عالمی کرکٹ کپ میں بہترین مظاہرہ کرنےو الے تیز گیند باز محمد شامی کو دیا جائے گا ارجن ایوارڈ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 20th December 2023, 6:12 PM | اسپورٹس |

نئی دہلی:20؍دسمبر(ایس اؤ نیوز )  ملک میں کھیلےگئے عالمی کپ میں بہترین مظاہرہ کرنے والے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کےمایہ ناز تیز گیند باز محمد شامی کو قومی کھیل ایوارڈ’ارجن ایوارڈ‘ دینے کا اعلان کیاگیا ہے۔ محمد شامی سمیت 26دیگر کھلاڑیوں کے نام بھی فہرست میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ساتوک اور چراغ کو کھیل رتن ایوارڈ سےنوازے جانے کا اعلان کیاگیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مرکزی وزارت برائے کھیل نے بدھ (20 دسمبر) کو قومی کھیل ایوارڈس کا اعلان کیا جس میں ارجن ایوارڈ کے لیے محمد شامی (یا محمد سمیع) سمیت 26 دیگر کھلاڑیوں کے نام بھی شامل ہیں۔ ان سبھی کھلاڑیوں کو صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کے ذریعہ راشٹرپتی بھون میں 9 جنوری 2024 کو منعقد ہونے والی عظیم الشان تقریب کے دوران ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔

قابل ذکر ہے کہ عالمی کپ 2023 میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے محمد شامی کا نام ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے نام پیش کیے جانے کی آخری تاریخ ختم ہونے کے بعد بھیجا تھا۔ بی سی سی آئی نے خصوصی سفارش کے ساتھ محمد شامی کا نام وزارت کھیل کے پاس بھیجا تھا، جسے وزارت نے منظور بھی کر لیا تھا، اور اب محمد شامی کو ارجن ایوارڈ دینے کا باقاعدہ اعلان بھی ہو گیا ہے۔

دوسری طرف ملک کی نمبر ایک مینس ڈبلز بیڈمنٹن جوڑی ساتوک اور چراغ کو میجر دھیان چند کھیل رتن ایوارڈ دیے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کھیل رتن ہندوستان کا سب سے بڑا کھیل ایوارڈ ہے۔ ساتوک سائراج رینکی ریڈی اور چراغ شیٹی کی جوڑی نے مل کر اپنی کارکردگی سے ملک کا نام روشن کیا ہے جس کو دیکھتے ہوئے انھیں یہ اعزاز دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...