اُترکنڑا کے ہوناور میں پھر کورونا پوزیٹو کا معاملہ؛ تعداد بڑھ کر ہوگئی چھ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 22nd May 2020, 1:57 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 22/مئی (ایس او نیوز)  کرناٹکا کی سرحد  کھولتے ہی جس طرح  ریاست میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے، وہیں ضلع اُترکنڑا میں بھی کورونا کے معاملات رُکنے کا نام نہیں لے رہے ہیں، ایک وقت میں صرف بھٹکل کو کورونا ہاٹ اسپاٹ کہا جارہا تھا اور بھٹکل کے عوام کو نہ صرف شک کی نگاہ سے دیکھا جارہا تھا بلکہ سوشیل میڈیا اور دیگر ذرائع کے ذریعے بھٹکل کےبالخصوص مسلم  عوام کے خلاف دیگر   لوگوں میں خوف پیدا کیا جارہا تھا، مگر جب سے لاک ڈاون میں ڈھیل دی گئی ہے، مہاراشٹرا اور دیگر علاقوں سے  جو لوگ ضلع میں داخل ہورہےہیں، اُس کے نتیجے میں  کورونا سے متاثرہ مریضوں کے معاملات اب  ضلع کے تقریباً  تعلقہ جات  سے سامنے آرہے ہیں۔

تازہ معاملہ پھر ایک بار ہوناور سے سامنے آیا ہے جہاں ممبئی سے آئے ہوئے ایک 44 سالہ شخص کی رپورٹ کورونا پوزیٹو آئی ہے۔ ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ اس شخص کا تعلق منکی سے ہے، مگر اُسے ممبئی سے ہوناور ہوٹل میں کورنٹائن کیا گیا تھا اور اس کے   تھوک کے سیمپل جانچ کے لئے روانہ کئے گئے تھے،  بتایا گیا ہے کہ یہ شخص اپنی اہلیہ اور ایک ڈھائی سالہ لڑکے کے ساتھ ممبئی سے آیا تھا۔ فی الحال اس کی اہلیہ اور لڑکے کی رپورٹ کے تعلق سے کسی طرح کی جانکاری نہیں دی گئی ہے، البتہ 44 سالہ بزنس مین کی رپورٹ کورونا پوزیٹو آنے کی تصدیق کی گئی ہے۔

آج کے تازہ معاملے کے ساتھ ہی ہوناور تعلقہ میں کورونا متاثرین  کی تعداد بڑھ کر 6 ہوگئی ہے۔ جبکہ ضلع اُترکنڑا میں یہ تعداد بڑھ کر 62 ہوگئی ہے، خیال رہے کہ ان میں سے 11 لوگ صحت یاب ہوکر اسپتال سے ڈسچارج ہوچکے ہیں۔اس طرح  ایکٹیو کیسس اب 51 ہے۔

بتاتے چلیں  کہ کل جمعرات کو سرسی میں نو کورونا پوزیٹو معاملات سامنے آئے تھے جس کے تعلق سے خبر دی گئی ہے کہ نو میں سے دو کا تعلق اُڈپی سے ہے، لیکن اُڈپی کے اُن دونوں  مریضوں  کو کاروار کمس میں شفٹ کیا گیا ہے، مگر چونکہ پتہ چلا ہے کہ  اُن کا تعلق اُڈپی سے  ہے، اس بناء پراُن دونوں کے نام اُڈپی کی کورونا سے متاثرہ لسٹ میں شامل کیا گیا ہے اور ضلع اُترکنڑا کی لسٹ سے ان دونوں کے نام حذف کرلئے گئے ہیں۔اس حساب سے ضلع اُترکنڑا میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد اب 62 ہے۔

 

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...