مرڈیشور کے بس اسٹانڈ کی ابتر حالت : 4دہوں کا خواب کب اور کون پورا کرے گا؟

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 26th July 2019, 9:12 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:26؍جولائی  (ایس اؤ نیوز)مشہور سیاحتی مرکز مرڈیشور کی سیاحت کے لئے آنےو الے سیاحوں کی تعداد میں سال بہ سال اضافہ ہوتاجارہاہے۔لیکن بنیادی سہولیات کے زمرےمیں مرڈیشور کوئی ترقی نہیں کرپارہاہے، سڑکوں پر چلنا پھرنا دشوارہے، بس اسٹانڈ کی حالت بہت ہی ابتر ہے۔

کوئی سوچ ہی نہیں رہاہے کہ سیاحتی مقام کے طورپرمشہور و معروف مرڈیشور کے لئے ایک بس اسٹانڈ بھی ضرورت ہے۔ بس اسٹانڈ کو دیکھیں تو صدیوں  سے ویران لگتاہے، ادھر کچھ دنوں سے  بس اسٹانڈ کے ٹائلٹ میں ایسی غلاظت بھری ہے کہ کتے بھی آنا  بند کردئیے ہیں۔  بس اسٹانڈ کہلانےو الی عمارت کاصحن بارش کے دنوں میں تالاب بن گیا ہے۔ بدنظمی کی حالت یہ ہےکہ بسوں کوجانے دیجئے ، کوئی ایک مسافر اس طرف نگاہ تک  نہیں ڈالتا، ایسی جگہ پر پینےکا پانی تلاش کریں تو کیسے ممکن ہے؟ کلی طورپر مرڈیشور ابتر حالات کا شکار ہوگیا ہے۔

ایک بہتر بس اسٹانڈ کا خواب مرڈیشور کے عوام پچھلے چار دہوں سے دیکھتے رہے ہیں تو ان کے لئے ایک بس اسٹانڈ کی تعمیر تو کی گئی مگر وہ بس اسٹانڈ نہیں ہوسکا۔ دکھاوے کے لئے ایک کنٹرولر کی تقرری کرکے محکمہ اپنی جگہ خامو ش ہوگیا ہے۔ کچرا ، گندگی  ، غلاظت بھری پڑنے پر بھی صاف کرنے کے لئے کوئی ملازم نہیں ملا۔ ٹائلٹ غلاظت کا ڈھیر بن گیا ہے۔ عمارت کے سامنے گڑھے وغیرہ بن گئے ہیں ، انہی میں سے راستہ بنا کر چلتے رہے مگر اس کو درست کرنےکی کبھی سوچا تک نہیں۔ عوام چیخ پکار کرنے لگے تو ایک برس پہلے انٹرلاک نصب کر کے عوام کوسہولت فراہم کرنا ایک کام کیا گیالیکن وہ زیادہ دن ٹک نہیں سکا، جس جگہ تھا وہیں اندر اترگیا، مرڈیشور کا بس اسٹانڈ پھر اپنی روایت کے مطابق غلاظت کا گھر بن گیا ۔

دوسال پہلے سابق رکن اسمبلی منکال وئیدیا کی رہنمائی میں متعلقہ بس اسٹانڈکو منتقل کرکے کسی اور جگہ میں جدید بس اسٹانڈ کی تعمیر کا خواب دیکھا گیا ، موجودہ بس اسٹانڈ کو مرڈیشور کا سنتے مارکیٹ بنانے کا پلا ن بھی تیار کیا گیا۔ تمام فائلیں تیار کرکے توثیق کے لئے بھیجتے ہی انتخابات آگئے ،بس اسٹانڈ کا خواب ،خواب ہی رہ گیا۔

اب نئے رکن اسمبلی سنیل نائک پر عوام کی امیدیں ٹکی ہیں۔ ریاست میں اب انہی کےپارٹی کی حکومت برسر اقتدار ہے، جوان بھی ہیں اگر وہ اس طرف توجہ دے کر کچھ کام کریں گے تو مرڈیشور میں تبدیلی ہوگی ورنہ مرڈیشور ایسا ہی باقی رہ جائے گا ۔ عوام یوں ہی امیدیں لگاتے رہیں گے ، مرڈیشور کی قسمت کو کون چمکاتا ہے دیکھنا ہوگا۔

مرڈیشور بس اسٹانڈ کی درگت کے متعلق بھٹکل بس ڈپو مینجر وائی کے بانوالیکر نے بتایا کہ مرڈیشور بس اسٹانڈ کو منتقل کرنے کو لےکر حکومت کو پیش کش ارسال کرتے رہے ہیں۔ فی الحال بس اسٹانڈ کی درستی کے لئے حکومت نے 50لاکھ روپئے منظور کئے ہیں ، ٹینڈر بلایاگیا ہے اگلے دومہینوں میں کام شروع ہونے کی امید جتائی ۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...