کانگریس کو ہاتھ دے کرجگدیش شٹر کی بی جے پی میں گھر واپسی : کہا؛ کانگریس نے میرا احترام کیا، مقام ومنصب دیا ،شکریہ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 25th January 2024, 7:06 PM | ریاستی خبریں | ملکی خبریں |

نئی دہلی :25؍جنوری  (ایس اؤ نیوز ) بی جےپی میں  ہتک آمیزی کے بعد کانگریس میں شامل ہوکر ایم ایل سی بنے بی جےپی کے سابق وزیراعلیٰ جگدیش شٹر عین لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر بی جےپی میں دوبارہ شامل ہوگئے ہیں۔ اس طرح انہوں نے کانگریس کو ہاتھ دے کر بی جے پی میں گھرواپسی کرلی ہے،  سابق وزیر اعلیٰ بی ایس یڈیورپا ، ریاستی بی جے پی صدر بی وائی وجیندرا ، مرکزی وزیر بھوپیندر یادو، راجیو چندرشیکھر کےموجودگی میں جگدیش شٹر جمعرات کو  بی جے میں شامل ہوئے۔

بی جےپی میں شامل ہونےسے پہلے جگدیش شٹر نئی دہلی میں بی ایس یڈیورپا، بی وائی وجیندرا کے ساتھ امیت شاہ کےگھر میں امیت شاہ کے ساتھ ملاقات کرتےہوئے بات چیت کی۔ گفتگو کے دوران جگدیش شٹر کو منانے میں امیت شاہ کامیاب ہوتےہی انہیں دوبارہ بی جےپی میں شامل ہونے کی ہدایت دی۔

کانگریس سے استعفیٰ :بی جےپی میں شامل ہونے سے پہلے جگدیش شٹر نے کانگریس پارٹی اور ایم ایل سی کے عہدے سے استعفیٰ دیا ۔ کے پی سی سی صدر ڈی کے شیوکمار اور ودھان پریشد کے اسپیکر بسوراج ہورٹی کو فیاکس کے ذریعے اپنااستعفیٰ روانہ کیا۔ استعفیٰ سے پہلے جگدیش شٹر نے اسپیکر بسوراج ہورٹی کو فون سے رابطہ کرتےہوئے بتایا کہ وہ اپنے ایم ایل سی کےعہدے سے استعفیٰ دے رہے ہیں۔ تب بسوراج ہورٹی نے کہاکہ خط کے ذریعے نہیں بلکہ راست ملاقات کرتےہوئے استعفیٰ دینے کی ہدایت دینے کی بات کہی جارہی ہے۔

پارٹی کا وفادار بن کر کام کرونگا:بی جےپی میں شامل ہونےکے بعد پارٹی دفتر میں بات کرتےہوئےجگدیش شٹر نے کہاکہ پارٹی لیڈران کی خواہش تھی کہ میں دوبارہ پارٹی میں شامل ہوجاؤں۔ امیت شاہ بہت ہی عزت و احترام سے میرا استقبال کیا ہے اور میرے بی جےپی میں شامل ہونے سے انہیں بہت خوشی ہوئی ہے۔ میں رکن پریشد سے استعفیٰ دے چکا ہوں اورکانگریس پارٹی کی پرائمری رکنیت سے بھی استعفیٰ دیا ہوں۔ استعفیٰ ای امیل کے ذریعے روانہ کئے جانےکی بات کہی۔

نریندر مودی کو دوبارہ وزیرا عظم دیکھنا چاہتا ہوں۔ میں ایک وفادار بن کر کام کرونگا۔ کانگریس پارٹی نے بھی مجھے بہت اچھی عزت دی ، احترام کیا اور مقام و مرتبہ سے بھی نوازا۔ میں کانگریس لیڈران وزیر اعلیٰ سدرامیا ، کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا شکریہ ادا کرتاہوں۔ سابق وزیرا عظم ایچ ڈی دیوے گوڈا نے موبائیل کے ذریعے جگدیش شٹر کی بی جے پی میں شمولیت کی کارروائی کا نظارہ کیا۔ ہاسن ضلع آلور شہر میں منعقدہ جے ڈی ایس لیڈران اور کارکنان میٹنگ میں بیٹھ کر دیوے گوڈا نے جگدیش شٹر کی بی جےپی میں دوبارہ شمولیت کا منظر اپنے معاون کے ذریعے دیکھا۔

ایک نظر اس پر بھی

گزشتہ لوک سبھا الیکشن کے مقابلے اس الیکشن میں ووٹنگ میں کمی

  ۱۸؍ ویں لوک سبھا کے لئے پولنگ کے دو مرحلوں میں کرناٹک عام قومی رجحان سے جدا دکھائی دے رہا ہے۔ اس نے ۲۰۱۹ء کے لوک سبھا انتخابات کے مقابلے میں کم رائے دہندگی کے قومی رجحان کو غلط ثابت کر دیا ہے، حالانکہ بنگلورو نے ریاست کے ووٹنگ فیصد کو کافی حد تک کم کیا ہے۔

مرکز کی جانب سے جاری خشک سالی کے لیے ناکافی فنڈ کے خلاف کرناٹک حکومت کا احتجاج

خشک سالی میں راحت کے طور پر مرکزی حکومت کے ذریعے جاری مطالبے سے بہت کم فنڈ کے خلاف کرناٹک حکومت نے سخت احتجاج کیا ہے۔ ریاستی اسمبلی کے احاطے میں بابائے قوم مہاتما گاندھی کے مجسمہ کے سامنے وزیر اعلیٰ سدارمیا و نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کی قیادت میں آج (27 اپریل) یہ احتاج کیا ...

