بھٹکل کے کورنٹائن لوگوں کے تھوک کے نمونے جانچ کے لئے شموگہ روانہ؛ ہوم کورنٹائن سے باہر نکلنے والے شخص کو بھی لایا گیا اسپتال

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 5th April 2020, 9:13 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 5/اپریل (ایس او نیوز)  سنیچر سے لے کر آج اتوار تک بھٹکل کے جملہ 71 لوگوں کے تھوک کے نمونے شموگہ لیباریٹری میں جانچ کے لئے روانہ کئے گئے ہیں جن کی رپورٹ پیر یا منگل تک آنے کی توقع ہے۔ خبر ملی ہے کہ  تمل ناڈو کی   تبلیغی جماعت کافی دنوں سے  بھٹکل میں موجود تھی جس کی   اطلاع ملتے ہی سنیچر کو تمام 31 لوگوں کے  تھوک کے نمونے جانچ کے لئے شموگہ روانہ کئے گئے، جبکہ آج اتوار کو  میسور سے بھٹکل پہنچے ہوئے  بھٹکل کی تبلیغی جماعت کے تمام 14 لوگوں کے تھوک کے  نمونے  بھی لئے گئے ہیں اور جانچ کے لئے شموگہ روانہ کئے گئے  ہیں۔

ہوم کورنٹائن سے  باہر نکلنے  والے کا اب اسپتال میں کورنٹائن:  کل سنیچر کو اطلاع ملی تھی کہ ایک شخص کار پر سوار ہوکر دوائی کی دکان پہنچا تھا جس کے ہاتھ پر ہوم کورنٹائن کی مہر لگی ہوئی تھی۔خبر ملی ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی سنیچر دیر رات کو ہی اُسے سرکاری اسپتال لایا گیا ، اب اسے اور اس کی اہلیہ کو سرکاری اسپتال میں کورنٹائن میں رکھا گیا ہے، جبکہ آج اتوار کو میاں بیوی دونوں کے تھوک کے نمونے جانچ کے لئے شموگہ روانہ کئے گئے ہیں۔

بنگلور سے  بھٹکل پہنچنے والے چار لوگوں کے بھی سیمپل : دو روزقبل بنگلور سے بھٹکل پہنچنے والے  چار لوگوں کے بھی  تھوک کے نمونے آج سرکاری اسپتال میں لئے گئے ہیں جسے جانچ کے لئے شموگہ روانہ کیا گیا ہے۔ ان چار لوگوں میں دو خواتین بھی شامل ہیں، نمونے حاصل کرنے کے بعد چاروں کے ہاتھوں میں ہوم کورنٹائن کی مہر لگاکر اُنہیں گھر جانے کی اجازت دی گئی ہے۔

آج 20 لوگوں کے نمونے لئے گئے:  میسور سے واپس لوٹنے والی تبلیغی جماعت کے 14 لوگ، بنگلور سے بھٹکل پہنچنے والے چار لوگ اور ہوم کورنٹائن سے باہر نکلنے پر میاں بیوی کے تھوک کے نمونے، یعنی جملہ 20 لوگوں کے تھوک کے نمونے آج اتوار کو جانچ کے لئے شموگہ لیباریٹری روانہ کئے گئے ہیں۔

انجمن کورنٹائن سینٹر میں موجود تمام لوگوں کے بھی نمونے جانچ کے لئے روانہ: سنیچر کو بھٹکل میں موجود تمل ناڈو کی تبلیغی جماعت کے 31 لوگوں سمیت  بھٹکل انجمن کورنٹائن سینٹر میں موجود 20  لوگوں کے تھوک کے نمونے یعنی جملہ 51 لوگوں کے تھوک کے نمونے  کل سنیچر کو ہی جانچ کے لئے  شموگہ لیباریٹری روانہ کئے جاچکے ہیں۔

انڈونیشیا سے بھی چھ لوگ بھٹکل پہنچنے کی خبر؛  ذرائع سے خبر ملی ہے کہ  سرکاری حکام کو اس بات کا پتہ چلا ہے کہ بھٹکل کے کارگیدے اور علوہ اسٹریٹ کے رہنے والے چھ لوگ ماہ جنوری  میں انڈونیشیا سے بھٹکل پہنچے ہیں،  ذرائع کا کہنا ہے کہ  اُن سے  حکام کا رابطہ ہوچکا ہےاور وہ اُن کے رابطے میں ہیں مگر ان کے بھی تھوک کے نمونے لے کر جانچ کے لئے روانہ کرنا ہے یا نہیں، اس کا جواب فی الحال  اعلیٰ حکام کی طرف سے موصول نہیں ہوا ہے۔ اگر اعلیٰ حکام تھوک کے نمونے لینے کی ہدایت دیتے ہیں تو پھر ان کے بھی سیمپل روانہ کئے جائیں گے۔

