آئی پی ایل 2021 : پنجاب نے بنگلورو کو 34 رن سے ہرایا ، راہل کے بعد چمکے ہرپریت برابر

Source: S.O. News Service | Published on 2nd May 2021, 4:41 PM | اسپورٹس |

احمد آباد ، 2/مئی (ایس او نیوز/ایجنسی)  کپتان لوکیش راہل کی ناٹ آؤٹ 91 رن کی شاندار اننگز اور لیفٹ آرم ہرپریت برار (19 رن پر تین وکٹ) کی بہترین گیند بازی کی بدولت پنجاب کنگس نے رائل چیلنجرز بنگلورو کو جمعہ کو یہاں نریندر مودی اسٹیڈیم میں آئی پی ایل مقابلے میں 34 رن سے شکست کا سامنا کرنے پر مجبور کردیا۔ پنجاب نے 20 اورر میں پانچ وکٹ پر 179 رن کا چیلنجنگ اسکور بنایا جبکہ بنگلورو کی ٹیم آٹھ وکٹ پر 145 رن ہی بنا سکی۔ بنگلورو نے 10 اوور میں 62 رنوں کا اضافہ کرکے اچھی شروعات کی لیکن اس کے بعد ہرپریت برار نے 11 ویں اوور کی پہلی گیند پر وراٹ کو نیچے رہتی گیند پر بولڈ کردیا۔ اگلی گیند پر برار نے گلین میکسویل کو صفر پر بولڈ کردیا۔ برار نے پہلی دو گیندوں پر دو وکٹ لینے کے بعد اگلی چار گیندوں پر کوئی رن نہیں دیا اور اوور میڈن پھینکا ۔

برار نے اپنے اگلے اوور کی پہلی گیند پر اے بی ڈی ویلیئرس (3) کو لوکیش راہل کے ہاتھوں کیچ کراکر بنگلورو کی جد و جہد ختم کردی ۔ رجت پاٹیدار نے 30 گیندوں پر 31 رن میں دو چوکے اور ایک چھکا لگایا جبکہ وراٹ نے 34 گیندوں پر 35 رن میں تین چوکے اور ایک چھکا لگایا ۔ نچلے آرڈر میں روی بشنوئی نے شہباز احمد اور ڈینیل سیمس کے وکٹ لئے اور ہرشل پٹیل کا کیچ لیا۔

اس سے قبل بنگلورو نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ پربھ سمرن سنگھ سات رن بناکر ٹیم کے 19 کے اسکور پر آوٹ ہوئے۔ راہل اور کرس گیل نے دوسرے وکٹ کے لئے 80 رن کی شراکت داری کی ۔ گیل نے محض 24 گیندوں پر 46 رن میں چھ چوکے اور دو چھکے لگائے ۔ نکولس پورن کھاتہ کھولے بغیر، دیپک ہڈا پانچ رن اور شاہ رخ خان کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ ہوئے۔ ہرپریت برار نے 17 گیندوں پر دو چوکوں اور چھکے کی مدد سے ناٹ آؤٹ 25 رن بنائے۔

راہل نے 57 گیندوں پر سات چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 91 رن کی زبردست اننگز کھیلی اور اپنی ٹیم کو 179 کے چیلنجگ اسکور تک پہنچایا۔ راہل نے اننگز کے آخری اوور میں ہرشل پٹیل کی گیندوں پر 22 رن حاصل کئے۔ پٹیل نے اپنی اننگز کے آخری دو اووروں میں کل 40 رن دئے۔ بنگلورو کی طرف سے کائل جمیسن نے 32 رن دیکر دو وکٹ لئے جبکہ ڈینیل سیمس، یجویندر چہل اور شاہباز احمد کو ایک ایک وکٹ ملا۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...