میسورو،26/اگست (ایس او نیوز/ایجنسی) ریاست کرناٹک میں کانگریس حکومت 30 اگست سے گروہا لکشمی اسکیم کا آغاز کرے گی، کرناٹک میں پارٹی کی طرف سے وعدہ کردہ 5 گیارنٹیوں میں ایک گیارنٹی ہے۔
افتتاحی پروگرام میں کانگریس کے کئی بڑے لیڈر موجود رہیں گے، وزیر اعلیٰ سدارامیا اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیو کمار کے علاوہ کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے ، سونیا گاندھی اور راہل گاندھی موجود ہوں گے۔
اس اسکیم میں گھر کی سربراہ خاتون کو ہر ماہ 2000 روپئے دیئے جائیں گے۔ یہ اسکیم میسورو میں شروع کیا جائے گی۔ اطلاع کے مطابق اس اسکیم کو کانگریس لیڈر راہل گاندھی شروع کریں گے۔ اس حوالے سے حکومت کی تیاریاں جاری ہیں۔
ذرائع ملی اطلاع کے مطابق حکومت نے مختلف ڈیوژنوں میں5 گیارنٹی اسکیمیں شروع کرنےکا منصوبہ بنایا ہے۔ گروہا لکشمی کو میسورو میں شروع کیا جائے گا۔