ضلع اتر کنڑا میں پارلیمانی الیکشن کے لئے اضافی پولنگ بوتھ نہیں ہونگے 

Source: S.O. News Service | Published on 13th March 2024, 1:28 PM | ساحلی خبریں |

کاروار ،13 / مارچ (ایس او نیوز) ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر نے سیاسی پارٹی کے قائدین کے ساتھ میٹنگ کے دوران بتایا کہ آنے والے پارلیمان الیکشن کے  لئے ضلع کے 1435 پولنگ بوتھس کی فہرست جاری کی گئی ہے ۔ اس سے ہٹ کر کوئی اضافی پولنگ بوتھ قائم کرنے کی ضرورت پیش نہیں آئی ہے ۔
    
انہوں نے بتایا کہ پارلیمانی حلقے میں 16,22,857 ووٹرس ہیں ۔ ضلع میں 1435 بوتھس کے علاوہ کیتور، خانہ پور علاقے کے 542 پولنگ بوتھس  کے ساتھ پارلیمانی الیکشن کے لئے جملہ 1977 پولنگ رہیں گے ۔ 
    
ڈی سی سیاسی پارٹیوں کے نمائندوں سے کہا کہ انتخابی ضابطہ اخلاق کا اعلان ہوتے ہی سیاسی پارٹیوں  کی میٹنگ طلب کرکے پرچہ نامزدگی اور اس کے ساتھ داخل کرنے کے لئے ضروری دستاویزات کے تعلق سے الیکشن کمیشن کی ہدایات سے آگاہ کیا جائے گا ۔ انہوں نے سیاسی پارٹیوں کو اپنے بوتھ لیول ایجنٹس مقرر کرنے کی ہدایات ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے وقتاً فوقتاً جو بھی ہدایات موصول  ہوں گی اس سے سیاسی پارٹیوں کو باخبر رکھا جائے گا ۔ اس کے علاوہ ڈی سی نے  پارلیمانی الیکشن کو بحسن و خوبی انجام پزیر کرنے کے لئے  سیاسی قائدین سے بھرپور تعاون کی درخواست کی ۔

ایک نظر اس پر بھی

اترا کنڑ ا ڈپٹی کمشنر نے نیشنل ہائی وے کام کو بروقت مکمل کرنے کی دی ہدایت؛ صرف 7.8 کلومیٹر کام باقی ہونے کا ہائی وے حکام نے کیا دعویٰ

 ضلع  اُترکنڑا  کی ڈپٹی کمشنر  گنگوبائی مانکر نے جب  ضلع سے گذرنے والے نیشنل ہائی وے فورلائن کے توسیعی کام  کو  بروقت مکمل کرنے  ہائی وے افسران کو  ہدایت دی تو افسران نے دعویٰ کیا کہ  ہائی وے کا صرف 7.8  کلومیٹر  کام ہی باقی رہ گیا ہے۔

بھٹکل: انجمن نور اسکول میں 19 مئی کو شروع ہورہا ہے آدھار کارڈ کیمپ؛ بھٹکل کے عوام اُٹھا سکتے ہیں فائدہ

بھٹکل کے چھ اسپورٹس سینٹروں پر مشتمل نور حلقہ کی جانب سے  مورخہ 19 مئی کو نورمسجد کے قریب واقع نور انجمن اسکول میں آدھار کارڈ کا میگا کیمپ منعقد کیا گیا ہے جہاں پہنچ کر  بھٹکل کے عوام  نیا  آدھار کارڈ بھی بنواسکتے ہیں، پرانے کارڈ کو درست کرنا ہے تو کرکشن بھی کرواسکتے ہیں، نام ...

چکمگلورو میں چلتی بس میں لگی آگ 

شیموگہ سے میسورو کی طرف جا رہی کے ایس آر ٹی سی کی آئیراوتی بس میں اچانک آگ لگنے سے پوری بس جل کر خاکستر ہوگئی ۔ ڈرائیور کی پھرتی اور مستعدی کی وجہ سے کسی بھی مسافر کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ۔