بھٹکل میں انجمن الفطرہ اسلامک پری اسکول کی طرف سے آن لائن وضو کا عملی مشق مسابقہ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 1st September 2020, 6:52 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل یکم ستمبر (ایس او نیوز/شہناز جوکاکو) انجمن الفطرہ اسلامک پری اسکول بھٹکل کی طرف سے  گذشتہ روز پرائمری جماعت  کے طلبہ کے لئے وضو کے عملی مشق کا آن لائن مسابقہ منعقد کیا گیا جس میں ننھے منے بچوں نے حصہ لیتے ہوئے  اپنے اپنے گھروں میں  وضو کا طریقہ آن لائن وڈیو گرافی کے ذریعے پیش کیا۔

انجمن  کے جنرل سکریٹری صدیق اسماعیل نے بتایا کہ  انجمن الفطرہ اسلامک اسکول میں   ابتداء سے ہی  خصوصی طور پر وضو اور نماز کی مکمل ٹریننگ دی جاتی ہے اور وقتاً فوقتاً   ان بچوں کے درمیان  مختلف دینی و  معلوماتی  مقابلے اور پروگرامس منعقد  ہوتے رہتے  ہیں تاکہ بچوں میں بھی دینی احکامات پر عمل کرنے میں  دلچسپی  بنی رہے۔ انہوں نے بتایا کہ آن لائن وضو مسابقہ کے لئے  بچوں کے والدین اور سرپرستان نے مکمل تعاون کیا اور بچوں کے وضو کرنے کے طریقے اپنے موبائل کے ذریعے  وڈیو گرافی کرائی  اور وہاٹس ایپ کے ذریعے روانہ  کرتے   ہوئے اس مسابقہ میں بچوں کو شامل کرایا۔  انہوں نے پروگرام منعقد کرنے والے اسکول کے ٹیچروں سمیت بچوں کے والدین کا بھی شکریہ ادا کیا اور اس بات کی توقع ظاہر کی کہ آئندہ بھی  والدین اس طرح کے پروگراموں میں اپنے بچوں کو شامل کرائیں گے اور اپنے نونہالوں کو دینی و عصری علوم سے آراستہ کرنے میں انجمن انتظامیہ کے  ساتھ مکمل  تعاون کرینگے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...