اُترکنڑا ضلع انچارج وزیر کوٹا سرینواس پجاری کے ہاتھوں بھٹکل ہونے گیّدے سرکاری اسکول کے امرت مہا اتسوا کا افتتاح 

Source: S.O. News Service | Published on 28th January 2023, 12:07 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل ،28؍جنوری (ایس او نیوز) بھٹکل تعلقہ کے  ہیبلے گرام پنچایت کے ہونّے گدّے سرکاری ہائر پرائمری اسکول کو قائم ہوئے 75 سال مکمل  ہونے پر اُترکنڑا  ضلع انچارج وزیر کوٹا سرینواس پجاری نے دیپ جلا کر امرت مہا اتسوا کا افتتاح کیا ۔ 
    
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ضلع انچارج وزیر اور ریاست کے  وزیر برائے سماجی بہبود کوٹا سری نواس پجاری نے کہا آج  ہمارا نشانہ عام لوگوں کے بچوں کو بھی اعلیٰ تعلیم سے سرفراز کرنا ہے ، اس وجہ سے سرکاری اسکولوں میں بھی بہترین اور معیاری تعلیم کے ساتھ بنیادی ضروریات فراہم کرنے میں حکومت پوری طرح دلچسپی لے رہی ہے ۔ تعلیم سے بھارت کے مستقبل کے لئے بہترین شہریوں کی نشو و نما ہونی چاہیے ۔ اور ایسی ہی تعلیم کی آج سخت ضرورت ہے ۔ لیکن آج جب تعلیم یافتہ لوگوں کو کوکر میں بم بلاسٹ کرتے دیکھتے ہیں تو دکھ ہوتا ہے ۔ ہمارے بچوں کو کم عمری میں ہی ہمارے دیش کی عظمت سے واقف کرانا ہمارے لئے ضروری ہے ۔
    
پروگرام کی صدارت کرتے ہوئے بھٹکل  رکن اسمبلی سنیل نائک نے کہا کہ میں نے ایم ایل اے بننے کے بعد اسکولوں اور مندروں کے لئے بہت زیادہ امداد فراہم کی ہے ۔ والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو بہترین تعلیم دیں ۔ سرکاری اسکولوں میں تربیت یافتہ اساتذہ موجود ہیں اس لئے کسی کو بھی اپنے بچوں کو سرکاری اسکول میں داخل کروانے سے ہچکچانے کی ضرورت نہیں ہے ۔ اسکول میں تعلیم کے ساتھ گھر پر والدین کو بھی چاہیے کہ وہ بچوں کو اخلاقی تعلیم سے آراستہ کریں ۔ انہوں نے کہا کہ پہلے تعلیم صرف پیسے والوں کی جائداد ہوتی تھی ، مگر اب یہ عام لوگوں کی جائداد ہوگئی ہے۔ حکومت چاہے جس کسی کی بھی ہو، تعلیم کو ترجیح دی جاتی ہے ۔ 
    
بنگلورو میں ڈاکٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہونّے گدّے اسکول کے سابق طالب علم ڈاکٹر دیویندرا این نائک اورکنداپور بھنڈارکرس کالج کے پرنسپال گووند گوڈا نے بھی اپنے اپنے تاثرات پیش کئے ۔    

پروگرام میں اسکول میں خدمات انجام دینے والے اساتذہ، آنگن واڈی کی استانیوں اور معاون باورچی کے طور پر خدمات انجام دینے والے عملہ کی تہنیت کی گئی ۔ 
    
اسٹیج پر گرام پنچایت صدر کوپّو گونڈا کے علاوہ گرام پنچایت اراکین، موظف اساتذہ اور دیگر ذمہ داران موجود تھے ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کے شبینہ مکاتب کے بچوں کے درمیان کرکٹ کا انوکھا ٹورنامنٹ؛ جمعرات کوہوگا فائنل

ادارہ ادب اطفال کی جانب سے بھٹکل میں گذشتہ دس روز سے جاری  شبینہ مکاتب کے بچوں کے درمیان کرکٹ ٹورنامنٹ  جمعرات کو اختتام کو پہنچ رہا ہے۔ اس انوکھے ٹورنامنٹ میں  شبینہ مکاتب کی چالیس ٹیمیں شریک ہوئی  تھیں جس میں سے چار ٹیمیں مسجد رحمانیہ شراالی،  عثمانیہ مسجد نوائط کالونی، ...

بھٹکل ودھان سبھا حلقے میں ہوئی 76 فی صد پولنگ؛ کئی بوتھوں میں مسلم خواتین کی دیکھی گئی کافی لمبی قطاریں

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں اور کرناٹک  کے دوسرے  اور آخری مرحلے میں  جن 14 سیٹوں کے لئے پولنگ ہوئی ان میں اتر کنڑا ضلع کا بھٹکل ودھان سبھا حلقہ بھی شامل تھا جہاں 76 فی صد پولنگ ریکارڈ کی گئی ۔ بھٹکل اسمبلی حلقے کے شہری اور دیہی علاقوں میں موجود تمام پولنگ سینٹرس  پر ...