ہوناور پریش میستا کی موت: فساد کے ملزمین پر سے حکومت نے واپس لیے مقدمات

Source: S.O. News Service | Published on 23rd April 2020, 1:24 AM | ساحلی خبریں |

کاروار،22؍اپریل (ایس او نیوز) ہوناور میں دسمبر 2017میں ہوئی پریش میستا نامی نوجوان کی غیر فطری موت کے بعد ہوناور، منکی، کمٹہ، سرسی، انکولہ، کاروار، جوئیڈا اور رام نگر میں بی جے پی اور ہندو تنظیموں کے مشتعل کارکنان  توڑپھوڑ اورآگ زنی کرتے ہوئے فساد مچادیا تھا۔

اس کے بعد درجنوں ہندو کارکنان پر کڑی قانونی کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے مقدمات درج کیے تھے، جبکہ پریش میستا کی موت کے تعلق سے تحقیقات سی بی آئی کو سونپی گئی تھی۔ لیکن ضلع شمالی کینرا کے تین ارکان اسمبلی نے وزیر اعلیٰ ایڈی یورپا پر دباؤ بنانا شروع کیا تھا کہ پولیس کے دائر کردہ مقدمات واپس لیے جائیں۔کچھ معاملے تو ضلع عدالت اور مقامی عدالتوں میں چل رہے تھے، جبکہ ایک معاملہ ایساتھا جس میں رکن اسمبلی دینکر شیٹی بھی ملزم تھے اس لئے  اس معاملے میں تمام ملزمین کو بنگلورو کی جنتا عدالت میں حاضر ہونا پڑتا تھا۔وزیر اعلیٰ نے اپنا وعدہ پورا کرتے ہوئے پہلے مرحلے میں دینکر شیٹی اور ان کے ساتھی دیگر ملزمین پر سے مقدمہ واپس لیا، مگر ضلع میں جو مقدمات چل رہے تھے،اسے تیکنیکی وجوہا ت پر ہٹایا نہیں گیا تھا۔

 کاروار رکن اسمبلی روپالی نائک نے رکن اسمبلی شیورام ہیبار اور رکن پارلیمان اننت کمار ہیگڈے کے تعاون سے اب بقیہ ملزمین پر سے بھی مقدمات واپس لینے میں کامیا بی حاصل کی ہے۔اور فساد کے تمام ہندو ملزمین سے کیس ہٹادیا گیا ہے۔ 

اس معاملے کا اہم پہلو یہ ہے کہ بی جے پی کی مانگ کے مطابق سدارامیا سرکار کی طرف سے پریش میستا معاملہ کو سی بی آئی کو سونپے جانے کے بعد بھی اس غیر فطری موت کے راز پر سے پردہ ابھی تک نہیں ہٹا ہے۔ عوام اب مانگ کررہے ہیں کہ رکن پارلیمان اننت کمار ہیگڈے کو چاہیے کہ وہ مرکزی سرکار پر دباؤ بنائیں اور پریش میستا کی موت سے متعلق حقائق سے عوام کو آگاہ کریں۔ مگر عوام کا کہنا ہے کہ  نہ جانے کیوں مبینہ فساد مچانے میں تیزی دکھانے والے اننت کمار ہیگڈے سمیت بی جے پی کے لیڈران اس کی طرف کوئی توجہ نہیں دے رہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...