کاروار: ضلع کے اسپتالوں میں آکسیجن پلانٹ تعمیر کیے جائیں گے ۔ ضلع انچارج وزیر شیورام ہیبار کی یقین دہانی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 7th May 2021, 5:36 PM | ساحلی خبریں |

کاروار 7/ مئی (ایس او نیوز)ضلع انچارج وزیر شیورام ہیبار نے بتایا کہ کووڈ کی دوسری لہر کی وجہ سے مریضوں کو درکار آکسیجن میں کسی قسم کی قلت سے بچنے کے لئے ضلع کے سرسی، کمٹہ، یلاپور وغیرہ میں سرکاری اسپتالوں کے احاطے میں آکسیجن پلانٹ قائم کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

    کاروار میں ڈپٹی کمشنر دفتر کے میٹنگ ہال میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے  کووڈ سے متاثرہ افراد کے لئے دستیاب علاج کی سہولتوں کے بارے میں بتایا کہ  اس وقت ضلع میں 561 آکسیجن بیڈس ہیں جن میں سے 272 بستر استعمال ہورہے ہیں اور ابھی 289 بستر خالی ہیں۔ ضلع میں کُل 61 وینٹی لیٹرس موجود ہیں جن میں سے ابھی 14 وینٹی لیٹرس استعمال ہورہے ہیں اور 47 دوسرے مریضوں کے لئے دستیاب ہیں۔ اس کے علاوہ 11 میٹرک ٹن آکسیجن ذخیرہ کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ اس لئے آکسیجن بیڈس، دوائیاں اور وینٹی لیٹرس کی قلت کے بارے میں سوچ کر عوام کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ محکمہ صحت کا عملہ، آشا اور آنگن واڈی کارکنان پوری طرح متاثرین کی خدمات میں  مصروف ہیں۔ ضلع انتظامیہ اور محکمہ صحت کی ٹیمیں اپنے اپنے طور پر اس وباء پر قابو پانے کے لئے سرگرم ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ حاملہ عورتوں کو زچگی سے دو مہینے قبل لازمی طور پر آر ٹی پی سی آر کووڈ ٹیسٹ کروانا ہوگا۔ اس سلسلے میں ڈاکٹروں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

    کاروار میڈیکل کالج میں آکسیجن پلانٹ  :  رکن اسمبلی روپالی نائک نے بتایا کہ کاروار میڈیکل کالج ہاسپٹل میں 6کلو لکوِڈ آکسیجن پلانٹ، 390 لیٹر پر منٹ میڈیکل آکسیجن جنریٹر پلانٹ اور کووِڈ آئی سی یو وارڈ کی تعمیر کو منظوری دی گئی ہے۔ آئندہ تین ہفتوں کے اندریہ آکسیجن پلانٹ کام کرنا شروع کردے گا۔ ایم ایل اے روپالی نائک نے بتایا کہ کاروار ہاسپٹل میں ابھی تک آکسیجن کی کوئی کمی نہیں تھی ، اب آنے والے دنوں میں بھی کوئی قلت نہیں ہوگی۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...