جے ڈی ایس کے ایم پی کا فحش ویڈیو وائرل، کرناٹک حکومت نے تحقیقات کے لئے ایس آئی ٹی تشکیل دی

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہاسن لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی اور جے ڈی ایس کے امیدوار پراجول ریوننا کے جنسی اسکینڈل کی تحقیقات کے لیے ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پراجول ریوننا کا مبینہ ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد خواتین کمیشن کی چیئرپرسن نے حکومت کو خط لکھ ...

مذہب کے نام پر ووٹ مانگنے کا الزام ؛ بنگلورو ساؤتھ سے بی جے پی امیدوار تیجسوی سوریا کیخلاف ایف آئی آر درج

کرناٹک میں لوک سبھا کی 28 میں سے 14 سیٹوں کے لیے جمعرات (26 اپریل) کے روز دوسرے مرحلے میں ووٹنگ ہو رہی ہے۔ اس دوران، بنگلورو ساؤتھ سیٹ سے بی جے پی امیدوار اور موجودہ ایم پی تیجسوی سوریا کیخلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ان پر مذہب کے نام پر ووٹ مانگنے کا الزام ہے۔ 25 اپریل کو موجودہ ...

چامراج نگر میں پولنگ بوتھ میں توڑ پھوڑ - سنگ باری - پولیس نے کیا لاٹھی چارج 

سرحدی علاقے چامراج نگر کے گاوں والوں نے انہیں بنیادی سہولتیں دستیاب نہ ہونے کی شکایت کرتے ہوئے بطور احتجاج الیکشن کا بائیکاٹ کیا تھا اس کے باوجود وہاں پولنگ کا انتظام کرنے پر مشتعل مظاہرین نے  سنگ باری کی اورپولنگ بوتھ کو توڑ پھوڑ کر رکھ دیا ۔ حالات پر قابو پانے کے لئے اور ...

راہل گاندھی نے کرناٹک کی ریلی میں بی جے پی کو ’بھارتیہ چمبو پارٹی‘ قرار دیا

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے جمعہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو ’’بھارتیہ چمبو  پارٹی ‘‘ قرار دیا اور اس پر عوامی فنڈز کو لوٹنے اور شہریوں کو کھوکھلے وعدوں کے ساتھ چھوڑنے کا الزام لگایا۔

تیسرے مرحلہ میں بی جے پی کو ایک بھی نشست نہیں ملے گی: اکھیلیش یادو

سماج وادی پارٹی صدر اکھیلیش یادو نے اتوار کے دن دعویٰ کیاکہ بی جے پی لوک سبھا الیکشن کے مرحلہ سوم میں ایک بھی نشست نہیں جیتے گی۔ انہوں نے کہا کہ برسرِ اقتدار جماعت میں 400پار کا نعرہ لگاتے وقت ہوا کے رخ کو غلط کوسمجھا۔

آئین میں تبدیلی و ریزرویشن کو ختم کرنے کے لیے بی جے پی چار سو سیٹیں جتنا چاہتی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے ایک بار پھر ریزرویشن اور آئین کے حوالے سے بی جے پی پر سخت حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ یہ بات اب کھل کر سامنے آگئی ہے کہ بی جے پی آئین میں تبدیلی اور ریزرویشن کو ختم کرنا چاہتی ہے اس لیے وہ 400 سیٹیں جیتنا چاہتی ہے۔ وہ آر ایس ایس کے ...

مودی چاہتے ہیں کہ جمہوریت اور آئین ختم کیا جائے، دمن اور دیو میں انتخابی تشہیر کے دوران راہل گاندھی کا بیان

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دمن اور دیو میں کانگریس پارٹی کے لئے انتخابی تشہیر کے دوران کہا کہ بی جے پی ’ریزرویشن ختم کرو‘ گینگ کا اڈہ ہے اور مودی اس کے سرغنہ ہیں!

گجرات کے سمندر میں این سی بی اور اے ٹی ایس کی بڑی کارروائی، 80 کلو منشیات کے ساتھ 14 پاکستانی گرفتار

انڈین کوسٹ گارڈ نے گجرات کے ساحل سے دور بین الاقوامی میری ٹائم بارڈر لائن کے قریب 14 پاکستانی شہریوں کو تقریباً 80 کلو منشیات کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔ یہ کارروائی نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) اور گجرات اے ٹی ایس نے مشترکہ طور پر کی ہے۔ خفیہ معلومات کی بنیاد پر گزشتہ کئی دنوں سے ...