بھٹکل میں وزیر منکال وئیدیا کی پیشن گوئی : "مرکز میں ہوگی ہماری سرکار، نمبالکر بنیں گی وزیر!"

Source: S.O. News Service | Published on 27th March 2024, 1:00 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل ،27 / مارچ (ایس او نیوز) اتر کنڑا پارلیمانی حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر  کی بھٹکل آمد کے موقع پر وزیر برائے ماہی گیری، اندرونی بحری نقل وحمل وبندرگاہ منکال وئیدیا نے پیشین گوئی کہ اس بار پارلیمانی الیکشن کے بعد مرکز میں کانگریس پارٹی کی حکومت بنے گی اور اس حلقے کی امیدوار انجلی نمبالکر کو وزارتی قلمدان ملے گا ۔

بھٹکل کے حافظکا ہال میں منعقدہ پارلیمانی حلقے کی انتخابی تیاریوں سے متعلقہ جائزہ کے لئے منعقدہ کانگریس پارٹی کے اجلاس کا افتتاح کرتے ہوئے منکال وئیدیا نے کہا کہ ہم کبھی جھوٹ نہیں بولتے ۔ جو کہتے ہیں وہ کرکے دکھاتے ہیں ۔ ریاست میں پانچ گارنٹیوں کا وعدہ کرکے ہم برسر اقتدار آئے ۔ اب ان گارنٹیوں کو جاری کرکے دکھا دیا ۔ ہم ہماری خدمات اور کام کو سامنے رکھ کر ووٹ مانگتے ہیں ۔ لیکن بی جے پی کا معاملہ ایسا نہیں ہے ۔ وہ جھوٹ کی بنیاد پر سیاست کرتے ہیں ۔ جو نہیں کرنا چاہیے وہ کرتے ہوئے ضلع اتر کنڑا کی جو حالت کرکے رکھ دی ہے وہ سب جانتے ہیں ۔ ہمارے بہت سارے مسائل ہیں اور ان کا حل اسی وقت ممکن ہے جب مرکز میں ہماری حکومت ہو ۔ 
    
انہوں نے ڈاکٹر انجلی نمبالکر کے بارے میں بتایا کہ وہ خانہ پور حلقے سے جیتی ہوئی پہلی امیدوار ہیں ۔ وہاں انہوں نے خواتین کے لئے 60 بستروں والا اسپیشالٹی ہاسپٹل قائم کیا ہے ۔ آپ لوگوں نے مجھے ایک لاکھ ووٹوں دئے تھے ، اسی طرح اس مرتبہ پارلیمانی الیکشن میں سب سے زیادہ ووٹ دے کر ڈاکٹر انجلی کو جیت دلائیں ۔ 
    
منکال نے کہا کہ اسمبلی الیکشن میں گارنٹی کارڈ دیکھ کر آپ نے ایک لاکھ ووٹ دئے اب پارلیمانی الیکشن  آنے تک گارنٹی کی رقم عوام کے گھروں تک پہنچا دی گئی ہے ۔ یہ ہماری خدمات ہیں ۔ مجھے اپنے حلقے کے عوام پر پورا بھروسہ ہے ۔ 
    
   اس موقع پر نامدھاری سماج کے بزرگ لیڈر ایل ایس نائک، بلاک کانگریس صدر وینکٹیش نائک، ضلع کانگریس نائب صدر راما موگیر، مہیلا بلاک کانگریس صدر نئینا نائک، ضلع پنچایت سابق صدر جئے شری موگیر، ضلع پنچایت سابق رکن البرٹ ڈی کوستا، عبدالروف نائطے ، وینکٹیا بیرومنے، ایچ آر نائک وغیرہ بھی  موجود تھے ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

حادثے کو دعوت دیتا بھٹکل رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے؛ کیا حادثے سے پہلے توجہ دے گی انتظامیہ ؟

  بھٹکل  کا رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے   حادثوں کو دعوت دے رہا ہے، مگر  نیشنل ہائی وے اتھارٹی ہو،  آئی آر بی کمپنی  ہو یا پھر تعلقہ انتظامیہ ہو، کوئی اس دعوت نامہ پر توجہ نہیں دے رہا ہے۔

بھٹکل: بچے اورنوجوان دور درازاور غیر آباد علاقوں میں تیراکی کے لئے جانے پر مجبور کیوں ہیں ؟ مسجدوں کے ساتھ ہی کیوں نہ بنائے جائیں تالاب ؟

سیر و سیاحت سے دل صحت مند رہتا ہے اور تفریح انسان کی جسمانی اور ذہنی صحت کو بہتر بناتا ہے۔اسلام  سستی اور کاہلی کو پسند نہیں کرتا اسی طرح صحت مند زندگی گزارنے کے لیے غذائیت سے بھرپور خوراک کے ساتھ جسمانی سرگرمیوں کا ہونا بھی ضروری ہے۔ جسمانی سرگرمیوں میں جہاں مختلف قسم کی ورزش ...

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