اڈیشہ ریل حادثہ: نیپال سے ہندوستان پہنچے والدین کو سخت مشقت کے بعد مل گیا 15 سالہ بیٹا، امنڈ پڑے جذبات

Source: S.O. News Service | Published on 8th June 2023, 10:37 AM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

کٹک ، 8/جون (ایس او نیوز/ایجنسی ) اڈیشہ کے بالاسور میں 2 جون کو پیش آئے خوفناک ٹرین حادثہ میں کئی لوگوں نے اپنے رشتہ داروں کو گنوا دیا۔ کئی لوگ اب بھی لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے اور اہل خانہ امید میں در در بھٹک رہے ہیں۔ اس درمیان کئی ایسی کہانیاں بھی سامنے آ رہی ہیں جس نے لوگوں کو حیران کیا ہے۔ کچھ ایسا ہی معاملہ نیپال کی ایک فیملی کے ساتھ پیش آیا ہے۔ معاملہ کٹک کے ایس سی بی میڈیکل کالج اسپتال میں دیکھنے کو ملا جہاں ایک فیملی کو ان کا بیٹا زندہ سلامت مل گیا ہے۔

’کلنگا‘ ٹی وی کے مطابق بالاسور ٹرین حادثہ کا شکار ہوا نیپال کا 15 سالہ لڑکا گزشتہ روز اپنے والدین سے ملا۔ نابالغ لڑنے کی شناخت رامانند پاسوان کی شکل میں ہوئی ہے۔ وہ ٹرین حادثہ میں زخمی ہو گیا تھا جس کے بعد اسے ایس سی بی ایم سی ایچ کے ٹراما آئی سی یو میں داخل کرایا گیا۔

موصولہ اطلاع کے مطابق 15 سالہ رامانند پاسوان اپنے تین رشتہ داروں کے ساتھ نیپال سے ہندوستان آیا تھا۔ سبھی شالیمار سے کورومنڈل ایکسپریس میں سوار تھے۔ بالاسور میں ہوئے ٹرین حادثہ کے بعد ہندوستان آئے رامانند کے بارے میں نیپال میں رہنے والے ان کے والدین کو کوئی خبر نہیں ملی۔ انھیں یہ بھی نہیں معلوم تھا کہ ان کا بیٹا مر چکا ہے یا زندہ ہے۔ اس لیے وہ اپنے بیٹے کی تلاش میں نیپال سے اڈیشہ آ گئے۔ کئی اسپتالوں کا چکر کاٹنے کے بعد وہ کٹک ایس سی بی اسپتال پہنچے جہاں انھیں حادثہ کے تین دن بعد اپنا لاپتہ بیٹا رامانند مل گیا۔ یہ ایک جذباتی لمحہ تھا کیونکہ انھیں اپنا لخت جگر زندہ اور سلامت مل گیا۔

بتایا جاتا ہے کہ اڈیشہ کے ہیلپ ڈیسک ایکوسسٹم کی کئی کوششوں کے بعد لڑکے کی فیملی کو اس سے ملوایا گیا۔ ایس سی بی اسپتال میں لڑکے کی اس کی فیملی سے ہوئی ملاقات کے وقت موجود سبھی لوگ جذباتی ہو گئے۔ ٹرین حادثے کی خبر سن کر لڑکے کے والدین پوری طرح سے ٹوٹ گئے تھے، لیکن اسپتال میں ان کی آنکھوں میں خوشی کے آنسو تھے۔ اسپتال میں علاج کرا رہے رامانند کا کہنا ہے کہ اس نے اپنے والدین کو ٹی وی اسکرین پر دیکھا تھا اور پہچان لیا تھا۔ پھر اس نے فوراً اپنے والدین کے ہندوستان میں ہونے کی خبر اسپتال انتظامیہ کو دی اور پھر ملاقات کا راستہ ہموار ہو گیا۔

ایک نظر اس پر بھی

سیکڑوں مظاہرین کی منی پور کے وزیراعلیٰ کی ذاتی رہائئش گاہ پردھاوا بولنے کی کوشش

منی پور کے وادی علاقوں میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان جمعرات کی رات لوگوں کے ایک گروپ نے امپھال ایسٹ میں ہینگانگ میں وزیر اعلیٰ این بیرن سنگھ کی ذاتی رہائش گاہ پر دھاوا بولنے کی کوشش کی۔ اس وقت وزیراعلیٰ اور ان کی فیملی وہاں موجود نہیں تھی۔

مغربی بنگال میں ڈینگی کے 38 ہزار معاملے، دہلی میں بھی حالات خراب ، الرٹ جاری

ہندوستان کی کچھ ریاستوں میں ڈینگو کے معاملے تیزی کے ساتھ بڑھ رہے ہیں۔ مغربی بنگال کی حالت سب سے زیادہ خراب ہے جہاں 20 ستمبر تک 38 ہزار سے زیادہ لوگوں میں ڈینگی کی تصدیق ہو چکی ہے۔ بیشتر لوگوں میں پلیٹ لیٹس کم ہونے اور اس کی وجہ سے ہونے والی پیچیدگیاں رپورٹ کی جا رہی ہیں۔ راجدھانی ...

