بھٹکل:27؍جولائی (ایس اؤ نیوز) پچھلے آٹھ دس دنوں سے برسی موسلا دھار بارش کے نتیجےمیں بھٹکل شہر اور تعلقہ کے کئی مقامات پر گھروں میں پانی گھسنے وغیرہ سے نقصان اٹھائے متاثرہ گھروں کا افسرا ن نے ملاقات کرتےہوئے معائنہ اور سروے کیا۔
بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر اور تحصیلدار کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے محکمہ تحصیل کی ٹیم منکولی، ماروتی نگر، رگھوناتھ روڈ، پشپانجلی روڈ سمیت کئی مقامات پر متاثرہ گھروں کا سروے کیاگیا ۔ سروے کے دوران گھروں کو پہنچنے والے نقصانات، گھر کے ساز وسامان، اجناس وغیرہ کی تفصیلات اکٹھا کی گئیں۔ سوسگڈی علاقے میں کل 28گھروں کا سروے کیاگیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق 3800روپئے کے اجناس سمیت کل 1،06،400 روپئے کا اندازا لگایا گیا ہے۔ سروے ٹیم میں ولیج اکاؤنٹنٹ کے شمبھو، مٹھلی کے سلمان خان، بیلکے کے وشوناتھ گاونکر، ہیبلے کے منوج ،راجو دیواڑیگا، منجونائک ، ادئیے نائک، روہی داس نائک وغیرہ شریک تھے۔