بھٹکل : میونسپالٹی ملازمین نے چیف آفیسر کو دیا میمورنڈم، ٹھیکے کی بنیاد پر کام کرنے والوں کو مستقل ملازم کا درجہ دینے  کا مطالبہ

Source: S.O. News Service | Published on 2nd February 2023, 12:32 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل، یکم  فروری (ایس او نیوز) بھٹکل ٹاون میونسپالٹی حدود میں پانی کی سپلائی، موٹر گاڑیوں کے ڈرائیور، ڈاٹا اینٹری آپریٹرس، یو جی ڈی کے ملازمین، صفائی کرمچاری وغیرہ جو ٹھیکے کی بنیاد پر کام کر رہے ہیں انہیں ریاستی حکومت کی طرف سے مستقل ملازمین کا درجہ دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے آج میونسپل صدر اور میونسپل چیف آفیسر کو میمورنڈم دیا گیا ۔ 
    
میونسپالٹی کے ان ملازمین کا کہنا تھا کہ انہیں مستقل ملازمین کی طرح ملازمت کی کوئی ضمانت نہیں ہے ، مستقل ملازمین کو جو پنشن اور انشورنس وغیرہ کی سہولتیں ہیں وہ بھی انہیں حاصل نہیں ہیں ۔ ریاستی حکومت ٹھیکے پر ملازمت کرنے والوں اور مستقل ملازمین کے درمیان سوتیلا سلوک کر رہی ہے ۔ اس لئے ٹھیکے پر ملازمت کا سلسلہ ختم کرکے ان ملازمین کو مستقل ملازمت کا درجہ دینا چاہیے ۔ 
    
اس موقع پر ٹھیکے پر کام کر رہے ملازمین کی یونین کے تعلقہ صدر شریدھر نائک ، سکریٹری رمیش ایس کے ، چیتن نائک، وسو نائک ، منجو نائک، گنیش نائک اور دیگر ملازمین موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...