ملک نریندر مودی کو اس جرم کے لیے کبھی معاف نہیں کرے گا؛ راہل گاندھی کا پی ایم مودی پر سخت حملہ

Source: S.O. News Service | Published on 24th April 2024, 5:54 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 24/اپریل (ایس او نیوز /ایجنسی) کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے پی ایم مودی پر سخت حملہ کیا ہے۔ راہل گاندھی نے الزام لگایا کہ ’’نریندر مودی نے اپنے ارب پتی دوستوں کے 1,60,00,00,00,00,000 روپے یعنی 16 لاکھ کروڑ روپے کا قرض معاف کر دیا ہے۔ اتنی رقم سے ملک کے 16 کروڑ نوجوانوں کو سالانہ ایک لاکھ روپے کی نوکری مل سکتی تھی۔ اس کے علاوہ 16 کروڑ خواتین کو سالانہ ایک لاکھ روپے دینے سے ان کے خاندانوں کی زندگیاں بدل سکتی تھیں۔‘‘

کانگریس لیڈر نے پی ایم مودی پر سرمایہ داروں کے لیے کام کرنے کا بھی الزام لگایا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں الزام لگایا ہے کہ پی ایم مودی نے اپنے ارب پتی دوستوں کو فائدہ پہنچایا ہے۔ انہوں نے کہا ہے ’’10 کروڑ کسان خاندانوں کے قرضے معاف کر کے ملک میں بے شمار خودکشیوں کو روکا جا سکتا تھا، اس کے ساتھ ہی اگلے 20 سالوں کے لیے پورے ملک کو صرف 400 روپے میں گیس سلنڈر دیا جا سکتا تھا۔‘‘

راہل گاندھی نے اپنی پوسٹ میں مزید کہا ہے کہ ’’اس رقم سے اگلے 3 سال تک ہندوستانی فوج کے تمام اخراجات پورے کیے جا سکتے تھے، ساتھ ہی ملک بھر میں دلت، قبائلی اور پسماندہ طبقوں کے ہر نوجوان کی گریجویشن تک تعلیم مفت کی جا سکتی تھی۔‘‘ انہوں نے مزید کہا ہے ’’جو پیسہ ’ہندوستانیوں‘ کے درد کی دوا بن سکتا تھا وہ پیسہ ’اڈانیوں‘ کی ہوا بنانے میں خرچ کر دیا گیا، ایسے میں یہ ملک نریندر مودی کو اس جرم کے لیے کبھی معاف نہیں کر ےگا۔ کانگریس کا نعرہ ہے کہ اب ہاتھ بدلے گا حالات، کانگریس ہر ہندوستانی کی ترقی کے لیے حکومت چلائے گی۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کیلئے اتنخابی مہم ختم، کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12 ریاستوں کی 94 لوک سبھا سیٹوں کیلئے کل ہوگی ووٹنگ

  لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کی انتخابی مہم کا شور اتوار کی شام پانچ بجے تھم گیا۔الیکشن کمیشن تیسرے مرحلے کی پولنگ کی تیاریوں کو حتمی شکل دے رہا ہے ۔ انتخابی ووٹوں کی گنتی 4 جون کو ہوگی۔

آپ اپنی چین کی صریح ناکام پالیسیوں کی ذمہ داری کب لیں گے؟ پی ایم مودی سے جے رام رمیش کا سوال

مشرقی لداخ کے پینگانگ میں ہوئی ہندوستان اور چین کی فوجیوں کے ساتھ جھڑپ کی آج چوتھی برسی ہے۔ اس موقع پر کانگریس کے جنرل سکریٹری (مواصلات) جے رام رمیش نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے مودی حکومت کے ذریعے اپنی سرحدوں کی حفاظت میں ناکامی پر سوال اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ 15 جون 2020 کو ...

مودی پرجول ریونّا کو ملک واپس لا کرکرناٹک سرکار کو سونپیں ، مہیلا کانگریس کا مطالبہ

پرجو َل ریونّا ج کے ذریعہ سیکڑوں  خواتین کے جنسی استحصال کےمعاملے میں  مرکزی حکومت کو گھیرتے ہوئے اتوار کو مہیلا کانگریس نے وزیراعظم مودی سےمطالبہ کیا کہ وہ اپنی اتحادی پارٹی کے لیڈر اور رکن پارلیمان کو جرمنی سے ملک واپس لائیں اور ریاستی حکومت کو سونپیں۔

بی جے پی کا منافرت سے پُر ویڈیو، کمیشن میں شکایت، ایس سی، ایس ٹی اور او بی سی طبقہ کو مسلمانوں کیخلاف بھڑکانے کی کوشش

کانگریس نے کرناٹک میں  بی جےپی کے ذریعہ جاری کئے گئے اس ویڈیو کے خلاف اتوار کوالیکشن کمیشن میں   شکایت درج کرادی ہے جس میں  ایس سی، ایس ٹی اور او بی سی کو مسلمانوں کے خلاف بھڑکانے کی کوشش کی گئی ہے۔ حیرت انگیز طور پر یہ ویڈیو سنیچر کو جاری کیا گیا تھا جس پراسی وقت سے سوشل میڈیا پر ...

ہیمنت کرکرے کی موت آر ایس ایس کے وفادار افسر کی گولی سے ہوئی تھی ؛ کانگریس لیڈر وجے ویڈٹی وار کا سنسنی خیز بیان

مہاراشٹر کانگریس کے سینئر لیڈر وجے ویڈٹی وار نے یہ کہہ کر ایک نئے سیاسی تنازع کو ہوا دیدی ہے کہ ممبئی حملوں  کے دوران شہید ہونےوالے سینئر آئی پی ایس افسر ہیمنت کرکر ے کی موت دہشت گردوں  کی گولی سے نہیں بلکہ ’’آر ایس ایس سے وابستہ ‘‘پولیس افسر کی گولی سے ہوئی۔ ممبئی حملوں ...

امیٹھی میں کانگریس کے دفتر پر حملہ، کارکنوں کی پٹائی، دفتر کے باہر کھڑی گاڑیوں میں توڑ پھوڑ

کل دیر رات امیٹھی میں کانگریس کے دفتر پر مبینہ طور پر حملہ کیا گیا۔ الزام ہے کہ  بی جے پی کا جھنڈا لے کر گاڑی میں آئے لوگوں نے کانگریس دفتر کے باہر کھڑے کارکنوں کی پٹائی کی اور درجنوں گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کی۔ حملے کے بعد تصاویر اور ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اتر پردیش کانگریس نے سوشل ...