وزیر اعظم نریندرمودی کا 18 سال سے زائد عمروالوں کے لئے ’مفت کورونا ٹیکہ‘ کا اعلان

Source: S.O. News Service | Published on 7th June 2021, 11:41 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،7؍جون (ایس او نیوز؍ایجنسی) کورونا بحران کے درمیان پی ایم نریندر مودی نے پیر کی شام 5 بجے ملک سے خطاب کرتے ہوئے کورونا ٹیکہ کاری سے متعلق ایک بڑا اعلان کیا۔ انھوں نے کہا کہ 21 جون سے ملک میں 18 سال سے زیادہ عمر والے سبھی لوگوں کو حکومت ہند کے ذریعہ مفت ویکسین لگائی جائے گی۔ ساتھ ہی پی ایم مودی نے یہ بھی واضح کیا کہ ریاستوں سے ٹیکہ کاری کا کام واپس لیا جائے گا اور اب مرکزی حکومت ہی یہ کام کرے گی۔ یہاں قابل ذکر ہے کہ ابھی ویکسین کا 50 فیصد کام مرکزی حکومت، 25 فیصد ریاستی حکومتیں اور 25 فیصدی پرائیویٹ سیکٹر کے ہاتھ میں تھا۔ اب ویکسین کا 75 فیصد حصہ مرکزی حکومت اور باقی حصہ پرائیویٹ سیکٹر کو ملے گا۔

جہاں تک پی ایم مودی کے ذریعہ مفت ٹیکہ کاری کے اعلان کا سوال ہے، اسے اپوزیشن لیڈروں کے ذریعہ بار بار دباؤ دیے جانے کا نتیجہ قرار دیا جا سکتا ہے۔ دراصل راہل گاندھی، پرینکا گاندھی، اکھلیش یادو اور دیگر کئی لیڈران مفت ٹیکہ کاری کا مطالبہ کر چکے ہیں۔ حالانکہ پرائیویٹ سیکٹر میں ٹیکہ کاری کے لیے اب بھی پیسے لیے جائیں گے، لیکن اس تعلق سے بھی کچھ ہدایتیں دی گئی ہیں۔ بہر حال، وزیر اعظم نے آج ملک سے خطاب کرتے ہوئے واضح لفظوں میں کہہ دیا کہ اب کسی بھی ریاستی حکومت کو ویکسین کے لیے کچھ بھی خرچ نہیں کرنا ہوگا۔ اب تک ملک کے کروڑوں لوگوں کو مفت ویکسین ملی ہے، اب 18 سال کی عمر کے لوگ بھی اس میں جڑ جائیں گے۔ سبھی ملکی باشندوں کے لیے حکومت ہند ہی مفت ویکسین دستیاب کروائے گی۔

مذکورہ اعلان کے ساتھ ہی پی ایم مودی نے پرائیویٹ سیکٹر کے ذریعہ ٹیکہ کاری کے پالیسی پر بھی بات کی۔ انھوں نے کہا کہ ہندوستان میں بن رہی ویکسین میں سے 25 فیصد پرائیویٹ سیکٹر کے اسپتال کے لیے براہ راست لینے کا انتظام پہلے سے ہے اور اب بھی ایسا ہی رہے گا۔ انھوں نے ویکسین کی قیمت کے بارے میں وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ پرائیویٹ اسپتال ویکسین کی مقررہ قیمت کے بعد ایک خوراک پر زیادہ سے زیادہ 150 روپے ہی سروس چارج لے سکیں گے۔ اس کی نگرانی کرنے کا کام ریاستی حکومت کے پاس ہی رہے گا۔

اپنے خطاب میں پی ایم مودی نے ٹیکہ کاری کے علاوہ مفت راشن تقسیم معاملے میں بھی بڑا اعلان کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اب نومبر 2021 تک ملک کے 80 کروڑ لوگوں کو مفت راشن دیا جائے گا۔ مرکزی حکومت نے گزشتہ سال بھی ایسی ہی اسکیم چلائی تھی۔ پی ایم مودی نے کہا کہ کورونا کی دوسری لہر کے درمیان ایک بار پھر بحرانی کیفیت پیدا ہو گئی ہے، ایسے میں اب حکومت پھر سے یہ اسکیم شروع کر رہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

عام آدمی پارٹی کے اسٹار پرچاکوں میں اروند کیجریوال، منیش سسودیا بھی شامل

عام آدمی پارٹی نے دہلی اور ہریانہ کے لئے اسٹارپرچارکوں کی فہرست جاری کی ہے۔ فہرست میں اروند کیجریوال اور سنیتا کیجریوال کے نام شامل ہیں۔ ساتھ ہی منیش سسودیا بھی اسٹارپرچارکوں کی فہرست میں شامل ہیں۔ آپ کو بتا دیں کہ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال، ان کی پارٹی کے ساتھی اور ...

تیسرے مرحلے کے لیے انتخابی مہم تھم گئی، 10 اہم سیٹوں پرملک کی نظریں

  لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کی مہم آج شام 5 بجے کے بعد ختم ہو گئی ہے ۔ تیسرے مرحلے کے لیے ووٹنگ 7 مئی کو ہوگی۔ 7 مئی کو 10 ریاستوں اور دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی کل 94 نشستوں پر ووٹنگ ہوگی۔ ان میں آسام سے 4، بہار سے 5، چھتیس گڑھ سے 7، گوا سے 2، گجرات سے 26، کرناٹک سے 14، مدھیہ ...

لوک سبھا انتخابات پر پڑسکتا ہےگرمی اور لو کا اثر

مئی کے مہینے کی آمد کے ساتھ ہی شمالی ہندوستان کے کئی حصوں میں گرمی کا بڑھتا ہوا اثر بھی دیکھا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ ملک کے کئی حصوں میں ووٹنگ کے ابھی پانچ مراحل باقی ہیں اور بڑھتی ہوئی گرمی کا اثر لوک سبھا انتخابات پر بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ ادھر محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر جنرل ...

نابالغوں کے ڈیجیٹل جرائم میں اضافہ ہو رہا ہے: چیف جسٹس آف انڈیا

چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندر چوڑ نیپال کے تین روزہ دورے پر ہیں۔ نیپالی چیف جسٹس بشومبھر پرساد شرسٹھا نے انہیں مدعو کیا ہے۔ نیپال میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ٹیکنالوجی تیزی سے ترقی کر رہی ہے۔

اپوزیشن اتحاد کا وزیراعظم چہرہ کون ہوگا؟ ششی تھرور نے بتایا

اپوزیشن کے اتحاد پرمسلسل سوالات اٹھ رہے ہیں۔ ساتھ ہی وزیر اعظم کے چہرے کو لے کر اس اتحاد میں سیاست بھی جاری ہے۔اس دوران کانگریس لیڈر ششی تھرور نے واضح کیا کہ اپوزیشن پارٹیاں جو ایک ساتھ یا ایک دوسرے کے خلاف مہم چلا رہی ہیں وہ لوک سبھا انتخابات کے بعد ایک ساتھ آئیں گی۔ انہوں نے ...

کرناٹک کانگریس نے راہل گاندھی و سدارمیا کی اینیمیٹڈ ویڈیو کے خلاف جے پی نڈا و امیت مالویہ کے خلاف درج کرائی شکایت

کرناٹک بی جے پی کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو  سے متعلق ریاست میں تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے۔ کانگریس نے اس ویڈیو کے حوالے سے بی جے پی صدر جے پی نڈا اور پارٹی کے سوشل میڈیا انچارج امیت مالویہ نیز کرناٹک بی جے پی کے صدر بی وائی وجیندر کے خلاف الیکشن ...