عالمی کپ 2023: افغانستان کے بعد نیدرلینڈس نے بھی کیا بڑا الٹ پھیر، جنوبی افریقہ کو 38 رنوں سے شکست

Source: S.O. News Service | Published on 18th October 2023, 12:19 PM | اسپورٹس | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

دھرم شالہ، 18/اکتوبر (ایس او نیوز /ایجنسی) عالمی کپ 2023 میں 15 اکتوبر کو افغانستان نے انگلینڈ کو 69 رنوں سے شکست دے کر بڑا الٹ پھیر کیا تھا، اور آج کے میچ میں پھر سے بڑا الٹ پھیر دیکھنے کو ملا۔ زبردست فارم میں چل رہی جنوبی افریقہ کی ٹیم کو نیدرلینڈس نے حیرت انگیز طور پر 38 رنوں سے شکست دے دی۔ اس میچ میں پہلے تو جنوبی افریقہ کے گیندباز نیدرلینڈس کو کم اسکور پر روکنے میں ناکام ہوئے، اور پھر بلے بازی میں انتہائی مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ڈیوڈ ملر کو چھوڑ دیا جائے تو باقی کسی بھی بلے باز نے ذمہ داری کا مظاہرہ نہیں کیا۔ نتیجہ یہ ہوا کہ 246 رنوں کے ہدف کا پیچھا کرتے ہوئے پوری ٹیم 42.5 اوورس میں 207 رنوں پر پویلین لوٹ گئی اور 38 رنوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

آج بارش سے متاثر میچ میں ٹاس جنوبی افریقہ کے کپتان تیندا بووما نے جیتا تھا اور پہلے گیندبازی کا فیصلہ کیا۔ تاخیر سے شروع ہوا میچ 43-43 اوورس کا رکھا گیا اور نیدرلینڈس کی شروعات اچھی نہیں رہی کیونکہ 82 رنوں پر ہی 5 وکٹ گر گئے تھے۔ لیکن اس مشکل صورت حال میں کپتان اسکاٹ ایڈورڈس نے بہترین کھیل دکھاتے ہوئے نہ صرف ایک سرا سنبھال کر رکھا، بلکہ ہر تھوڑے وقت پر باؤنڈری بھی لگائی۔ آنے والے بلے بازوں نے تھوڑی تھوڑی دیر ان کے ساتھ وکٹ پر وقت گزارا اور نتیجہ یہ ہوا کہ 43 اوورس میں نیدرلینڈس 8 وکٹ کے نقصان پر 245 رن بنانے میں کامیاب ہو گئی۔ ایڈورڈس نے 69 گیندوں پر 1 چھکا اور 10 چوکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 78 رن بنائے۔ رولوف وَنڈرمرف کی بھی تعریف کرنی ہوگی جنھوں نے آخر کے کچھ اوورس میں 19 گیندوں پر 29 رنوں کی تیز رفتار اننگ کھیلی۔ آرین دَت نے بھی آخر میں 9 گیندوں پر 3 چھکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 23 رن بنائے۔

جنوبی افریقہ کی طرف سے سبھی گیندبازوں کو وکٹ حاصل ہوا، لیکن مارکو جانسن واحد گیندباز رہے جنھوں نے کفایتی گیندبازی کی۔ انھوں نے 8 اوورس میں 27 رن دے کر 2 وکٹ لیے۔ 2-2 وکٹ لنگی انگیڈی (9 اوورس میں 57 رن) اور کگیسو رباڈا (9 اوورس میں 56 رن) کو ملے۔ 1-1 وکٹ گیرالڈ کویٹزی (8 اوورس میں 57 رن) اور کیشو مہاراج (9 اوورس میں 38 رن) کو حاصل ہوئے۔

جنوبی افریقہ کے لیے 43 اوورس میں 246 رنوں کا ہدف بہت بڑا نہیں تھا، کیونکہ ان کی بلے بازی زبردست فارم میں چل رہی ہے۔ اس کے باوجود نیدرلینڈس کے گیندبازوں نے شروع سے ہی دباؤ بنا دیا جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ وکٹ لگاتار گرتے رہے۔ سب سے پہلے کوئنٹن ڈیکوک 20 رن بنا کر آؤٹ ہوئے، اور پھر کپتان بووما بھی 16 رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ راسی وَنڈر ڈوسین (4 رن) اور ایڈن مارکرم (1) تو بہت سستے میں لوٹ گئے۔ جنوبی افریقہ کا اسکور 44 رن پر 4 وکٹ ہو گیا اور ٹیم مشکل میں نظر آنے لگی۔ کچھ دیر ہنرک کلاسین اور ڈیوڈ ملر نے حالات کو سنبھالا، لیکن کلاسین 28 رن بنا کر جب آؤٹ ہوئے تو ساری ذمہ داری ڈیوڈ ملر کے کندھے پر آ گئی۔ لیکن مارکو جانسن (9 رن) کے بعد جیسے ہی ملر (43 رن) آؤٹ ہوئے تو ایک طرح سے نیدرلینڈس کی گرفت میچ پر پوری طرح مضبوط ہو گئی۔ آخر میں کشیو مہاراج نے 37 گیندوں پر 40 رن ضرور بنائے، لیکن دیگر کسی نے بھی اچھی بلے بازی نہیں کی۔ پوری ٹیم ایک گیند رہتے 207 رن پر آل آؤٹ ہو گئی اور ایک شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

