شیموگہ میں ائیرفورس سیلکشن ریلی : پی یوسی میں کامیاب طلبا فوری توجہ دیں

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 19th July 2019, 6:58 PM | ساحلی خبریں |

کاروار :19؍جولائی  (ایس اؤ نیوز) بنگلورو ائیر فورس تقرری مرکز کی جانب سے شیموگہ کے نہرو اسٹیڈیم میں پی یو سی میں کامیاب طلبا کی 22جولائی کوگروپ وائی عہدوں کے لئے بھرتی ریلی منعقد کی جارہی ہے۔

ہندوستانی فوج کی  فضائی فوج یعنی ائیرفورس میں سیلکشن کے لئے 17برس سے 21برس کے درمیان عمر ہونی چاہئے۔ پی یو سی میں 50فی صد نمبرات سے کامیاب صرف مرد طلبا بھرتی ریلی میں شریک ہوسکتے ہیں۔ اس سلسلےمیں زائد جانکاری کے لئے 080-25592199پر رابطہ کرسکتے  ہیں یا  www.airmenselection.cdac.in   پر وزٹ کرنے ضلع انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہاگیا ہے۔

ہندوستانی فوج کی فضائی فوج یعنی ائیر فورس میں بھرتی ہونا فخریہ بات ہے ، اس کے ساتھ ساتھ کئی ساری سہولیات کے ساتھ اچھی تنخواہ بھی ملتی ہے۔ ہمارے نوجوان اس تعلق سے سنجیدگی سے توجہ دیتے ہوئے متعلقہ بھرتی ریلی میں شریک ہوسکتےہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