بھٹکل سرکاری ڈگری کالج میں ’ایک ملک ایک دستور ‘ مہم کی مناسبت سے پروگرا م

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 17th November 2019, 8:49 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:17؍نومبر(ایساؤنیوز)طلبا میں دستورہند کے متعلق شعور بیدار کرنے کا مقصد لےکر ’’ایک ملک ایک دستور‘‘ مہم کی مناسبت سے سرکاری ڈگری کالج بھٹکل میں اتوار کو پروگرام منعقد کیاگیا ۔

پرنسپال دستگیرہالیال نے پروگرام کی صدارت کی۔ سیاسیات شعبہ کی لکچرر ڈاکٹر بھاگیرتھی نائک نے ہمارا دستور،منشا کے متعلق افتتاحی کلمات پیش کیں۔ لکچرر پریما آچاریہ نے نظامت کی۔ لکچرر راجو نائک، نیتراوتی نائک موجود تھے۔ لکچرر روی چتراپور نے شکریہ اداکیا۔

مہم کی مناسبت سے بھٹکل تعلقہ بی ایڈ، ڈگری، پی یو کالج طلبا کے درمیان منعقد کئے گئے تقریری مقابلے میں آنند آشرم پی یو کالج کے متعلم محی الدین اصباح اول، شری اگینانیشوری بی ایڈ کالج کی متعلمہ دیپا نائک دوم، دیوی داس نے سوم مقام حاصل کیا۔ دیش بھگتی گیت مقابلے میں سدھارتھ پی یوکالج کی طالبہ سندھیاہیبار اول، انجمن پی یوکالج کے متعلم حسن ایس بی ، شرالی جنتا ودیالیا پی یوکالج کی طالبہ امرتا ایس نائک نے سوم مقام حاصل کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...