نیدرلینڈس کے گیندبازوں کی تعریف کرنی ہوگی جنھوں نے جنوبی افریقہ کے بلے بازوں کو کبھی بھی پوری طرح کھل کر کھیلنے کا موقع نہیں دیا۔ سب سے زیادہ 3 وکٹ لوگان وان بیک کو ملے جنھوں نے 8.5 اوورس میں 60 رن دیے۔ لوگان واحد ایسے گیندباز رہے جنھوں نے 6 سے زیادہ کی اوسط سے رن دیے۔ باقی گیندبازوں میں 2-2 وکٹ پال وین میکیرین (9 اوورس میں 40 رن)، رولوف وانڈر مرف (9 اوورس میں 34 رن) اور باس ڈی لیڈے (8 اوورس میں 36 رن) کو ملے۔ کولن ایکرمین (3 اوورس میں 16 رن) کو ایک وکٹ حاصل ہوا، جبکہ 5 اوورس میں محض 19 رن دینے والے کفایتی گیندباز آرین دَت وکٹ سے محروم رہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ہبلی میں منعقدہ انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن کا شاندار پرفارمینس؛ دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب

ہبلی میں منعقدہ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ (کے یو ڈی) سکینڈ زون انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپوٹر اپلیکشن (AIMCA) نے شاندارپرفارمینس پیش کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے ہندوستانی ٹیم کا اعلان، روہت شرما کپتان

آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے لیے ہندوستان کی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ منگل 30 اپریل کو احمد آباد میں منعقدہ میٹنگ میں 15 رکنی ٹیم کا انتخاب کیا گیا۔ بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ اور چیف سلیکٹر اجیت اگرکر دوپہر کو ہوٹل پہنچے۔ اس سے پہلے اگرکر نے دہلی میں ہندوستانی کپتان ...

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

بھٹکل تنظیم کے جنرل سکریٹری کا قوم کے نام اہم پیغام؛ اگر اب بھی ہم نہ جاگے تو۔۔۔۔۔۔۔؟ (تحریر: عبدالرقیب ایم جے ندوی)

پورے ہندوستان میں اس وقت پارلیمانی الیکشن کا موسم ہے. ہمارا ملک اس وقت بڑے نازک دور سے گزر رہا ہے. ملک کے موجودہ تشویشناک حالات کی روشنی میں ووٹ ڈالنا یہ ہمارا دستوری حق ہی نہیں بلکہ قومی, ملی, دینی,مذہبی اور انسانی فریضہ بھی ہے۔ گزشتہ 10 سالوں سے مرکز میں فاشسٹ اور فسطائی طاقت ...

سیکس اسکینڈل: ریونّا کی گرفتاری کے لیے لُک آؤٹ سرکلر جاری، مزید ایک خاتون نے درج کرائی شکایت

ایک طرف لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیاں جاری ہیں، اور دوسری طرف کرناٹک میں ریونّا سیکس اسکینڈل نے ہلچل مچا رکھی ہے۔ کئی خواتین پر جنسی استحصال کرنے کے الزامات کا سامنا کر رہے سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا کے پوتے پرجول ریونّا کی مشکلات بڑھتی ہی جا رہی ہیں۔ تازہ ترین خبروں کے ...

سپریم کورٹ نے 2 جی اسپیکٹرم معاملے میں مودی حکومت کی عرضی کو کیا خارج، لگائی پھٹکار

سپریم کورٹ نے آج مرکز کی مودی حکومت کو اس وقت شدید جھٹکا دیا جب 2 جی اسپیکٹر معاملے میں عدالت عظمیٰ کے فیصلے میں ترمیم سے متعلق عرضی کو خارج کر دیا۔ سپریم کورٹ رجسٹری نے مرکز کی اس عرضی کو خارج کرنے کا فیصلہ کیا اور ایک طرح سے پھٹکار لگاتے ہوئے کہا کہ مرکز کی یہ عرضی غلط سوچ پر ...

پچھلے دروازے سے نوکریاں ختم، پی ایم مودی پر راہل گاندھی کا ریزرویشن کے حوالے سے شدید حملہ

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ریزرویشن کے حوالے سے پی ایم نریندر مودی پر شدید حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ نریندر مودی کی ریزرویشن ہٹاؤ مہم کا منتر ہے کہ نہ رہے گا بانس نہ بجے گی بانسری‘ یعنی نہ رہے گی سرکاری نوکری اور نہ ملے گاریزرویشن۔ راہل گاندھی نے الزام لگایا ہے کہ بی جے ...

ووٹنگ کا ڈیٹا 11 دن بعد آنے پر کپل سبل کا الیکشن کمیشن سے سوال

راجیہ سبھا کے رکن اور سپریم کورٹ کے مشہور وکیل کپل سبل نے 11 دن بعد الیکشن کا ڈیٹا جاری کرنے پر الیکشن کمیشن پر سوال اٹھائے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ 11 دن بعد ووٹ کا ڈیٹا کمیشن کی ویب سائٹ پر آرہا ہے۔ ایسے میں میرا سوال یہ ہے کہ ڈیٹا 11 دن بعد کیوں آیا؟ آج لوگ کسی ادارے پر اعتماد نہیں ...

اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے بھٹکل میں فراہم کی گئی ویکسین کی سہولت؛ سفر حج پر ضلع سے روانہ ہوں گے 220 لوگ

ضلع اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے جمعرات کو بھٹکل تنظیم ہال میں ویکسین کی سہولت فراہم کی گئی، جس کے لئے تنطیم کی طرف سے ضلع حج کمیٹی کی جانب سے تمام عازمین کو ویکسین کے لئے بھٹکل تنظیم آفس پہنچنے  کی ہدایت جاری کی گئی تھی۔