بھٹکل مسلم اسوسی ایشن کویت کے لئے نئے عہدیداران کا انتخاب؛ عرفان نائطے صدر اور فیاض ایم جے جنرل سکریٹری منتخب
کویت 21 ستمبر(پریس ریلیز/ایس او نیوز) جناب عرفان نائطے صاحب بھٹکل مسلم ایسوسی ایشن کویت کے نئے صدر منتخب ہوئے جبکہ جنرل سیکرٹری کے عہدے پر فیاض احمد ایم جے کا انتخاب عمل میں آیا۔ اس بات کی اطلاع جماعت کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں دی گئی ہے۔ ریلیز کے مطابق مختار ایم جے نائب صدر منتخب ہوئے ہیں عبدالمنان ایم جے سیکریٹری، مشتاق شابندری محاسب اور راشد محتشم بحیثیت خازن جماعت کی خدمات انجام دیں گے۔
بھٹکل مسلم ایسوسی ایشن کے انتخابات حال ہی میں منعقد ہوئے تھے جس میں 10 اراکین کا انتخاب انتظامیہ کے لیے کیا گیا تھا۔ سابق جنرل سیکرٹری جناب زکریا شاہ بندری اور جناب عرفان نائطے کی نگرانی میں انتخابات منعقد ہوئے تھے۔ نہایت منظم اور صاف وشفاف طریقہ پر انتخابات کے انعقاد پر اراکین نے ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ممبران نے بھی پورے جوش و جذبے کے ساتھ انتخابات میں حصہ لیا۔ ریلیز کے مطابق راشد محتشم کی صدارت میں عہدیداران کا انتخاب عمل میں آیا تھا۔