اعصابی بے ترتیبی سے متعلق لوگوں میں بیداری پیدا کرنا ضروری: سدھاکر

Source: S.O. News Service | Published on 19th December 2022, 1:25 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،19؍دسمبر(ایس او نیوز) ریاستی وزیر برائے صحت و خاندانی بہبود ڈاکٹر کے سدھاکر نے آج کہاکہ ملک میں 70فیصدافراد میں بچپن ہی سے نیورولوجیکل مسائل پائے جاتے ہیں جو ملک کی ترقی کے لئے بڑا خطرہ ہے۔انہو ں نے بتایاکہ موجودہ کھانے پینے، زندگی بسر کرنے اور سونے کی عادت کی وجہ سے دماغی صحت کے مسائل پیدا ہوجاتے ہیں۔اس کی وجہ سے غیر متعدی بیماریوں میں اضافہ ہورہا ہے۔سدھاکر نے بتایا کہ موجودہ دور میں دماغی صحت کے مسائل تمام عمر کے لوگوں میں پائے جاتے ہیں جن میں بچے، نوجوان اور بزرگ شہری بھی شامل ہیں۔اس طرح زندگی کے معیار پر گہرا اثر پڑتا ہے۔وزیر موصوف نے دماغی صحت کی دیکھ بھال کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تیسری انڈین نیشنل کانفرنس آف کامن ویلتھ اسوسی ایشن برائے صحت اور معذوری میں دماغی صحت کے مسائل پر کافی بحث و مباحثہ ہوا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ہندوستان میں نیورولوجیکل صورتحال میں دن بہ دن اضافہ ہورہا ہے۔یہ ملک کی سماجی اور معاشی ترقی کے لئے خطرہ ہے۔وزیر موصوف نے بتایا کہ دماغی صحت کے مسائل کی وجہ سے فالج اسٹروک اور نیورولوجیکل مسائل روز افزوں بڑھ رہے ہیں۔ اس صورتحال سے ہمیں تمام عمر کے لوگوں کے درمیان بیداری پیدا کرنی چاہئے۔اسکولی بچوں تا ورکنگ نوجوانوں میں بیداری پیدا کرنے کی اشد ضرورت ہے۔انہوں نے بتایا کہ 70فیصد بچپن کی معذوریت نیورولوجیکل بیماریوں کی اہم وجہ ہے۔ سدھاکر نے بتایا کہ نمہانس اور ریاستی حکومت نے جب اینڈ اسپوک ماڈل تیار کیا ہے۔اس کا مطلب نمہانس ایسے معاملات حل کرنے میں ایک مرکز کی حیثیت سے کام کرے گاتاکہ ملک میں ایسے بڑھتے ہوئے معاملات پر قابو پایا جاسکے۔ ایسے معاملات سے نمٹنے کے لئے ہم پرائمری ہیلتھ سنٹرس میں ایم بی بی ایس ڈاکٹروں کو تربیت دینے کی کوشش کررہے ہیں تاکہ یہ تربیت یافتہ ڈاکٹرز ایسے مریضوں کی کونسلنگ کرکے علاج کرسکیں۔

ایک نظر اس پر بھی

25,000پین ڈرائیوزتقسیم؛ سابق وزیراعلیٰ کمار سوامی کا الزام، پرجول ریونا کے خلاف جنسی استحصال کے الزامات میں سازش

  سابق وزیر اعلیٰ نے 28 اپریل کو کانگریس حکومت کے ذریعہ تشکیل دی گئی خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) کو بھی بدنام کرنے کی کوشش کی جو پرجول کے خلاف متعدد خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزامات کی تحقیقات کے لئے سوشل میڈیا پر مبینہ طور پر اس میں شامل ویڈیوز کے بعد شروع ہوئی۔

کرناٹک میں بی جے پی کا مسلمانوں کے خلاف متنازع ویڈیو، پولیس کا ایکس کو نوٹس

رپورٹس کےمطابق منگل کو کرناٹک پولیس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس‏کو نوٹس جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی انتخابی مہم کے ویڈیو کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے تحت ہٹائے۔

کرناٹک میں دوسرے مرحلے کے انتخابات کا پرامن طورپر اختتام؛ 66.66 فیصد پولنگ؛ 227 امیدواروں کی قسمت ووٹنگ مشینوں میں بند؛4 جون کو ہوگی ووٹوں کی گنتی

کرناٹک میں دوسرے مرحلے کے لوک سبھا انتخابات میں شمالی کرناٹک ، حید آباد کرناٹک سمیت ریاست کے 14 لوک سبھا حلقوں میں منگل کو پولنگ ہوئی

بینگلورو : لیڈر آف اپوزیش آر اشوک نے کہا : پرجول ریونا انتخاب جیت گیا تو اس کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی

کرناٹکا کے لیڈر آف اپوزیشن اور بی جے پی کے اہم لیڈر آر اشوک نے کہا کہ اگر جنسی اسکینڈل کے ملزم ہاسن حلقے سے این ڈی اے کا امیدوار پرجول ریونّا  اگر الیکشن جیت جاتا ہے تو اس کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی اور اسے معطل کیا جائے گا ۔

گرمی کی بڑھتی ہوئی شدت -  5 اضلاع میں ریڈ الرٹ - 14 اضلاع میں آرینج الرٹ 

ریاست میں گرمی کی بڑھتی ہوئی شدت اور بعض مقامات پر پارہ 42 سے 44 ڈگری سیلسیس تک پہنچنے کے بعد کرناٹکا اسٹیٹ ڈیسیاسٹر مونیٹرنگ سینٹر (کے ایس این ڈی ایم سی) نے 9 مئی تک کے لئے پانچ اضلاع میں ریڈ الرٹ اور 14 اضلاع میں آرینج الرٹ جاری کیا ہے ۔

پرجول ریونّا معاملہ: کانگریس نے پی ایم مودی اور امت شاہ سے پوچھے 10 سوالات، بی جے پی پر لگائے سنگین الزامات

کرناٹک میں این ڈی اے امیدوار اور ہاسن سے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونّا سے متعلق جنسی اسکینڈل تنازعہ بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ کانگریس نے اس معاملے میں پی ایم مودی اور بی جے پی کے خلاف زوردار انداز میں محاذ کھول رکھا ہے۔ کانگریس لیڈران لگاتار حملہ آور نظر آ رہے ہیں اور خصوصی طور پر پی ...