اُڈپی میں بھٹکل کے تاجرکا نیا پلے ووڈ اینڈ ہارڈویر شوروم ؛ تنظیم ذمہ داران نے کیا نیک خواہشات کااظہار

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 22nd November 2023, 2:07 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل21/نومبر(ایس او نیوز) بھٹکل میں پلے ووڈ کے کامیاب تاجرجاوید حُسین آرمار کے اُڈپی میں حال ہی میں افتتاح شدہ جے کے  پلے ووڈ اینڈ ہارڈوئیر  شوروم پہنچ کر تنظیم ذمہ داران نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی۔

مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل کے صدرعنایت اللہ شاہ بندری اور جنرل سکریٹری عبدالرقیب ایم جے ندوی سمیت دیگر ذمہ داران جیلانی شاہ بندری، سٹی میڈیکل اقبال، فوّازسُکری اور بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے صدر عزیزالرحمن رکن الدین ندوی نے اُڈپی میں جے کے شوروم  کی شروعات پر خوشی کا اظہار کیا اور کاروبار کی ترقی اور کامیابی کے لئے دعاوں سے نوازا۔ گھر کے ڈیکوریٹیوکے سازوسامان سمیت پلے ووڈ اور ہارڈویرکی یہ دکان اُڈپی کے امبلپاڈی جنکشن، نیشنل ہائی وے پر واقع ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عنایت اللہ شاہ بندری نے  کہا کہ بھٹکل اور اطراف  کے اکثر لوگوں کا مینگلور آنا جانا رہتا ہے، ایسے میں بھٹکل و اطراف کے عوام اس شوروم میں ہوکر آگے بڑھ سکتے ہیں۔

نمّا  ناڈو اُکوٹا اُڈپی کے صدر مشتاق احمد، اعزازی صدر رفیق گنگولی، جنرل سکریٹری ظہیر ناخدا سمیت کئی دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔ بزنس پارٹنرمبشرقادرا نے اس موقع پرتنظیم وفد کا والہانہ استقبال کرتے ہوئے شوروم میں تشریف آوری  پرخوشی کا اظہار کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل: بچے اورنوجوان دور درازاور غیر آباد علاقوں میں تیراکی کے لئے جانے پر مجبور کیوں ہیں ؟ مسجدوں کے ساتھ ہی کیوں نہ بنائے جائیں تالاب ؟

سیر و سیاحت سے دل صحت مند رہتا ہے اور تفریح انسان کی جسمانی اور ذہنی صحت کو بہتر بناتا ہے۔اسلام  سستی اور کاہلی کو پسند نہیں کرتا اسی طرح صحت مند زندگی گزارنے کے لیے غذائیت سے بھرپور خوراک کے ساتھ جسمانی سرگرمیوں کا ہونا بھی ضروری ہے۔ جسمانی سرگرمیوں میں جہاں مختلف قسم کی ورزش ...

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