کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

Source: S.O. News Service | Published on 24th April 2024, 6:17 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 24/اپریل (ایس او نیوز /ایجنسی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات پرمبنی مردم شماری کے ’ایکسرے‘ کے خلاف کھڑے ہو گئے ہیں مگر وہ ذات پر مبنی مردم شماری کو نہیں روک سکتے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک کی 90 فیصد آبادی کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) ان کی زندگی کا مشن بن گیا ہے۔

راہل گاندھی نے کہا کہ ذات پر مبنی مردم شماری میری زندگی کا مشن ہے۔ کانگریس کی حکومت آتے ہی ہم یہ مشن حاصل کریں گے، یہ میری گارنٹی ہے۔ سیاست میں سمجھوتہ ہو سکتا ہے لیکن مشن کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ پی ایم نے اپنے منتخب صنعتکار دوستوں کے 16 لاکھ کروڑ روپے معاف کر دیے ہیں۔ کانگریس لیڈر نے کہا کہ ان کی پارٹی اس رقم کا ایک حصہ 90 فیصد آبادی کو دینا چاہتی ہے۔ راہل گاندھی نے دعویٰ کیا کہ پی ایم مودی ان کی پارٹی کے ’انقلابی‘ منشور سے گھبرا گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں صرف یہ کہہ رہا ہوں کہ آج ہندوستان میں 90 فیصد لوگ خوفناک ناانصافی کے شکار ہیں۔ میں نے یہ نہیں کہا کہ ہم کوئی ایکشن لیں گے، ہم نے صرف اتنا کہا ہے کہ ہم پتہ لگائیں گے کہ کتنی ناانصافی ہو رہی ہے۔

انگریس لیڈر نے کہا کہ اگر کسی کو چوٹ لگی ہے اور میں کہوں کہ آپ ایکسرے کرا لیجئے تو کسی کو اس پر اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔ میڈیا کو دیکھو، نریندر مودی کو دیکھو، جب میں نے صرف یہ کہا کہ پتہ کرتے ہیں کہ کتنی ناانصافی ہے تو یہ سب کے سب کھڑے ہو گئے اور کہنے لگے کہ ملک کو توڑنے اور بانٹنے کی کوشش ہو رہی ہے۔ ایکسرے سے کیا بٹے گا؟ اس سے تو 90 فیصد لوگوں کو پتہ چلے گا کہ ان کی حصہ داری کتنی ہے۔

راہل گاندھی نے زور دے کر کہا کہ ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی کیونکہ ہندوستان کے 90 فیصد لوگ اس بات کو سمجھ چکے ہیں۔ بی جے پی پر حملہ کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ تمام کے تمام دیش بھکتوں (محب وطنوں) کو یہ پسند ہونا چاہیے، دیش بھکت تو انصاف چاہتا ہے، وہ ناانصافی نہیں چاہتا۔ کانگریس لیڈر نے طنزیہ انداز میں کہا کہ بی جے پی کے لوگ خود کو دیش بھکت کہتے ہیں لیکن ذات پر مردم شماری کے ’ایکسرے‘ سے ڈرتے ہیں ۔

پی ایم مودی پر حملہ کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ مودی نے 10 سال تک ملک کو بتایا کہ وہ او بی سی ہیں۔ جیسے ہی میں نے ذات پر مبنی مردم شماری اور ایکسرے کی بات کی تو نریندر مودی نے کہا کہ کوئی ذات نہیں ہوتی ہے ۔ اگر ذات نہیں ہوتی ہے تو آپ او بی سی کیسے ہیں؟ آپ کو اسی وقت کہنا چاہیے تھا کہ میری کوئی ذات نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپ سپر پاور بننا چاہتے ہیں، چین سے مقابلہ کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو اپنی 90 فیصد طاقت کا استعمال کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ‘ایکسرے‘ اور ذات پر مبنی مردم شماری ان کے لیے سیاسی مسئلہ نہیں ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

عام آدمی پارٹی کے اسٹار پرچاکوں میں اروند کیجریوال، منیش سسودیا بھی شامل

عام آدمی پارٹی نے دہلی اور ہریانہ کے لئے اسٹارپرچارکوں کی فہرست جاری کی ہے۔ فہرست میں اروند کیجریوال اور سنیتا کیجریوال کے نام شامل ہیں۔ ساتھ ہی منیش سسودیا بھی اسٹارپرچارکوں کی فہرست میں شامل ہیں۔ آپ کو بتا دیں کہ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال، ان کی پارٹی کے ساتھی اور ...

تیسرے مرحلے کے لیے انتخابی مہم تھم گئی، 10 اہم سیٹوں پرملک کی نظریں

  لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کی مہم آج شام 5 بجے کے بعد ختم ہو گئی ہے ۔ تیسرے مرحلے کے لیے ووٹنگ 7 مئی کو ہوگی۔ 7 مئی کو 10 ریاستوں اور دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی کل 94 نشستوں پر ووٹنگ ہوگی۔ ان میں آسام سے 4، بہار سے 5، چھتیس گڑھ سے 7، گوا سے 2، گجرات سے 26، کرناٹک سے 14، مدھیہ ...

لوک سبھا انتخابات پر پڑسکتا ہےگرمی اور لو کا اثر

مئی کے مہینے کی آمد کے ساتھ ہی شمالی ہندوستان کے کئی حصوں میں گرمی کا بڑھتا ہوا اثر بھی دیکھا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ ملک کے کئی حصوں میں ووٹنگ کے ابھی پانچ مراحل باقی ہیں اور بڑھتی ہوئی گرمی کا اثر لوک سبھا انتخابات پر بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ ادھر محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر جنرل ...

نابالغوں کے ڈیجیٹل جرائم میں اضافہ ہو رہا ہے: چیف جسٹس آف انڈیا

چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندر چوڑ نیپال کے تین روزہ دورے پر ہیں۔ نیپالی چیف جسٹس بشومبھر پرساد شرسٹھا نے انہیں مدعو کیا ہے۔ نیپال میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ٹیکنالوجی تیزی سے ترقی کر رہی ہے۔

اپوزیشن اتحاد کا وزیراعظم چہرہ کون ہوگا؟ ششی تھرور نے بتایا

اپوزیشن کے اتحاد پرمسلسل سوالات اٹھ رہے ہیں۔ ساتھ ہی وزیر اعظم کے چہرے کو لے کر اس اتحاد میں سیاست بھی جاری ہے۔اس دوران کانگریس لیڈر ششی تھرور نے واضح کیا کہ اپوزیشن پارٹیاں جو ایک ساتھ یا ایک دوسرے کے خلاف مہم چلا رہی ہیں وہ لوک سبھا انتخابات کے بعد ایک ساتھ آئیں گی۔ انہوں نے ...

کرناٹک کانگریس نے راہل گاندھی و سدارمیا کی اینیمیٹڈ ویڈیو کے خلاف جے پی نڈا و امیت مالویہ کے خلاف درج کرائی شکایت

کرناٹک بی جے پی کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو  سے متعلق ریاست میں تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے۔ کانگریس نے اس ویڈیو کے حوالے سے بی جے پی صدر جے پی نڈا اور پارٹی کے سوشل میڈیا انچارج امیت مالویہ نیز کرناٹک بی جے پی کے صدر بی وائی وجیندر کے خلاف الیکشن ...