مرڈیشور سمندر میں ڈوبتے تین سیاحوں کو بچالیا گیا

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 17th October 2021, 1:38 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:16؍ اکتوبر(ایس اؤ نیوز)سیاحت کے لئے مرڈیشور پہنچے سیاح سمندر کا لطف لینے پانی میں اترنے کے بعد توازن کھوکر ڈوبنے لگے تو ساحل پر تعینات لائف گارڈ نے انہیں بچا کر کنارے لانے میں کامیاب ہونے کا واقعہ جمعہ کی شام پیش آیاہے۔

ان سیاحوں کی شناخت شیموگہ ، شکاری پور کالج کے طلبا ارون (25)، امیش وی (22) اور سوریا (20) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق شکاری پور سے 13دوست دھرمستھل، کولور کا سفر کرنے کے بعد جمعہ کو مرڈیشور پہنچے تھے اور یہاں سے  گوکرن جانے والے تھے۔ سبھی 13دوست سمندرمیں تیرنے لگے، انہی میں کے چار افراد تیرتے ہوئے سمندر میں دور تک چلے گئے، خطرے کو بھانپتے ہوئے ایک دوست کسی طرح ساحل پر لوٹ آیا تو بقیہ تینوں خطرے میں پھنس گئے ۔ اسی وقت حرکت میں آئے لائف گارڈاوشین اڈونچر بوٹ لے کر  ان تک پہنچے اور  انہیں بعافیت ساحل پر لےلائے۔ معاملے کو لےکر مرڈیشور پولس کو اطلاع دی گئی ہے۔ بیچ سوپروائزر دتاتریہ شٹی ، لائف گارڈ سدھاکر ، کیشوو، ہنومنت ، وگھنیشور، رام چندر، جئے رام حفاظتی کارروائی میں شریک تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی اُمیدوار صرف مودی کے نام پرووٹ مانگ رہے ہیں،بھٹکل سمیت کرناٹک کی 20 سے زائد سیٹوں پرہماری جیت یقینی؛ کانگریس ترجمان کا بیان

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی    ترقی کے نام پر یا حلقہ کے مسائل کو حل کرنے کے نام پر  عوام سے  ووٹ نہیں مانگ رہی ہے   بلکہ مودی کے نام پر ووٹ مانگ رہی  ہے۔ بی جے پی کے پاس ڈیولپمنٹ کا کوئی منصوبہ نہیں ہے،  وہ صرف ذات پات، ہندو مسلم منافرت اور جھوٹے اور نفرتی بیانات کے ذریعے  ...

اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے بھٹکل میں فراہم کی گئی ویکسین کی سہولت؛ سفر حج پر ضلع سے روانہ ہوں گے 220 لوگ

ضلع اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے جمعرات کو بھٹکل تنظیم ہال میں ویکسین کی سہولت فراہم کی گئی، جس کے لئے تنطیم کی طرف سے ضلع حج کمیٹی کی جانب سے تمام عازمین کو ویکسین کے لئے بھٹکل تنظیم آفس پہنچنے  کی ہدایت جاری کی گئی تھی۔

ہبلی میں منعقدہ انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن کا شاندار پرفارمینس؛ دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب

ہبلی میں منعقدہ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ (کے یو ڈی) سکینڈ زون انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپوٹر اپلیکشن (AIMCA) نے شاندارپرفارمینس پیش کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

بھٹکل : کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ ویرپّا موئیلی نے وزیراعظم مودی کو قرار دیا بدھو؛ شکست کے خوف کی وجہ سے بول رہے ہیں جھوٹ پر جھوٹ

  وزیر اعظم نریندر مودی کو بدھو قرار دیتے ہوئے  کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ اور سابق مرکزی وزیر  ویرپّا موئیلی نے  کہا کہ شکست کے  خوف سے مودی جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں۔ بھٹکل میں  کانگریس کے  حق میں انتخابی پرچار کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے  موئیلی نے کہا کہ  وزیر اعظم نریندر مودی ...

لوک سبھا انتخابات کو لے کر بھٹکل کے ووٹروں میں بیداری پیدا کرنے شرالی میں چلائی گئی دستخطی مہم

اُترکنڑا لوک سبھا انتخابات میں زیادہ سے زیادہ پولنگ کو یقینی بنانے کے تعلق سے ضلع کے تمام تعلقہ جات میں ووٹنگ بیداری مہم چلائی جارہی ہے، اسی طرح کی ایک ووٹنگ دستخطی مہم پیر کو تعلقہ کے شرالی میں چلائی گئی۔