دہلی آبکاری پالیسی: انتخاب کے پیش نظر کیجریوال کی ضمانت پر غور کر سکتا ہے سپریم کورٹ، آئندہ سماعت 7 مئی کو

Source: S.O. News Service | Published on 4th May 2024, 11:31 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 4/مئی (ایس او نیوز /ایجنسی)  دہلی آبکاری گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملے میں اروند کیجریوال کی عرضی پر آج سماعت ہوئی جس میں کیجریوال کی طرف سے پیش وکیل ابھشیک منو سنگھوی نے عدالت کے سامنے کئی دلیلیں پیش کیں۔ اس دوران جسٹس سنجیو کھنہ نے سنگھوی سے سوال کیا کہ دہلی میں انتخاب کب ہے؟ جواب میں سنگھوی نے کہا کہ دہلی میں 25 کو ووٹنگ ہے اور اس کے لیے 23 مئی کو انتخابی تشہیر ختم ہو جائے گی۔ جسٹس کھنہ نے دوسرا سوال کیا کہ انتخاب کی تاریخ کا اعلان کب ہوا تھا؟ اس کے جواب میں سنگھوی نے بتایا کہ لوک سبھا انتخاب کا اعلان 16 مارچ کو ہوا تھا اور کیجریوال کی گرفتاری 21 مارچ کو ہوئی تھی۔

سپریم کورٹ نے ای ڈی کی طرف سے پیش وکیل کے سامنے کیجریوال کی گرفتاری کی ٹائمنگ پر ایک بار پھر سوال اٹھایا اور ساتھ ہی پوچھا کہ اگر عآپ آبکاری پالیسی معاملے میں کلیدی ملزم ہے تو جب تک پارٹی کے خلاف عدالتی کارروائی شروع نہیں ہو جاتی، کیا اروند کیجریوال کے خلاف کارروائی آگے بڑھا سکتے ہیں؟ علاوہ ازیں عدالت نے وزیر اعلیٰ کیجریوال کی عرضی کو پیش نظر رکھتے ہوئے کہا کہ اگر سماعت میں زیادہ وقت لگے گا تو ہم کیجریوال کو عبوری ضمانت دینے پر غور کر سکتے ہیں، کیونکہ دہلی میں لوک سبھا انتخاب قریب ہے۔ کچھ اہم مباحث اور دلائل پیش کیے جانے کے بعد سپریم کورٹ میں کیجریوال کی عرضی پر آج کی سماعت مکمل ہو گئی۔ عدالت نے اس معاملے میں آئندہ سماعت کے لیے منگل یعنی 7 مئی کی صبح 10.30 بجے کا وقت مقرر کیا ہے۔

اس سے قبل 30 اپریل کو ہوئی گزشتہ سماعت کے دوران عدالت عظمیٰ نے کیجریوال کی گرفتار کی ٹائمنگ پر سوال اٹھایا تھا۔ جسٹس سنجیو کھنہ نے پوچھا تھا کہ عام انتخاب سے عین قبل دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی گرفتاری کیوں ہوئی؟ اس سے قبل دہلی کی راؤز ایونیو کورٹ نے 23 اپریل کو کیجریال کی عدالتی حراست میں 7 مئی تک توسیع کر دی تھی۔ دہلی کے وزیر اعلیٰ یکم اپریل سے تہاڑ جیل میں بند ہیں۔ ای ڈی کی گرفتاری سے بچنے کے لیے کیجریوال نے ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا، لیکن سپریم کورٹ نے ان کی عرضی خارج کر دی تھی۔ اس کے بعد دہلی کے وزیر اعلیٰ نے سپریم کورٹ کا رخ کیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے چار مرحلوں میں بی جے پی چاروں خانے چت ہو گئی: اکھلیش یادو

سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے قومی صدر اکھلیش یادو نے جمعرات کو باندہ میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ووٹنگ کے چار مراحل مکمل ہو چکے ہیں، جن میں بی جے پی چاروں خانے چت ہو گئی ہے۔ آپ نے دیکھا ہی ہوگا کہ اب تو آنسوؤں کا دریا بہنے لگا ہے، اس بار آنسوؤں کا پانی خطرے کے ...

بی جے پی مہاراشٹر میں گندی سیاست کر رہی ہے: آدتیہ ٹھاکرے

ایم این ایس کے صدر راج ٹھاکرے نے سشما آندھرے کو شیوشینا (ٹھاکرے) میں شامل کیے جانے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سشما آندھرے شیوسینا کے سربراہ بالا صاحب ٹھاکرے پر تنقید کی تھی اور اب انھیں کی پارٹی میں شامل کیا گیا ہے۔اس کا جواب دیتے ہوئے آدتیہ ٹھاکرے نے کہا کہ بی جے پی مہاراشٹر میں ...

شکایت پر عدالت کے نوٹس لینے کے بعد ای ڈی ملزم کو گرفتار نہیں کر سکتا: سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے جمعرات کو ایک اہم فیصلے میں کہا کہ منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ کی دفعہ 44 کے تحت ایک شکایت پر عدالت کی طرف سے نوٹس لینے کے بعد انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کسی شخص کو گرفتار نہیں کر سکتا۔ جسٹس ابھے ایس اوکا اور اجل بھویان کی بنچ نے یہ فیصلہ سنایا۔

ہمارا حکم صاف ہے، کیجریوال کو خود سپردگی کرنی ہوگی: سپریم کورٹ

دہلی آبکاری پالیسی معاملے میں اروند کیجریوال کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی عرضداشت پر آج (16 مئی) کو سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔ عرضداشت پر سماعت کرتے ہوئے جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس دیپانکر دتّہ کی بنچ نے کہا کہ کیجریوال کو 2 جون کو خودسپردگی کرنی ہوگی۔ عام آدمی پارٹی کے سربراہ ...

1000 ٹھگوں کی اسکائپ آئی ڈی بلاک، ہزاروں سِم کارڈ کیخلاف بھی ہوئی کارروائی

حکومت ہند نے ملک میں تیزی سے بڑھ رہے ڈیجیٹل اریسٹ اور بلیک میلنگ کے واقعات کے خلاف سخت قدم اٹھایا ہے۔حکومت نے 1000 اسکائپ آئی ڈی کو بلاک کر دیا ہے اور ساتھ ہی اس طرح کی دھوکہ دہی میں شامل ہزاروں سِم کارڈ کو بھی بلاک کر دیا ہے۔