ڈی کے شیوکمار نے کہا؛ کرناٹک میں خواتین کے لئے مفت سفری اسکیم پروزیر اعلیٰ سدرامیا اور وزیر ٹرانسپورٹ رام لنگا ریڈی سے کی جائے گی بات چیت

Source: S.O. News Service | Published on 3rd September 2023, 5:00 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،3/ستمبر (ایس او نیوز/ایجنسی) نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیو کمار نے ہفتہ کو کہا کہ وہ کرناٹک میں خواتین کے لئے سرکاری بسوں پر مفت خدمات پیش کرنے کے بعد پرائیویٹ ٹرانسپورٹ والوں کو ہورہی دشواریوں کے تعلق سے وزیر اعلیٰ سدارامیا اور وزیر ٹرانسپورٹ رام لنگا ریڈی کے ساتھ تبادلہ خیال کریں گے۔ یاد رہے کہ 11 ستمبر کو شہر میں پرائیویٹ ٹرانسپورٹ تنظیموں کی طرف سے احتجاج کےاعلان کئے جانے کا اعلان کیا ہے ۔

پرائیویٹ ٹرانسپورٹ مالکان کا دعویٰ ہے کہ سرکاری بسوں پر خواتین کو مفت سفر کی سہولت دینےکےبعدان کے کاروبار میں زبردست کمی آئی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آٹو رکشہ ڈرائیورس، پرائیویٹ ٹیکسی ڈرائیورس، اسکول بس اور کیب مالکان سمیت تقریباً 32 تنظیموں نے متحد ہوکر 17/ ستمبر کو احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ پرائیویٹ ٹرانسپورٹ کی یونینوں نے کانگریس حکومت کو کئی مطالبات پیش کر چکے ہیں، جس میں اہم مطالبات میں ہر درائیور کو 10،000 روپئے کی مالی امداد اور بائیک ٹیکیسوں پر پابندی شامل ہے۔ 

نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے شیو کمار نے کہا کہ کچھ اضلاع میں سرکاری بسیں نہیں ہیں اور  کچھ اضلاع میں صرف پرائیویٹ بسیں ہی چلتی ہیں۔ ہمیں اس تعلق سے مناسب حل تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں کے کہ وہ اس معاملے میں  وزیر اعلیٰ سے بات کریں گے 

شکتی یوجنا پہلی گارنٹی اسکیم تھی جسے کانگریس حکومت نے اقتدار میں آنے کے بعد نافذ کیا تھا۔ یہ اسکیم ریاست بھر میں لگژری گاڑیوں کے علاوہ سرکاری بسوں میں خواتین کے لئے مفت سفر کی سہولت فراہم کرتی ہے۔ وزیر اعلیٰ سدارامیا نے کہا تھا کہ شکتی اسکیم کےتحت اب تک 48.5 کروڑ خواتین بسوں میں مفت سفر کرچکی ہیں۔ 

ایک نظر اس پر بھی

مرکزی حکومت کی ناکامیوں کو چھپانے جگہ جگہ جھوٹ بولا جارہا ہے، گلبرگہ میں وزیر اعلیٰ سدرامیا کا صحافتی کانفرنس  سے خطاب

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدرامیا نے دو دن قبل گلبرگہ کی ایک خانگی ہوٹل میں ایک صحافتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا گزشتہ دس برسوں کے دوران وزیر اعظم نریند مودی نےبار بار جھوٹ بولتے ہوئے مارکیٹنک کی ہے ۔ وہ جھوٹ بولنے میں مصروف ہیں اور ماہر ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ کانگریس کے خلاف ایک ...

سیکس اسکینڈل معاملہ: لوک سبھا انتخاب کے درمیان کرناٹک جے ڈی ایس میں زبردست اختلاف، ریونّا کو پارٹی سے نکالنے کا مطالبہ

سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوگوڑا کے پوتے اور ہاسن سے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونّا کے جنسی اسکینڈل نے کرناٹک میں ہلچل مچا رکھی ہے۔ ملازمہ کی شکایت پر پولیس نے پرجول ریونّا اور ان کے والد ایچ ڈی ریونّا کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔ کانگریس نے اس واقعے کے خلاف زبردست احتجاج شروع کر دیا ...

گزشتہ لوک سبھا الیکشن کے مقابلے اس الیکشن میں ووٹنگ میں کمی

  ۱۸؍ ویں لوک سبھا کے لئے پولنگ کے دو مرحلوں میں کرناٹک عام قومی رجحان سے جدا دکھائی دے رہا ہے۔ اس نے ۲۰۱۹ء کے لوک سبھا انتخابات کے مقابلے میں کم رائے دہندگی کے قومی رجحان کو غلط ثابت کر دیا ہے، حالانکہ بنگلورو نے ریاست کے ووٹنگ فیصد کو کافی حد تک کم کیا ہے۔

مرکز کی جانب سے جاری خشک سالی کے لیے ناکافی فنڈ کے خلاف کرناٹک حکومت کا احتجاج

خشک سالی میں راحت کے طور پر مرکزی حکومت کے ذریعے جاری مطالبے سے بہت کم فنڈ کے خلاف کرناٹک حکومت نے سخت احتجاج کیا ہے۔ ریاستی اسمبلی کے احاطے میں بابائے قوم مہاتما گاندھی کے مجسمہ کے سامنے وزیر اعلیٰ سدارمیا و نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کی قیادت میں آج (27 اپریل) یہ احتاج کیا ...

جے ڈی ایس کے ایم پی کا فحش ویڈیو وائرل، کرناٹک حکومت نے تحقیقات کے لئے ایس آئی ٹی تشکیل دی

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہاسن لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی اور جے ڈی ایس کے امیدوار پراجول ریوننا کے جنسی اسکینڈل کی تحقیقات کے لیے ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پراجول ریوننا کا مبینہ ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد خواتین کمیشن کی چیئرپرسن نے حکومت کو خط لکھ ...

مذہب کے نام پر ووٹ مانگنے کا الزام ؛ بنگلورو ساؤتھ سے بی جے پی امیدوار تیجسوی سوریا کیخلاف ایف آئی آر درج

کرناٹک میں لوک سبھا کی 28 میں سے 14 سیٹوں کے لیے جمعرات (26 اپریل) کے روز دوسرے مرحلے میں ووٹنگ ہو رہی ہے۔ اس دوران، بنگلورو ساؤتھ سیٹ سے بی جے پی امیدوار اور موجودہ ایم پی تیجسوی سوریا کیخلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ان پر مذہب کے نام پر ووٹ مانگنے کا الزام ہے۔ 25 اپریل کو موجودہ ...