نیوزی لینڈ کو دوسرے پریکٹس میچ میں بہترکارکردگی کی امید

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th October 2017, 12:18 PM | اسپورٹس |

ممبئی ،18؍اکتوبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)نیوزی لینڈ نے 22اکتوبر سے ہندوستان کے خلاف شروع ہو رہی ونڈے سیریز سے قبل بورڈ چیئرمین کے خلاف دوسرے اور آخری پریکٹس میچ میں بہتر پرفارمینس کی امید جتائی ہے۔ نوجوان بورڈ چیئرمین کی ٹیم میں پرتھوی شا، کے ایل راہل اور کرون نائر ہیں اور اس ٹیم نے کین ولیمسن کی کیوی ٹیم کوپہلے پریکٹس میچ میں 30 رن سے ہرایا نیوزی لینڈ کے بلے بازوں کو ہندوستانی اسپنروں کلدیپ یادو ، اکچھرپٹیل اور یجویندر چہل کا سامنا کرنا ہے لیکن وہ شاہباز ندیم اور کرن شرما کو بھی نہیں کھیل سکے۔

میزبان ٹیم میں پرتھوی ایک بار پھر لوگوں کے توجہ کا مرکز ہوں گے جنہوں نے ٹرینٹ بولٹ ،ٹم ساوتھی اورایڈم ملنے کا بخوبی سامنا کیا۔ نیوزی لینڈ کے خلاف ونڈے سیریز کیلئے ٹیم سے باہر کئے گئی کے ایل راہل کے پاس اگلے رنجی میچ سے پہلے فارم میں آنے کا بہترین موقع ہے۔ حالانکہ سبھی کی نظریں17 برس کے شاہ پرہوگی جوسلیکٹروں کی توجہ اپنی طرف کھینچنا چاہیں گے۔نیوزی لینڈ کے ٹاپ آرڈر کوا سپنروں کے خلاف سنبھل کر کھیلنا ہوگا۔ کپتان کین ولیمسن اور ٹام لاتھم نے رن بنائے ہیں لیکن راس ٹیلر اور کولن منرو کو بہتر پرفارمینس کرنا ہوگا جو خراب شاٹ کھیل کر آوٹ ہوئے۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...