شمالی کینرا لوک سبھا حلقہ سے اسنوٹیکر 30مارچ کوداخل کریں گے پرچہ نامزدگی : کیا کانگریس لیڈران اور کارکنان بھرپور ساتھ دیں گے ؟

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 29th March 2019, 7:16 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:29؍مارچ (ایس او نیوز) شمالی کینرا لوک سبھا حلقہ کے لئے کانگریس ۔ جے ڈی ایس کے مشترکہ امیدوار کے طورپر منتخب ہونے والے آنند اسنوٹیکر 30مارچ کو اپنے خاندان والوں کے ساتھ بحیثیت امیدوار اپنا پرچہ نامزدگی داخل کریں گے۔

ماناجارہا تھا کہ 30 مارچ کو اسنوٹیکر کانگریس اور جے ڈی ایس کے ہزاروں کارکنوں کے ساتھ اپنا پرچہ نامزدگی داخل کریں گے۔ لیکن ابھی تک سنیئر لیڈر آر وی دیش پانڈے سے رابطہ نہیں ہونے اور ان سے بات چیت نہیں ہونے کی وجہ سے اور کانگریس کے سبھی لیڈران سے ملاقات نہیں ہونے سے 30مارچ کو علامتی طورپر اپنے خاندان کےساتھ اسنوٹیکر پرچہ نامزدگی داخل کرنے کا طئے کئے جانےکی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ اس کے بعد پرچہ نامزدگی کے آخری دن یعنی 4اپریل کو وزیر اعلیٰ کمار سوامی ، وزیر آر وی دیش پانڈے ، نویدیت آلوا سمیت کانگریس ، جے ڈی ایس کے سبھی لیڈران ، ضلعی صدور ، عہدیداران ، کارکنان کو جمع کرتے ہوئے ہزاروں حمایتیوں کے ساتھ پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی بات کہی جارہی ہے۔

دوستی پارٹی کے امیدوار آنند اسنوٹیکر انتخاب لڑنے کی پوری تیار ی میں ہیں البتہ ان کی بھرپور حمایت کرنےو الی کانگریس پارٹی کے کارکنان میں ابھی تک سرگرمی نہیں دیکھی گئی ہے۔ پارٹی لیڈران اعلیٰ کمان کہیں تو انتخابی تشہیر میں شریک ہونےکی بات کہہ رہے ہیں مگر سچائی یہ ہے کہ اترکنڑا ضلع کے لئے دیش پانڈے ہی ہائی کمان ۔ دوسرے کوئی کچھ بھی کہیں اس پر عمل آوری ایک حدتک ہی ہوگی ، اگر دیش  پانڈے انہیں متحرک کریں تو ہی کارکنان سرگرمی کے ساتھ انتخابی تشہیر میں شریک ہونگے۔ وہیں اعلیٰ کمان کی طرف سے آرڈر آبھی جاتاہے مگر دیش پانڈے کافرمان نہیں تو پھر لیڈران اور کارکنان  برائے نام شرکت کریں گے تو کوئی تعجب کی بات نہیں ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