بھٹکل تینگن گنڈی میں کورونا سے ایک شخص کی موت، کرناٹکا میں آج کورونا کے 5938 معاملات

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 23rd August 2020, 11:00 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 23 اگست (ایس او نیوز)  کوویڈ۔19 سے ایک شخص کی موت واقع ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ پتہ چلا ہے کہ 58 سالہ یہ شخص ہیبلے پنچایت حدود کے  تینگن گنڈی کا رہائشی تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ مہلوک کی آخری رسومات   ادا کردی گئی ہے۔

ریاست کرناٹک میں آج کورونا کے 5938 معاملات درج کئے گئے ہیں اور ہیلتھ بلٹین کی رپورٹ کے مطابق آج اُترکنڑا میں 108 کورونا پوزیٹیو معاملات پائے گئے ہیں جبکہ 68 لوگ اسپتالوں سے ڈسچارج ہوئے ہیں۔  پتہ چلا ہے کہ آج یلاپور میں  بھی کورونا سے ایک شخص کی موت واقع ہوئی ہے.

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...