منگلورو: ہوٹل میں چل رہے جسم فروشی کے اڈے پر پولیس کا چھاپہ۔ 2ملزمین گرفتار۔ تین عورتوں کو بچا لیا گیا

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 21st August 2020, 8:29 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو 21/اگست (ایس او نیوز) منگلورو کے پمپ ویل علاقے میں واقع ایک ہوٹل پر چھاپہ مار کر وہاں پر چل رہے مبینہ جسم فروشی کے دھندے کو  پولس نے  بے نقاب کردیاہے۔

 پولیس کے بیان کے مطابق ہوٹل میں جسم فروشی کا کاروبار چلائے جانے سے متعلق اسے مصدقہ اطلاع ملی تھی جس پر کارروائی کرتے ہوئے اس نے دو ملزمین کو گرفتار کیا ہے اور اس کاروبار کے لئے استعمال ہونے والی تین عورتوں کو بچالیا ہے۔

  گرفتار کیے گئے ملزمین میں ہوٹل کا ملازم ہریش شیٹی(45سال) اور جسم فروشی کی دلالی کرنے والا ساگر(40سال)نامی شخص شامل ہے۔یہ دونوں پتور کے الگ الگ علاقوں کے رہنے والے ہیں۔چھاپہ ماری کی یہ کارروائی کدری پولیس اسٹیشن کے افسران، کرائم برانچ کی ٹیم اور ویمنس پولیس اسٹیشن کے افسران نے مشترکہ طور پر انجام دی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...