وزیراعظم مودی جھوٹ بولنے میں ماہر: سیتارام یچوری
بنگلورو،5؍ستمبر (ایس او نیوز) کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی سی ایم) کے جنرل سکریٹری سیتارام یچوری نے کہاکہ وزیراعظم نریندرمودی جھوٹ بولنے میں ماہر ہیں۔
ایک اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم نریندر مودی جھوٹ بولنے میں ماہر ہیں۔ آئی این ایس و کرانت جنگی جہاز کو قوم کے نام منسوب کرنا ہندوستانیوں کیلئے باعث فخرہے اور ان کی تیاری کا منصوبہ 2004 میں تمام پارٹیوں کے تعاون سے یوپی اے حکومت نے کیاتھا۔ انہوں نے بتایاکہ اس وقت وہ خود محکمہ سیاحت، ٹرانسپورٹ وثقافت کی پارلیمان کمیٹی کے صدرتھے اورجنگی جہاز تیارکرنے والے کوچین کے کارخانہ کا دورہ کرکے جائزہلیا تھا۔
انہوں نے بتایاکہ 2014کے انتخابات سے پہلے ہی جہاز تیار ہوکر قوم کے نام منسوب کردی گئی تھی لیکن اس کے استعمال کے لئے چند مراحل باقی تھے لیکن اب نریندر مودی نے اپنے دورمیں آئی ایس ایس جنگی جہاز تیارکرنے کا جھوٹا دعویٰ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ایک وزیراعظم کو اس طرح کا جھوٹ زیب نہیں دیتا۔