بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کے لئے عہدیداران کا انتخاب؛عمارقاضیا پھرایک بارصدرمنتخب؛ ارشاد شیخ بنے جنرل سکریڑی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 7th October 2023, 2:00 AM | خلیجی خبریں |

ریاض 6/اکتوبر(ایس او نیوز) بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کے لئے جمعہ 6/اکتوبر کو دو سالہ میعاد کے لئے عہدیداران کا انتخاب عمل میں آیا جس میں بالاتفاق رائے پھرایک مرتبہ محمد عمار قاضیا صدرکے باوقارعہدہ کے لئےمنتخب ہوگئے جبکہ جنرل سکریٹری کے عہدہ پرارشاد احمد شیخ کا انتخاب عمل میں آیا۔

جماعت کے سرپرست جناب عبدالعلیم قاضیا کی صدارت میں منعقدہ انتخابات میں نائب صدر کے عہدہ پرعبدالرقیب پلُور، جوائنٹ سکریٹری کے عہدہ پرمحمد صُہیب مصباح، محاسب و خزانچی کے طور پر ذُہیب پیشمام جبکہ جماعت کے ترجمان کے طورپرابوبکر صدیقی کا انتخاب کیا گیا۔

18 اراکین انتظامیہ والی جماعت کا دوسالہ الیکشن 22 ستمبر کو ہوا تھا جس میں 12 ممبران (سید عُقبیٰ لنکا، ذُہیب پیشمام،سید ظہیر کریکال، محمد عمار قاضیا، عبدالباری کولا، محمد نجف خومی، محمد صُہیب مصباح، عبدالرقیب پلّور، ابراہیم سعود جاکٹی، حبیب اللہ محتشم، محمد عطاءالللہ شیخ، عبدالماجد ایس ایم) کا انتخاب عمل میں آیا تھا، اس سے قبل تحلیل شدہ انتظامیہ میں سے تین ممبران ارشاد احمد شیخ، محمد نصیف ائیکری اورابوبکرصدیقی کو منتخب کیا گیا تھا اوران میں سے ارشاد کو الیکشن کمشنر اور دیگردوکوان کا معاون بنایا گیا تھا۔ تینوں نے پوری ذمہ داری اور شفافیت کے ساتھ انتخابی کاروائی کوانجام دیا۔ اب صدرکے اختیارسے مزید دو لوگوں کو انتظامیہ میں شامل کرنا باقی ہے۔

150اراکین والی ریاض جماعت کے الیکشن میں 103 اراکین نے ووٹنگ میں حصہ لیا جس میں 50 نے آن لائن کے ذریعے اپنی حق رائے دہی کا استعمال کیا جبکہ 53 نے جماعت کی جانب سے تعین کردہ پولنگ بوتھ پہنچ کرووٹنگ کی۔

جمعہ کومنعقدہ نئی اراکین انتظامیہ کی پہلی میٹنگ میں ایک طرف عہدیداران کا انتخاب عمل میں آیا وہیں جماعت کی ذیلی کمیٹیوں کے لئے بھی کنوینراوراراکین کا انتخاب کیا گیا۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل واطراف بھٹکل والوں کے لئے خوش خبری؛ دیرہ دبئی میں حیدرآباد ہاوس ریسٹورینٹ کا افتتاح

حیدرآبادی کھانے بالخصوص حیدرآبادی بریانی دنیا بھر میں مشہور ہے اور گلف سمیت دبئی میں لوگ اکثر حیدرآبادی کھانوں کا مزہ لینے حیدرآبادی ریسٹورینٹ کی تلاش میں رہتے ہیں،  لیکن اب دبئی میں رہائش پذیر بھٹکل اور اطراف بھٹکل والوں کے لئے خوش خبری یہ ہے کہ بھٹکل والوں کی ملکیت میں ...

ریاض کے بعد دمام اور جدہ بھٹکلی جماعتوں نے بھی ممبران سے کی ووٹنگ میں حصہ لینے کی اپیل؛ فری ائیرٹکٹ کی بھی پیشکش

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھٹکل اور اُترکنڑا میں  7/مئی کو ووٹنگ ہوگی ، یعنی وقت بالکل کم بچا ہے۔ ایسے میں ایک طرف  بھٹکل اسوسی ایشن ریاض نے پہل کرتے ہوئے  اپنے ممبران کے لئے جماعت کی طرف سے  ائیر ٹکٹ  کا اعلان کیا،  وہیں دوسری طرف  لوک سبھا انتخابات کی سنگینی کو ...

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...