بھٹکل لائف کیئرہیلتھ سینٹر میں مزید ماہر ڈاکٹروں کی خدمات؛ ماہر آرتھوپیڈک سرجن بھی لائف کئیر میں ہوئے جوائن

Source: S.O. News Service | Published on 4th October 2020, 11:30 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل،4؍اکتوبر (ایس او نیوز) بھٹکل جالی روڈ پر واقع لائف کیئر ڈائگناسٹک اینڈ ہیلتھ سینٹر میں مختلف شعبہ جات میں ماہر ڈاکٹروں کا انتظام کیا گیا ہے جبکہ ماہر آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر سعد محمد اتنیکر بھی اب لائف کئیر میں جوائن ہوگئے ہیں  اور اپنی خدمات شروع کردی ہیں،  ان کے جوائن ہونے کے ساتھ ہی  اب مزید ایک   Casualty ڈاکٹر (ہنگامی اور ایمیرجنسی کیسس کیلئے متعین ڈاکٹر)    کا انتظام کیا جارہا ہے جس کے تقرر  کے  ساتھ ہی  یہاں 24X7 طبی سہولیات  فراہم کی جائیں گی۔ اس بات کی اطلاع لائف کئیر کے ڈائرکٹر جناب سلمان جوباپو نے دی۔

پریس کانفرنس کا انعقاد کرتے ہوئے  جناب  سلمان جوباپونے بتایا کہ بھٹکل کے عوام کو یہاں پر اب ہر طرح کی طبی سہولتیں فراہم  کی جارہی ہیں اور کوشش کی جارہی ہے کہ بھٹکل اور اطراف کے عوام کو کسی بھی طبی ضرورت کیلئے    دوسرے اضلاع جانے کی ضرورت نہ پڑے اور یہیں پر ہر طرح کی خدمات فراہم کی جاسکے۔

انہوں نے بتایا کہ اس وقت لائف کیئر اسپتال میں جن شعبہ جات میں ڈاکٹروں کا تقرر ہوچکا ہے ان کی تفصیلات اس طرح ہیں۔  سرجری : ڈاکٹر یاسین سوداگر ، امراض نسواں  : ڈاکٹر طیبہ فاطمہ، امراض اطفال : ڈاکٹر شمائلہ دامودی، فزیو تھیراپسٹ :ڈاکٹر اجئے ورما، ہڈیوں اور جوڑوں کے ماہر : ڈاکٹر سعد محمد اتھنیکر، ریڈیا لوجسٹ : ڈاکٹر امر آر ایس، حادثات اور ٹراما  وغیرہ کے معاملے سنبھالنے کے لئے ڈاکٹر رفیق بینال اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ حادثہ کی وجہ سے ٹوٹی ہوئی ہڈیوں کو جوڑنے ، کمر ، پیٹھ اور جوڑوں کے دردکے علاج ، کولھے کی ہڈی (ہِپ) اور گھٹنوں کی تبدیلی، آرتھرواسکوپی وغیرہ کے لئے اب عوام کو  بھٹکل سے باہر جانے کی  ضرورت نہیں ہوگی، بلکہ لائف کیئر سینٹر میں  بہترین علاج کی خدمات پیش کی جائیں گی۔اس کے علاوہ امراض نسواں ، بانجھ پن ، زچگی، رحم کا کینسر، امراض اطفال ، دانت کے امراض و مسائل، بالوں کے مسائل  اور دیگر کاسمیٹک مسائل  کے لئے علاج کی سہولت دستیاب ہے۔

لائف کئیر میں   مکمل اور تمام ضروری آلات سے لیس لیباریٹری،  فزیوتھیراپی،   آپریشن تھیٹر،  لیبر تھیٹر،  الٹرا ساونڈ،  ہائی فریکونسی ایکسرے  وغیرہ کی سہولیات  فراہم کی گئی ہے۔ فی الحال لائف کئیر میں بارہ گھنٹے خدمات فراہم کی جارہی ہے جو  صبح 9:30 سے رات 9:30 بجے کے درمیان دستیاب ہوتی ہیں۔ لیکن بہت جلد یہاں 24X7  طبی خدمات فراہم کی جائے گی۔ ہمارا منصوبہ ہے کہ بہت جلد ہم اپنے ڈے کئیر سینٹر  کو مکمل  اسپتال کی شکل دیں اور مریضوں کو ایڈمٹ کرنے کی سہولت فراہم کریں۔ ہمارا  25 سے 40 بستروں والے اسپتال کا انتظام کرنے کا منصوبہ ہے جبکہ ہمارے منصوبے میں سٹی اسکیننگ کی سہولیات بھی شامل ہیں۔ خیال رہے کہ اگر سٹی اسکیننگ کی شروعات یہاں  ہوتی ہے تو  حادثات  میں سر پر چوٹ لگنے کی صورت میں سر کی اسکیننگ کرنے  کنداپور، ہوناور یا مینگلور  جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

جناب سلمان صاحب نے بتایا کہ فی الحال لائف کئیر میں مریضوں کی جانچ  کے لئے ہم  نے پانچ پلنگ مختص کئے ہیں، اگر کسی مریض کو شام تک کے لئے  ایڈمٹ کرنے کی ضرورت پڑتی ہے  تو ہم اُنہیں   شام تک  کے لئے ایڈمٹ کرنے کا بندوبست کیا ہے۔ انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی کہ جو خدمات یہاں دستیاب ہیں، اُن سے فائدہ اُٹھائیں اور ہمارے لئے دعا کریں کہ ہم یہاں مزید طبی خدمات فراہم کرسکیں۔

 

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...