نیمار انجری کے باعث برازیل کے بقیہ فیفا ورلڈ کپ گروپ میچوں سے باہر

Source: S.O. News Service | Published on 26th November 2022, 11:28 AM | اسپورٹس |

دوحہ، 26؍نومبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) فیفا  ورلڈ کپ 2022 کے افتتاحی میچ میں سربیا کے خلاف شاندار  صفر کے مقابلے دو گولوں سے جیت کے ایک دن بعدبرازیل  کے اسٹار کھلاڑی نیمار کو  اس میچ کے دوران ٹخنے کی چوٹ کا سامنا کرنے کی وجہ سے گروپ مرحلے کے بقیہ میچوں سے باہر کردیا گیا ہے۔ تاہم، نیمار کے لیے ٹورنامنٹ ختم نہیں ہوا ہے کیونکہ توقع ہے کہ وہ ناک آؤٹ میچوں کے لیے واپس آئیں گے۔

برازیل کے فارورڈ کے خلاف لوسیل آئیکونک اسٹیڈیم میں میچ کے دوران نو فاؤل کیے گئے ، جو اس ورلڈ کپ میں اب تک کسی بھی کھلاڑی کو سب سے زیادہ نشانہ بنایا گیا ہے،۔ 80ویں منٹ میں ان کو درد کی وجہ سے باہر بلا لیا گیا ۔ واضح رہےان کے ٹخنے میں چوٹ اس وقت لگی جب سربیا کے کھلاڑی نیکولا ملنکووچ  نے ان کو سختی سے روکا تھا۔

نیمار کو باہر بلاکر ان بینچ پر آئس پیک کے ساتھ ٹریٹمنٹ کیا گیا ۔ بعد ازاں اس کے ٹیسٹ کروائے گئے اور جمعہ کو ہوٹل میں ان کا علاج بھی ہوا۔

نیمار اب 28 نومبر کو سوئٹزرلینڈ کے خلاف اور 3 دسمبر کو کیمرون کے خلاف میچ نہیں کھیل سکیں گے، لیکن وہ 3 دسمبر سے شروع ہونے والے ناک آؤٹ گیمز کے لیے واپس ٹیم  میں شامل ہوں گے۔

نیمار نے ابھی تک برازیل کے لیے کوئی بڑی ٹرافی نہیں جیتی ہے۔ اگرچہ انہوں  نے برازیل کے لیے 2013 کا کانفیڈریشن کپ اور 2016 کے ریو ڈی جنیرو گیمز میں اولمپک گولڈ جیتا، لیکن انہوں نے ابھی تک کوئی بڑی ٹرافی نہیں جیتی ہے ۔ وہ برازیل کے لیے پیلے کا ریکارڈ توڑنے سے بھی دو گول پیچھے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...