کاروارمیں سرکاری بس اور خانگی بس ڈرائیوروں کے درمیان اوورٹیک معاملہ پر جھگڑا :سرکاری بس ڈرائیوروں پر حملہ کے بعدگھیراؤ اور احتجاج

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 5th August 2017, 8:41 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

کاروار:5/اگست (ایس اؤنیوز) دو سواریوں کے درمیان اوورٹیک معاملے کو لے کر کے ایس آر ٹی سی بس ڈرائیور وں پر نجی بس ڈرائیور اور ایجنٹ کے ذریعے حملہ کئے جانےکا واقعہ کاروار بس اسٹاند کے قریب سنیچر صبح پیش آیا ، جس پرسخت ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کے ایس آرٹی سی بس ڈرائیوروں نے اپنی سروس  کو بند کرتے ہوئے نجی بس کمپنی کے دفتر کے باہر دھرنا دیا۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق سنیچرصبح  کے ایس آرٹی سی بس مُودگا سے کاروار کی طرف روانہ تھی تو بینگا دیہات کے قریب بنگلورو سے کاروار آنے والی سگما بس بڑی تیز رفتاری کے ساتھ سرکاری بس کو اوور ٹیک کیا ، اس موقع پر ایک اور سرکاری بس حادثے کا شکار ہوتے ہوتے بچ گئی ۔ معاملے کو دیکھتے ہوئے سرکاری بس ڈرائیور چندرہاس اور ایکناتھ بس اسٹانڈ پہنچ کرمتعلقہ نجی بس ڈرائیور سے تیزر فتاری پر سوال اٹھایا تو مبینہ طور پر نجی بس ڈرائیوراور ایجنٹ اتنی سی بات پر لال پیلے ہوگئے اور چندرہاس اور ایکناتھ پر حملہ کردیا۔ جب دونوں سرکاری بس ڈرائیور پولس تھانہ پہنچ کر شکایت درج کرنے کی کوشش کی  تو پولس نے شکایت قبول کرنے سے انکار کردیا۔ اسی بات کو لےکر سرکاری بس کا عملہ شہر کے مختلف علاقوں میں چلنے والی سرکاری بسوں کو روک کر سگما ٹراولس دفتر کاگھیراؤ کرتے ہوئے احتجاج کیا اور دفتر کے باہر ہی دھرنے پر بیٹھ گئے۔ اسی دوران قلب شہر میں کچھ دیر کے لئے ماحول کشیدہ ہوگیا، بس سروس اچانک بند ہوجانے سے کاروار بس اسٹائنڈ پر مسافروں کو بھی سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

سرکاری بس ڈرائیوروں کے احتجاج کی اطلاع ملتے ہی پولس جائے وقوع پرپہنچی اور سگماٹراولس کے سنتوش شٹی کو اپنی تحویل میں لیااور سرکاری بس ڈرائیوروں کو یقین دلایا کہ وہ اس تعلق سے معاملہ درج کرتے ہوئے پرائیویٹ بس ڈرائیور اور ایجنٹ کے خلاف قانونی کاروائی کریں گے۔ پولس کی طرف سے یقین دھانی  کرائے جانے کے بعد سرکاری بس عملہ نے احتجاج کو ختم کیا۔ سنتوش شٹی کے چار ساتھی فرار بتائے گئے ہیں، پولس ان چاروں کی تلاش کررہی ہے۔

سرکاری بس کے دو ڈرائیورجن پر حملہ کیا گیا تھا، اُن کی شناخت چندرہاس بیسن ہلی اور ایکناتھ کے طور پر کی گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل: انجمن نور اسکول میں 19 مئی کو شروع ہورہا ہے آدھار کارڈ کیمپ؛ بھٹکل کے عوام اُٹھا سکتے ہیں فائدہ

بھٹکل کے چھ اسپورٹس سینٹروں پر مشتمل نور حلقہ کی جانب سے  مورخہ 19 مئی کو نورمسجد کے قریب واقع نور انجمن اسکول میں آدھار کارڈ کا میگا کیمپ منعقد کیا گیا ہے جہاں پہنچ کر  بھٹکل کے عوام  نیا  آدھار کارڈ بھی بنواسکتے ہیں، پرانے کارڈ کو درست کرنا ہے تو کرکشن بھی کرواسکتے ہیں، نام ...

چکمگلورو میں چلتی بس میں لگی آگ 

شیموگہ سے میسورو کی طرف جا رہی کے ایس آر ٹی سی کی آئیراوتی بس میں اچانک آگ لگنے سے پوری بس جل کر خاکستر ہوگئی ۔ ڈرائیور کی پھرتی اور مستعدی کی وجہ سے کسی بھی مسافر کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ۔ 

بھٹکل: انجمن نور اسکول میں 19 مئی کو شروع ہورہا ہے آدھار کارڈ کیمپ؛ بھٹکل کے عوام اُٹھا سکتے ہیں فائدہ

بھٹکل کے چھ اسپورٹس سینٹروں پر مشتمل نور حلقہ کی جانب سے  مورخہ 19 مئی کو نورمسجد کے قریب واقع نور انجمن اسکول میں آدھار کارڈ کا میگا کیمپ منعقد کیا گیا ہے جہاں پہنچ کر  بھٹکل کے عوام  نیا  آدھار کارڈ بھی بنواسکتے ہیں، پرانے کارڈ کو درست کرنا ہے تو کرکشن بھی کرواسکتے ہیں، نام ...

ایچ ڈی ریونا جنسی استحصال سے متعلق اغوا کیس میں جیل سے باہر آگئے

کرناٹک کے بنگلورو میں ایک خصوصی عدالت نے پیر کو ’فحش ویڈیو‘ اسکینڈل سے متعلق ایک ہائی پروفائل اغوا کیس میں پھنسے ہولیناراسی پورہ سے جنتا دل (ایس) کے ایم ایل اے ایچ ڈی ریونا کو مشروط ضمانت پر رہا کردیا ہے۔ سپریم کورٹ کے حکم کے بعد انہیں منگل کو پارپنا اگرہارا جیل سے مشروط طور پر ...

منیش سسودیا کی عدالتی حراست میں 30 مئی تک توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے بدھ کو شراب کے مبینہ گھوٹالے میں عام آدمی پارٹی کے رہنما اور دہلی کے سابق نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 30 مئی تک توسیع کر دی۔ خیال رہے کہ سسودیا کی عدالتی حراست بدھ کو ختم ہو گئی۔ راؤس ایونیو کورٹ کی جج کاویری باویجا نے حراست میں توسیع کا حکم ...

ملک کے 140 کروڑ عوام بی جے پی کو 140 سیٹوں کو لئے ترسا دیں گے: اکھلیش یادو

سماج وادی پارٹی (ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو نے جھانسی میں بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ اس بار 140 کروڑ عوام بی جے پی کو 140سیٹوں کے لئے ترسا دیں گے، جھانسی میں بی جے پی کی وداعی کی جھانکی تیار ہو رہی ہے۔

لوک سبھا انتخاب: دہلی کے وزیراعلیٰ کیجریوال کانگریس کے تینوں امیدواروں کے لیے مانگیں گے ووٹ

دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو نے آج ایک اہم جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کل دو روڈ شو کریں گے جس میں دہلی کی 7 میں سے 3 لوک سبھا سیٹوں پر کھڑے کانگریس امیدواروں کے لیے عوام سے ووٹ کی اپیل کریں گے۔