کوویشیلڈ ویکسین سرٹیفکیٹ کے ساتھ کوئی مسئلہ نہیں: حکام

Source: S.O. News Service | Published on 23rd September 2021, 12:00 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،22؍ستمبر(آئی این ایس انڈیا) برطانیہ نے کوویشیلڈ ویکسین سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر اپنے ملک کے سفر کی منظوری دے دی ہے لیکن اب ویکسینیشن سرٹیفکیٹ پر سوالات کھڑے ہو گئے ہیں۔ تاہم بھارت کے اعلیٰ حکام نے واضح طور پر کہا ہے کہ ویکسین سرٹیفکیٹ میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ برطانیہ کے اعلیٰ مشاورتی ادارے نے تازہ ترین گائیڈ لائن میں کہا ہے کہ برطانیہ میں درج چار ویکسینزتسلیم شدہ ویکسین ہیں ، لیکن اب ویکسینیشن سرٹیفیکیشن کامعاملہ پھنس گیا ہے۔ نیشنل ہیلتھ اتھارٹی کے سی ای او آر ایس شرما نے کہاہے کہ کوون ایپ یا ویکسین سرٹیفکیٹ کے عمل میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ بھارت میں بنی کوویشیلڈ ویکسین سے ٹیکے لگانے والوں کے لیے کچھ راحت ملی ہے ، لیکن برطانیہ نے کہا ہے کہ ہندوستانیوں کو اب بھی قرنطینہ کے عمل سے گزرنا پڑے گا۔ شرما نے بتایاہے کہ کووین ایپ کا سرٹیفیکیشن سسٹم مکمل طورپرڈبلیوایچ او کے معیارکے مطابق ہے۔ ہم بین الاقوامی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کے ساتھ مسلسل بات چیت کرتے رہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس

شیئر مارکیٹ ریگولیٹر سیبی نے اڈانی گروپ کی چھ کمپنیوں کو نوٹس جاری کیا ہے جس کے بعد کانگریس ایک بار پھر پی ایم مودی اور اڈانی پر حملہ آور دکھائی دے رہی ہے۔ کانگریس جنرل سکریٹری اور رکن پارلیمنٹ جئے رام رمیش کا کہنا ہے کہ ’’سالوں تک ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے رہنے والے سیبی نے ...

لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز

آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو نے وزیر اعظم نریندر مودی کے دربھنگہ دورہ پر طنز کے تیر چلائے ہیں۔ انھوں نے دربھنگہ میں اب تک ایمس نہیں بنائے جانے پر مزاحیہ انداز میں کہا کہ لگتا ہے وزیر اعظم مودی ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں۔

دہلی آبکاری پالیسی: انتخاب کے پیش نظر کیجریوال کی ضمانت پر غور کر سکتا ہے سپریم کورٹ، آئندہ سماعت 7 مئی کو

  دہلی آبکاری گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملے میں اروند کیجریوال کی عرضی پر آج سماعت ہوئی جس میں کیجریوال کی طرف سے پیش وکیل ابھشیک منو سنگھوی نے عدالت کے سامنے کئی دلیلیں پیش کیں۔ اس دوران جسٹس سنجیو کھنہ نے سنگھوی سے سوال کیا کہ دہلی میں انتخاب کب ہے؟

ہیمنت سورین کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے جھٹکا، ای ڈی کی کارروائی کے خلاف دائر درخواست مسترد

جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے اس وقت جھٹکا لگا، جب کارگزار چیف جسٹس ایس چندرشیکھر اور جسٹس نونیت کمار کی بنچ نے ای ڈی کی کارروائی اور گرفتاری کو چیلنج دینے والی ان کی درخواست کو خارج کر دیا۔ اس درخواست پر ہائی کورٹ نے 28 فروری کو سماعت مکمل ...

پرجول معاملہ کی بازگشت ملک بھر میں سنائی دے گی، بی جے پی کو صفائی دینا مشکل ہو جائے گا: ششی تھرور

کانگریس کے سینئر لیڈر ششی تھرور نے کہا ہے کہ جنتا دل (ایس) کے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونا کے حق میں مہم چلانے کے بعد بی جے پی کے لیے وضاحت دینا مشکل ہو جائے گا اور اس 'سیکس سکینڈل' کی بازگشت نہ صرف کرناٹک بلکہ لوک سبھا میں بھی ہوگی۔ انتخابات کے باقی مراحل پورے ملک میں سنائے جائیں گے۔

راہل گاندھی رائے بریلی سے میدان میں اُتریں گے، پرینکا اور سونیا گاندھی کی موجودگی میں پرچہ داخل کیا

  طویل انتظارکے بعد آخر کارکانگریس کی جانب سے امیٹھی اور رائے بریلی کے امیدوراروں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا لیکن اس اعلان نے بی جے پی کے ہاتھوں کے طوطے اڑادئیے کیوں کہ راہل گاندھی نے امیٹھی  کے بجائے  اپنی والدہ کی سیٹ رائے بریلی سے پرچہ داخل کردیا جبکہ امیٹھی جہاں سے راہل ...