کاروار میں سڑک کی تعمیر نو پر اعتراض ۔ سڑک پر لیٹ کر خاتون نے کیا احتجاج

Source: S.O. News Service | Published on 23rd November 2020, 1:32 PM | ساحلی خبریں |

کاروار 23؍ نومبر (ایس او نیوز) کاروار شہر کے ڈان چرچ روڈ کی تعمیر اور توسیع کاکام کیا جانے لگا تو ایک مقامی خاتون نے اس کی مخالفت کرتے ہوئے سڑک کے بیچ زمین پر لیٹ کر احتجاج  کیا  اور تعمیری کام میں رکاوٹ پیدا کی۔

ذرائع  کے مطابق سٹی میونسپل کاونسل کی طرف سے ڈان چرچ روڈ پر15سال قبل  تارکول بچھایا گیا تھا، اس وقت سے ہی یہاں قریب میں  رہائش پزیر ایک خاتون   سڑک کی آدھی جگہ اپنی ملکیت کا دعویٰ  کررہی تھی۔چونکہ یہ سڑک انتہائی خستہ ہوگئی تھی ا س لیے سی ایم سی کی طرف سے اب اس کو کانکریٹ سڑک میں تعمیر کرنے کا منصوبہ منظور کیا گیا ہے۔جب تین چار مہینے پہلے اس منصوبے کے تحت کام شروع کیا گیا تو اس خاتون نے اپنا دعویٰ دہراتے ہوئے وکیل کی معرفت  سی ایم سی 15دن کی مہلت طلب کی تاکہ وہ اس جگہ اپنی ملکیت ثابت کرسکے۔ سی ایم سی نے بھی کچھ وجوہات سے دو ڈھائی مہینے سے کام بند کررکھا تھا۔ اس دوران متعلقہ خاتون نے عدالت سے اسٹے حاصل کرلیا۔ پھر سی ایم سی کی طرف سے عدالت میں دستاویزی ثبوت پیش کیے گئے جس کے بعد خاتون کو دیا گیا اسٹے عدالت نے ہٹادیا اور سی ایم سی کو اپنا کام آگے بڑھانے کی اجازت دے دی۔

عدالت سے اجازت ملنے کے بعد کاروار سی ایم سی نے سڑک کی تعمیر کا کام دوبارہ شروع کیا تو مذکورہ خاتون موقع پر پہنچ گئی اور سی ایم سی کے ایکزیکٹیوانجینئر آر پی نائک اور دیگر افسران کے ساتھ جھگڑا کرنے لگی۔سی ایم سی کے افسران خاتون کو سمجھانے بجھانے کی لاکھ کوشش کی مگر وہ ماننے کو تیار نہیں ہوئی اور سیدھے سڑک پر ہی لیٹ گئی۔ پھر تنگ آکر سی ایم سی افسران نے بلدیہ کے عملے کے ذریعے اس خاتون کو بیچ سڑک سے ہٹا کر کنارے پر ڈال دیا اور تعمیری کام آگے بڑھا یا گیا۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...