باہر سے آئے ہوئے مزید لوگ بھٹکل میں ہونے کا شک :  بتایا جارہا ہے کہ جنوری سے لے کر اب تک جو بھی لوگ کہیں سے بھی  بھٹکل پہنچے ہیں تو اُن کی مکمل لسٹ تیار کی جارہی  ہے اور اُن سے رابطہ کیا جارہا ہے۔  سرکاری حکام کو شک ہے کہ آج جس طرح چھ لوگ انڈونیشیا سے بھٹکل میں موجود ہونے  کی اطلاع ملی ہے، ویسے ہی دوسرے ممالک سے بھی  کافی لوگ بھٹکل میں موجود ہونے  کا خدشہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ  ائرپورٹوں کے ساتھ ساتھ ٹرین اور بس پر  سوار ہوکر سفر کرنے  کی تمام معلومات اکھٹا کی جارہی ہے لیکن اگر لوگ خود آکر رپورٹ دیں گے تو نہ صرف اس سے اُن کی صحت بہتر رہے گی بلکہ  اپنے گھروالوں کو بھی محفوظ رکھ سکیں گے اور اعلیٰ حکام کی طرف سے بھی  کسی نئی ہدایات   کا انتظارکرنا نہیں پڑے گا۔

تنظیم صدر سمیت تنظیم کے ذمہ داران سے  سرکاری حکام کی درخواست: حالات کا جائزہ لینے آج اتوار شام جب قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم کے صدر ایس ایم پرویز  اور دیگر ذمہ داران امتیاز اُدیاور، نصیف خلیفہ وغیرہ  بھٹکل تعلقہ اسپتال پہنچے تو  سرکاری حکام نے  زور دیا  کہ وہ  بیرون ملک رہنے والوں کی معلومات حاصل کرتے ہوئے  تعلقہ انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں انہوں نے کہا کہ  تنظیم  اپنے والنٹیرس کی مدد سے  گھر گھر کی معلومات جمع کرسکتی ہیں  اورکوئی مشکوک شخص پائے جانے پر  اُس کی اطلاع تعلقہ انتظامیہ کو دے سکتی ہے ۔ سرکاری حکام نے یہ بھی کہا کہ  بیرون بھٹکل سے کون کون لوگ بھٹکل میں موجود ہیں اس کی خبر اور تفصیلات جمع کرنا سرکاری حکام کے مقابلے میں تنظیم کے ذمہ داران کے لئے نہایت آسان کام ہے۔

کاروار میں کورنٹائن کورونا پوزیٹیو دومریضوں کے نمونے پھر جانچ کے لئے روانہ؛ اُدھر کاروار سے خبر ملی ہے کہ کورونا پوزیٹیو رپورٹ موصول ہونے والے  بھٹکل کے جن 8 لوگوں کو کاروار کے پتنجلی اسپتال میں  ایڈمٹ کیا گیا ہے، اُن میں سب سےپہلے  جن دو لوگوں کی رپورٹ پوزیٹیو موصول ہوئی تھی، اُن کے تھوک کے نمونے  پھر ایک بار جانچ کے لئے روانہ کئے گئے ہیں۔ اس تعلق سے ذرائع نے بتایا کہ اگر اب کی بار رپورٹ نیگیٹو آتی ہے تو پھر اگلے روز پھر اُن کے نمونے جانچ کے لئے روانہ کئے جائیں گے، اگر دوسری مرتبہ بھی اُن کی رپورٹ نیگیٹیو آتی ہے تو پھر اُنہیں گھر جانے کی اجازت دی جائے گی ، مگر انہیں گھر پہنچنے کے  بعد بھی گھر پر 14 دن کورنٹائن میں رہنا ہوگا۔

 بیرون بھٹکل سے آئے ہوئے  لوگوں  سے سرکاری حکام کی درخواست:  تعلقہ انتظامیہ کی طرف سے بھٹکل کے تمام لوگوں سے درخواست کی گئی ہے کہ اگر بھٹکل میں بیرون بھٹکل سے کوئی  بھی شخص آتا ہے یا آیا ہے تو فوری اُس کی اطلاع  سرکاری حکام کو دیں، انہوں نے اُن تمام لوگوں سے جو حال ہی میں کہیں بھی باہر سے  بھٹکل پہنچے ہیں تو وہ سرکاری اسپتال پہنچ کر حکام سے رابطہ کریں، انہوں نے کہا کہ ضرورت پڑنے پر ہی سرکاری اسپتال میں  اُن کے تھوک کے نمونے جانچ کے لئے روانہ کئے جائیں گے  اور انہیں گھر بھیج دیا جائے گا۔ اس میں کسی بھی قسم کے خوف کھانے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے عوام الناس سے کہا کہ اگر آپ صحت مند رہیں گے تو آپ کے گھر والے یہاں تک آپ کے پاس پڑوس والے بھی صحت مند رہیں گے لیکن اگر خدانخواستہ کوئی بھی شخص  کورونا میں مبتلا پایا گیا اوراُس نے   اپنا علاج نہیں کرایا  تو پھر اُس سے نہ صرف اُس کی خود کی صحت متاثر ہوگی بلکہ اُن کے گھروالے اور پاس پڑوس والے بھی کورونا میں مبتلا ہوجائیں گے۔اس لئے بہتر ہے کہ لوگ کسی بھی قسم کا خوف کھائے بغیر  حکام سے رابطہ کریں۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...