سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کے عہدیداران کا انتخاب؛ محمد توفیق بیری ضلع اُترکنڑا کے نئے صدرمنتخب
بھٹکل 6/جولائی (ایس او نیوز) حال ہی میں سرسی میں منعقدہ سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) کی انتخابی میٹنگ میں ضلع اُترکنڑا کے نئے عہدیداران کا انتخاب عمل میں آیا جس میں محمد توفیق بیری کو صدر کے عہدہ کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔
پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے نئے عہدیداران کی لسٹ فراہم کی گئی ہے، جو اس طرح ہے:
صدر محمد توفیق بیری، جنرل سکریٹری عارف رضا، نائب صدر مختار قاضی، سکریٹری محمد شریف شیخ، خزانچی ظہیر احمد شیخ۔ اسی طرح ضلعی انتظامیہ کمیٹی میں عاکف گوائی اور عبدالعظیم کے نام شامل ہیں۔
انتخابی کاروائی کو انجام دینے کے موقع پر ریاستی سکریٹری افسر کوڈلیپیٹ اور اُڈپی ضلعی صدر آصف کوٹیشور موجود تھے۔