پتور میں طالبہ کی اجتماعی عصمت دری کا معاملہ : اے بی وی پی پرپابندی عائد کرنے چکمنگلورو میں احتجاجی دھرنا

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 4th July 2019, 8:11 PM | ساحلی خبریں |

چکمگلورو:4؍جولائی  (ایس اؤ نیوز) اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد (اے بی وی پی) پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے این ایس یو آئی کے کارکنان نے جمعرات کو چکمنگلور کے اے آئی ٹی کالج سرکل پر احتجاجی دھرنا دیا۔ احتجاجیوں کا کہنا تھا کہ مینگلور کے قریب   پتور میں  اے بی وی پی کارکنان کہے جانے والے   کالج طلبا نے اپنی ہی ساتھی طالبہ کی اجتماعی عصمت دری کرتے ہوئے جس طرح  کی  شیطانی حرکت انجام دی اور پھر عصمت دری کا وڈیو بنا کر سوشیل میڈیا پر پوسٹ کرنے کی جو کرتوت انجام دی ہے، اُس سے انسانی سماج کا سرجھک گیا ہے۔ ایسی تنظیم پرفوری پابندی عائد کی جانی چاہئے۔

ریاست بھر میں دکشن کنڑا ، تعلیم یافتہ ضلع کی حیثیت سے مشہور ومعروف ہے۔ اسی خواندہ ضلع میں انسانیت کو بھول کر دن دہاڑے طالبہ کی عزت لوٹے جانےسے انسانی سماج کا سر شرم سے جھک گیا ہے۔ عصمت در ی کرنےو الے ملزم اے بی وی پی کے کارکنان ہونےکی تصدیق ہوچکی ہے۔ پریشد کے یہ 5طلبا اپنی ہی تنظیم کی ساتھی طالبہ کو ڈرگس دے کر اجتماعی عصمت دری کرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ گرچہ پولس نے ان پانچوں ملزموں کو گرفتار کیا ہے مگرایک اثر دار تنظیم اور  بااثر پارٹی لیڈران کی حمایت والے ان ملزموں کو سخت سز ا دے کر طالبہ کے ساتھ انصاف کرنے کا این ایس یو آئی کے ذمہ دار ان نے مطالبہ کیا۔

عصمت دری کرنےو الے طلبا پتور کی سوامی وویکانند نامی کالج کے طلبا ہیں،یہ  کالج  اے بی وی پی کے زیر اثر ہے ، اے بی وی پی کے 5ممبران اسی کالج کے طالب علم ہیں،مزید یہ کہ اسی کالج کی طالبہ کی عزت لوٹی گئی ہے اس بنا  پر  ان کی غلطی غیر معافی ہے۔ اس کالج میں زیر تعلیم طالبات کے مستقبل کو دیکھتے ہوئے ریاست میں فوری طورپر اے بی وی پی پر پابندی عائد کرنے کی لیڈران نے مانگ کی۔ 

لیڈران نے خواتین کو اپنے بھاشنوں میں مائیں ، بہنیں کہہ چیخ چلانے والے تنظیم کے لیڈران کو مخاطب کرتےہوئے کہا کہ وہ  اپنی ہی تنظیم کے ممبران کی کیسی تربیت کرتے ہیں، پتور کا شرمناک واقعہ   اسی کی  طرف اشارہ کرتا ہے۔

احتجاج کرنے والے این ایس یو آئی کے کارکنان  نے کہا کہ  سنگھ پریوار کی تنظیمیں عورتوں کو ہمیشہ گری ہوئی نگاہ سے ہی دیکھتے آئے ہیں۔ ایسی تنظیموں سے خواتین کی کوئی حفاظت نہیں ہوگی۔ احتجاجیوں نے  اس تنظیم سے وابستہ نوجوان لڑکیوں اور طالبات کو مشورہ دیا کہ وہ  اپنی ساتھی بہن کی حالت کو دیکھتے ہوئے اے بی وی پی سے فوراً  باہر  نکل آئیں  اور نچلے طبقے کی لڑکیوں پر ہونے والے ظلم کے خلاف سڑک پر اتر کر جدوجہد کریں۔

لیڈران نے انتباہ دیا ہے  کہ واقعہ کو لے کر ریاست بھر میں احتجا ج کامنصوبہ تشکیل دیاگیا ہے۔ان کے مطابق  گرفتارشدہ  ملزموں کو پولس اگر سخت سزا نہیں دیتی ہے اور لڑکیوں کے لئے لعنت بننے والی اے بی وی پی پر ریاستی حکومت پابندی عائد نہیں کرتی ہے تو این ایس یو آئی ریاست گیر سطح پر سخت احتجاج کرے گی۔ دھرنے کے بعد طلبا تنظیم کے لیڈران نے ضلع ڈپٹی کمشنر کی معرفت ریاستی حکومت  اور  گورنر کے نام  میمورنڈم پیش کیا۔ اس موقع پر این ایس یو آئی کے عادل ، لیڈران پون، اظہر، ناگراج، نہال، سیف ، رگھوناتھ وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...