متھرا ٹرین حادثہ: لاپروائی سامنے آنے کے بعد 5 ریلوے ملازمین معطل، تحقیقات کے لیے 4 رکنی ٹیم تشکیل

گزشتہ دنوں متھرا میں پیش آئے ٹرین حادثہ کو لے کر ریلوے ملازمین کی بڑی لاپروائی سامنے آ رہی ہے۔ متھرا جنکشن ریلوے اسٹیشن پر منگل کی شب دہلی کی طرف پلیٹ فارم نمبر 2 کی سائیڈنگ پر ٹرین چڑھنے کے حادثہ میں شروعاتی جانچ کے دوران ریلوے ملازمین کی لاپروائی کا پتہ چلا ہے جس کے بعد ...

امپھال میں 2 نوجوانوں کی ہلاکت پر مظاہرین اور پولیس میں جھڑپ، کرفیو دوبارہ نافذ

’این ڈی ٹی وی‘ پر شائع خبر کے مطابق منی پور میں دو طالب علموں کے قتل کے خلاف احتجاج بدھ کی صبح شدت اختیار کر گیا، جس کے نتیجے میں امپھال میں مظاہرین کی پولیس اہلکاروں سے جھڑپیں ہوئیں۔ پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا اور حالات کو قابو میں کرنے کے لیے آنسو گیس کے گولے ...

آسام-میگھالیہ بین ریاستی سرحد پر تصادم، غلیل اور تیر سے حملہ

آسام اور میگھالیہ کے بین ریاستی سرحد سے ملحق ایک گاؤں میں تصادم کا معاملہ پیش آیا ہے۔ اس دوران دونوں فریقین نے ایک دوسرے پر خوب حملہ کیا، حالانکہ اس میں کسی کے سنگین زخمی ہونے کی خبر فی الحال موصول نہیں ہوئی ہے۔ اس حملے میں غلیل اور تیر کا استعمال کیے جانے کی خبریں سامنے آ ...

کرناٹک کے منڈیا میں کھڑی بس سے کار کی ٹکر، 4 ہلاک

سڑک پر کھڑی بس کو پیچھے سے ایک کار نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں چار لوگوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔یہ واقعہ چہارشنبہ کی صبح ضلع کے نا گمنگالا تعلقہ کے بی جے نگر میں آد چنچن گیری اسپتال کے سامنے پیش آیا۔

منگلورو سمندر میں ماہی گیر پر دل کا دورہ - کوسٹ گارڈس نے فراہم کی طبی امداد

منگلورو کے پانمبور ساحل سے 36 ناٹیکل مائلس دوری پر گہرے سمندر میں مچھلیوں کا شکار کرنے کے دوران ماہی گیر پر دل کا دورہ پڑا جس کے بعد ایمرجنسی کال کے جواب میں کوسٹ گارڈ کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر مریض کو ابتدائی طبی امداد پہنچائی ۔ 

منگلورو سب رجسٹرار آفس میں بڑھ رہے ہیں آن لائن فراڈ کے واقعات

موبائل فون پر میسیج یا کال کے ذریعے دھوکہ اور فراڈ کے معاملات تو عام ہوگئے ہیں ، لیکن تعجب خیز اور تشویشناک بات یہ ہے کہ اب جعلسازوں نے سرکاری دفاتر میں استعمال ہونے والے بایومیٹرک شناختی تفصیلات کو بھی اپنے مفاد کے لئے استعمال کرنا اور اس کی مدد سے لوگوں کی رقمیں ہڑپنا شروع ...

سابق مرکزی وزیر شاہنواز حسین کو پڑا دل کا دورہ، ممبئی کے اسپتال میں داخل

سابق مرکزی وزیر اور بی جے پی کے سینئر لیڈر شاہنواز حسین کو آج اچانک دل کا دورہ پڑا جس کے بعد انھیں ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انھیں شام تقریباً 4.30 بجے لیلاوتی اسپتال لایا گیا اور فوری طور پر علاج شروع ہو گیا۔