کاروار کے ماجالی سے بھٹکل تک فور لین توسیعی کام پورا کیے بغیر ٹول وصولی - آئی آر بی کمپنی کے خلاف عوامی احتجاج کی وارننگ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 4th November 2023, 5:10 PM | ساحلی خبریں |

کاروار 4 / نومبر  (ایس او نیوز) نیشنل ہائی وے 66 کے فور لین توسیعی کام کو نہایت غیر سائنٹفک انداز میں انجام دینے کی وجہ سے پیش آنے والے حادثات اور جانی و مالی نقصان کے علاوہ منصوبے کے مطابق کام پورا کیے بغیر ٹول وصول کیے جانے پر جن شکتی ویدیکے نے ٹھیکیدار کمپنی آئی آر بی کے خلاف زبردست عوامی احتجاج کی  وارننگ دی ہے ۔  

    کاروار پریس کلب میں مقامی افراد اور منتخب عوامی نمائندوں کے ساتھ مشترکہ طور پر اخباری نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے جن شکتی ویدیکے کے صدر مادھو نائک نے بتایا کہ  کاروار کی سرحدسے لگی پڑوسی  ریاست گوا میں منظم طور پر نیشنل ہائی وے کا توسیعی کام کیا گیا ہے اور کہیں بھی ٹول گیٹ نہیں ہے ۔ لیکن ہمارے ضلع میں ماجالی سے بھٹکل تک نیشنل ہائی وے کا غیر معیاری اور غیر سائنٹفک کام چل رہا ہے جس کی وجہ سے بہت سارے حادثے پیش آئے ہیں ۔ ادھورے کام کی وجہ سے کئی طرح کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ عوام کو جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ بہت سارا کام نامکمل پڑا ہوا ہے ۔ اس کے باوجود 75 فیصد کام پورا ہونے کی جھوٹی رپورٹ پیش کرکے آئی آر بی نے  ٹول کے نام پر پیسہ وصولی کے مراکز قائم کررکھے ہیں ۔ یہ عوام کے ساتھ نا انصافی ہے ۔ 

    مادھو نائک نے کہا کہ ٹھیکیدار کمپنی نامکمل کام کے باوجود ٹول وصول کر رہی ہے مگر ضلع انتظامیہ نے سیاسی دباو کی وجہ سے خاموشی اختیار کی ہے ۔ سال 13-2012  میں ہی کہا گیا تھا کہ غیر سائنٹفک کام کی  وجہ سے چٹانیں کھسک جائیں گی ۔ سب نے خاموشی اختیار کی اور اب بھی چٹانیں کھسک رہی ہیں ۔ سرنگوں کے لئے یہاں کا علاقہ مناسب نہ ہونے کی بھی رپورٹ دی گئی تھی ۔ سرنگ کے ساتھ جو پل بنایا گیا ہے وہ درست اور سیدھی قطار میں نہیں ہے ۔ اس طرح کے غیر سائنٹفک کام کی وجہ سے آگے چل کر یہاں کی صورتحال اتر اکھنڈ جیسی ہو سکتی ہے ۔      انہوں نے کہا کہ اگر ٹھیکیدار کمپنی آئی آر بی نے آورسا، ہٹیگیری جیسے علاقوں میں بد نظمی کو درست نہیں کیا ہے۔ انہوں نے  مطالبہ کیا کہ  ٹول وصولی بند کی جائے    اور کاموں کو درست کیا جائے، اگر  اس پر عمل نہیں کیا گیا اگلے چند دنوں میں  زبردست  احتجاجی مظاہرا کیا جائَے گا ۔

پریس کا نفرنس میں  ہٹی کیری گرام پنچایت رکن ونود نائک نے بتایا کہ ہ شاہراہ کی نامکمل اور غیر سائنٹیفک تعمیر کی وجہ سے اسکولی بچوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ سیکڑوں طلبہ کو مناسب بس شیلٹر کے بغیر دھوپ میں کھڑا ہونا پڑتا ہے۔ انہوں نے شکایت کی کہ بغیر سروس روڈ کے سڑک عبور کرتے ہوئے  بھی کئی حادثات پیش آرہے  ہیں۔ ہٹیکیری گرام پنچایت صدر نشا نائیک نے بتایا کہ  مقامی گرام پنچایت میٹنگوں میں  بحث کے بعد  سڑک کی خستہ حالی پر قرار داد منظور کرکے اس پر کاروائی کرنے کے لئے   روانہ کیا گیا ہے، لیکن   IRB اس پر توجہ نہیں دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کئی علاقوں میں  ڈیوائیڈرز بھی غیر سائنسیفک انداز میں تعمیر کئے گئے  ہیں اور بعض اوقات ان کی وجہ سے  بھی حادثات ہورہے ہیں۔  ہارواڈ گرام پنچایت کے  سابق صدر اُمیش کنچنا، مدھو گوڑا، وسنتی گوڑا، انورادھا نائک وغیرہ  بھی موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل میں موبائل کو ہیک کرکے بینک اکاونٹ سے نکالی گئی 4.4 لاکھ کی رقم

بھٹکل میں ایک ماہی گیر کشتی کے مالک نے پولیس تھانہ پہنچ کر شکایت درج کرائی ہے کہ نامعلوم افراد نے اس کے موبائل فون کو ہیک کرکے موبائل بینکنگ کے ذریعے اس کے بینک اکاونٹ سے چار لاکھ چالیس ہزار روپئے چرا لئے ہیں۔ 

 مرکز حافظ ابن حجر العسقلانی بھٹکل کے زیر اہتمام پندرہ روزہ اسلامک سمر کیمپ ؛ 120 طلبہ رہے شریک

مدارس و اسکول میں سالانہ تعطیلات کے موقع پر  مرکز حافظ ابن حجر العسقلانی بھٹکل کے زیر اہتمام حسب سابق پندرہ روزہ اسلامک سمر کیمپ کا انعقاد کیا گیا جو 21 اپریل سے لے کر 5 مئی تک کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔

سیول سروسس، جوڈیشیری اور میڈیا میں آبادی کے حساب سے مسلمانوں کی نمائندگی ضروری؛ مولانا فضل الرحیم مجّددی کا بھٹکل میں پرسوز خطاب

ہندوستان ایک جمہوری ملک ہے اور جمہوری ملک کا اُصول یہ ہوتا ہے کہ جس کی جتنی آبادی ہوتی ہے ملک میں اُس کی اتنی  حصہ داری ہوتی ہے۔ یعنی آبادی کے تناسب کے حساب سے ملک کے تمام شعبوں کی انتظامیہ میں اُتنی ہی حصہ داری ہونی چاہئے۔ ضابطہ اور اُصول کے مطابق اگر آپ کی آبادی 18 فیصد ہے ...

سورنا نیوز چینل پر مسلمانوں کی نشاندہی پاکستانی پرچم سے کرنے پر چینل اور اینکر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ ؛ اے پی سی آر نے اسسٹنٹ کمشنر سے کی شکایت

کنڑا نیوز  چینل ایشیاء نٹ سورنا ٹی وی  پر وزیر اعظم کی اقتصادی مشاورتی کونسل (EAC-PM) کی طرف سے جاری کردہ آبادی کی رپورٹ پر تبادلہ خیال کرنے کے دوران  چینل پر ہندو آبادی کی نمائندگی کے لیے ہندوستانی پرچم اور مسلمانوں کی نمائندگی کے لیے پاکستانی پرچم  دکھائے جان کو لے کر ایک طرف ...