ہندوستانی خاتون ٹیم کو جھٹکا، انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سے پونم راوت باہر
نئی دہلی ،27؍ مارچ (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) اوپنر پونم راوت کو ناگپور میں انگلینڈ خواتین ٹیم کے خلاف چار میچوں کی آئندہ ون ڈے سیریز کے لئے انتخابئی کی گئی 15 رکنی ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم سے باہر کر دیا گیا۔پونم کی جگہ ڈی ہیملتا کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔پونم کی اس ماہ کے شروع میں آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں سست بلے بازی کرنے کے لئے تنقید کی گئی تھی جس میں ہندوستان کو 0-3 سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھامیچ ناگپور میں تین، چھ، نو اور 12 اپریل کو کھیلے جائیں گے۔آل انڈیا خاتون سلیکشن کمیٹی نے ہندوستان اے ٹیم کا انتخاب بھی کیا جو انگلینڈ خواتین ٹیم کے خلاف پریکٹس میچ کھیلے گی۔