نوجوان فوجی بننا چاہتے ہیں بی جے پی کے دفتر کے چوکیدار نہیں ،راہل کا وجے ورگیہ پر حملہ

Source: S.O. News Service | Published on 20th June 2022, 12:27 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی، 20؍ جون (ایس او نیوز؍ایجنسی) راہل گاندھی نے اگنی پتھ اسکیم سے متعلق بی جے پی لیڈر کیلاش وجے ورگیہ کے متنازعہ بیان پر پی ایم نریندر مودی کو نشانہ بنایا ہے۔راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا، "جن لوگوں نے آزادی کے 52 سال تک ترنگا نہیں لہرایا، ان سے فوجیوں کے احترام کی امید نہیں کی جا سکتی۔"

راہل گاندھی نے کہا، ’’نوجوانوں میں فوج میں شامل ہونے کا جوش ہے، چوکیدار بن کر بی جے پی کے دفاتر کی حفاظت نہیں کرنا چاہتے، بلکہ ملک کی حفاظت کے لیے۔ وزیر اعظم کی خاموشی اس بے عزتی پر مہر ثبت ہے۔‘‘

وجے ورگیہ کا عجیب بیان: آپ  کو بتاتے چلیں کہ بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری کیلاش وجے ورگیہ نے اگنی پتھ اسکیم کو لے کر ایک عجیب بیان دیا تھا تاہم ان کا کہنا ہے کہ ان کے بیان کو توڑ مروڑ کے پیش کیا جا رہا ہے۔اندور میں، کیلاش وجے ورگیہ نے کہا کہ اگر ہمیں بی جے پی کے دفتر میں سیکورٹی گارڈ رکھنا ہے، تو ہم اس میں بھی اگنیوروں کو ترجیح دیں گے۔

تاہم بعد میں جب ان کے بیان پر تنازعہ بڑھ گیا تو انہوں نے وضاحت بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ ٹول کٹ سے وابستہ لوگ میرے بیان کو توڑ مروڑ کر نوجوانوں کی توہین کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اہم بات یہ ہے کہ فوج میں بھرتی کی اگنی پتھ اسکیم کو لے کر ملک بھر میں احتجاج ہو رہے ہیں ۔ راہل گاندھی اس معاملے پر مسلسل حکومت کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ہفتہ کو راہل گاندھی نے پارٹی لیڈروں اور کارکنوں سے اپیل کی تھی کہ وہ اتوار کو ان کی سالگرہ نہ منائیں۔ کانگریس لیڈروں اور کارکنوں کے نام ایک پیغام میں راہل گاندھی نے کہا تھا کہ ملک کے نوجوان پریشان ہیں اور سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیں، کانگریس کارکنان کو ان کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...