شیکھر دھون کے ناٹ آوٹ 88 رنز کی بدولت پنجاب نے چنئی کودی شکست

Source: S.O. News Service | Published on 26th April 2022, 11:13 AM | اسپورٹس |

ممبئی، 26؍اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی) اوپنر شیکھر دھون  کی ن 88 رنز کی بدولت پنجاب کنگز نے چنئی سپر کنگز کو آئی پی ایل مقابلے میں11 رنوں سے شکست دے کراپنی چوتھی جیت درج کی۔ پنجاب نے 20 اووروں میں چار وکٹ پر 187 رنز کا چیلنجنگ اسکور بنایا اور چنئی کی جدوجہد کوچھ وکٹ پر 176 رنز پر ختم کردی۔ چنئی کو آخری اوور میں 27 رنز درکار تھے۔ مہندر سنگھ دھونی نے رشی دھون کی پہلی گیند پر چھکا ضرور لگایا لیکن وہ اپنا کرشمہ نہ دہرا سکے اور ایک آسان کیچ کے ذریعے آؤٹ ہوگئے۔ دھونی کا آؤٹ ہونا تھا کہ چنئی کی امیدیں بھی ختم ہوگئیں۔ پنجاب کی آٹھ میچوں میں یہ چوتھی جیت ہے جبکہ اتنے ہی میچوں میں چنئی کی چھٹی شکست۔

شیکھر  نے اپنے 200ویں آئی پی ایل میچ کا جشن آئی پی ایل میں 6000 رنز مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ ٹی 20 کرکٹ میں 9000 رن بھی پوراکرکے منایا۔ شیکھر   نے اننگ کا آغاز کیا اور آخر میں نا ٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔شیکھر   نے 59 گیندوں پر نا ٹ آؤٹ 88 رنز میں  9  چوکے اور 2چھکے لگائے۔

بھانوکا راجا پاکسے نے 32 گیندوں پر 42 رنز میں دو چوکے اور دو چھکے لگائے۔ لیام لیونگسٹن نے صرف سات گیندوں پر ایک چوکا اور دو چھکوں کی مدد سے 19 رنز بنائے۔ کپتان مینک اگروال نے 21 گیندوں میں 18 رنز بنائے۔ آئی پی ایل میں یہ پہلا موقع ہے جب پنجاب نے اپنی اننگ میں پانچ سے کم وکٹ گنوایاہے۔شیکھر    اور بھانوکا راجا پاکسے نے دوسرے وکٹ کے لیے 90 رنز کی شراکت داری کی۔

ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے چنئی کی شروعات اچھی نہیں رہی۔ رابن اتھپا ایک رن بنانے کے بعد سندیپ شرما کی گیند پر رشی دھون کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ مچل سینٹنر  9  رنز بنا کر فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ شیوم دوبے8 رنز بنا کر رشی دھون کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ چنئی کا تیسرا وکٹ 40 کے اسکور پر گرا لیکن رتوراج گائیکواڑ اور امباتی رائیڈو نے چوتھے وکٹ کے لیے 49 رنز کی اہم شراکت قائم کی۔

پنجاب کے کپتان مینک اگروال نے اس شراکت کو توڑنے کے لیے کگیسو ربادا کو لے کرآئے۔ گائیکواڑ نے ربادا پر چوکا لگایا لیکن اگلی ہی گیند پر مینک کے ہاتھوں لپکے گئے۔ گائیکواڑ نے 27 گیندوں میں چار چوکوں کی مدد سے 30 رنز بنائے۔ ایک سرے پر جم کر کھیل رہے رائیڈو نے سندیپ سنگھ کے اننگ کے 16ویں اوور میں لگاتار تین چھکے اور ایک چوکا لگا کر 23 رنز بنائے۔ چنئی کو آخری چار اوور میں 47 رنز درکار تھے۔ ارشدیپ نے اننگ کا 17 واں اوور بہتر ڈالا۔ اب چنئی کو تین اووروں میں 41 رنز درکار تھے۔ ربادا نے 18ویں اوور میں رائیڈو کے اسٹمپ بکھیردئے۔ امباتی رائیڈو نے 39 گیندوں پر سات چوکوں اور چھ چھکوں کی مدد سے 78 رنز کی دھماکہ خیز اننگ کھیلی۔ رائیڈو کے آؤٹ ہونے کے بعد مہندر سنگھ دھونی میدان میں پہنچے۔

چنئی کو آخری دو اووروں میں 35 رن چاہیے تھے۔ اب چنئی کو آخری اوور میں 27 رنز درکار تھے۔ دھونی نے آخری اوور کی پہلی گیند پر چھکا لگایا۔ دوسری گیند وائیڈ تھی۔ اگلی گیند ڈاٹ رہی۔ لیکن اس کی اگلی گیند پر دھونی کیچ اچھال گئے۔ کپتان رویندر جڈیجہ نے پانچویں گیند پر چھکا لگایا لیکن تب تک بازی ہاتھ سے نکل چکی تھی۔ دھونی نے 12 رن بنائے جبکہ جڈیجہ 21 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ پنجاب کی جانب سے ربادا اور رشی دھون نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

ایک وقت کے لیے ایسا لگ رہا تھا کہ چنئی نے پنجاب کے بلے بازوں کو اپنے قابو میں کر لیا ہے لیکن پھر دھون اور راجا پاکسے نے وارکیا، اس کے بعد ایسا لگا کہ چنئی کے بلے باز ناکام ہو رہے ہیں، تب رائیڈو نے شاندار اننگ کھیلتے ہوئے اپنی ٹیم کو ہدف کے قریب پہنچا دیا۔ تاہم آخر میں پنجاب کے گیند بازوں نے واپسی کی اور میچ پنجاب کے جھولی میں جاگرا۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...