شعیب ملک کا ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 7th July 2019, 11:05 AM | اسپورٹس |

لارڈس،7؍جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی) لارڈس کے تاریخی میدان پر پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر عالمی کپ 2019 مہم کا اختتام کیا۔ اسی کے ساتھ پاکستان کے قدآور بلے باز اور سابق کپتان شعیب ملک نے بھی اپنے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

بتا دیں کہ 37 سالہ شعیب ملک کی کارکردگی اس عالمی کپ میں انتہائی خراب رہی تھی اور پاکستانی میڈیا میں انھیں لگاتار تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا۔ شعیب کے شیدائی بھی ان کی کارکردگی سے خوش نہیں تھے اور سوشل میڈیا پر ان کے خلاف کارٹون بھی وائرل ہو رہے تھے۔ لیکن جب پاکستان کو ٹیم انڈیا نے شکست سے دوچار کیا تو انھیں ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا اور جب آخری میچ میں پلیئنگ الیون میں جگہ نہیں مل پائی تو انہوں نے میچ کے بعد ایک پریس کانفرنس میں اپنی سبکدوشی کا اعلان کردیا۔

پریس کانفرنس کے بعد شعیب ملک نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر لکھا کہ ’’آج میں ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہو رہا ہوں۔ میں تمام کھلاڑیوں، کوچز، خاندان کے افراد، دوست احباب، میڈیا نمائندوں اور سپانسرز کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ان سب سے زیادہ میں اپنے مداحوں کا شکر گزار ہوں جن سے میں بے پناہ محبت کرتا ہوں۔‘‘‘

شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے ان کے سبکدوشی کے اعلان کے بعد ٹوئٹر پر ایک پوسٹ شئیر کیا ہے۔ ثانیہ مرزا نے اس میں ایک حوصلہ افزا اقتباس لکھنے کے ساتھ کہا ہے کہ شعیب نے جو کچھ بھی حاصل کیا اس پر ان کے بیٹے اذہان اور انہیں فخر ہے۔ انہوں نے لکھا’’ ہر کہانی کا ایک اختتام ہوتا ہے، لیکن زندگی میں ہر اختتام ایک نیا آغاز ہے۔ آپ نے 20 سال تک فخر کے ساتھ اپنے ملک کے لئے کھیلا۔ آپ نے جو کچھ بھی حاصل کیا، مجھے اور اذہان کو اس پر فخر ہے‘‘۔

بتا دیں کہ 1999 میں صرف 17 سال کی عمر میں شعیب ملک نے ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنے ون ڈے کریئر کا آغاز کیا تھا۔ انہوں نے اپنے ون ڈے کیریئر میں 287 میچ کھیلے اور 7534 رنز بنائے جس میں ان کی 9 سنچریاں، 44 نصف سنچریاں اور 158 وکٹیں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ اب تک شعیب نے ٹی-20 میں 111 میچ کھیلے اور 2263 رنز بنائے جس میں 7نصف سنچریاں اور 28 وکٹیں شامل ہیں. اگر ٹیسٹ میچوں کی بات کریں تو انہوں نے اب تک 35 میچوں میں 1898 رنز ایک ڈبل سنچری، 3سنچری اور 8 نصف سنچریاں اور 32 وکٹیں شامل ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...