دہلی-این سی آر میں شدید گرمی کا سلسلہ جاری، درجہ حرارت 47 ڈگری سے متجاوز، محکمہ موسمیات نے جاری کیا الرٹ

Source: S.O. News Service | Published on 21st May 2024, 11:17 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 21/مئی (ایس او نیوز /ایجنسی)  دہلی شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے اور آئی ایم ڈی نے جمعہ تک انتہائی درجہ حرارت کو لے کر ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ گرمی اس حد تک تباہی مچا رہی ہے کہ پیر کو بھی دہلی کے کچھ حصوں میں درجہ حرارت 47 ڈگری سیلسیس کو پار کر گیا تھا۔ دریں اثنا، محکمہ موسمیات نے قومی راجدھانی میں گرمی کی لہر کے حالات کے پیش نظر آنے والے پانچ دنوں کے لیے 'ریڈ الرٹ' جاری کیا ہے۔

شدید گرمی کی وجہ سے  دہلی میں بجلی کی طلب مئی میں بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ دریں اثنا،  دہلی حکومت نے ان اسکولوں کو کہا ہے جو گرمیوں کی تعطیلات کے باوجود درس و تدریس جاری رکھے ہیں کہ فوری طور پر کلاسیں بند کر دیں۔ دہلی میں حالیہ دنوں میں درجہ حرارت میں مسلسل اضافہ دیکھا گیا ہے۔ اتوار کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ ہفتہ کو درجہ حرارت 43.6 ڈگری سیلسیس تھا جب کہ جمعہ کو یہ 42.5 ڈگری سیلسیس تھا۔

قومی راجدھانی میں پیر کو درجہ حرارت معمول سے 3.7 ڈگری زیادہ تھا۔ پیر کو نجف گڑھ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 47.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ ایک دن پہلے، جنوبی مغربی  دہلی کے علاقے میں درجہ حرارت 47.8 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا تھا، جو اس موسم میں ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت تھا۔ منگیش پور میں 47.1 ڈگری، آیا نگر میں 45.7 ڈگری، پوسا میں 46.1 ڈگری، پیتم پورہ میں 46.6 ڈگری اور پالم میں 45.2 ڈگری درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

وہیں، ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن نے ایک سرکلر میں کہا کہ ’’تمام اسکولوں کو رواں تعلیمی سال کے لیے 11 مئی سے 30 جون تک گرمیوں کی تعطیلات رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سرکلر میں کہا گیا، ’’تمام سرکاری اسکول 11 مئی سے بند ہیں۔ تاہم، یہ دیکھا گیا ہے کہ کچھ سرکاری امداد یافتہ اور غیر امدادی نجی اسکول شدید گرمی کے دوران بھی کھلے ہیں۔‘‘

سرکلر میں کہا گیا ہے، "لہٰذا،  دہلی کے تمام سرکاری امداد یافتہ اور غیر امدادی نجی اسکولوں کے سربراہوں کو گرمیوں کی تعطیلات کے لیے فوری طور پر اسکولوں کو بند کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔‘‘  دہلی اسٹیٹ لوڈ ڈسپیچ سینٹر (ایس ایل ڈی سی) کی ویب سائٹ پر دستیاب اعداد و شمار کے مطابق، پیر کو سہ پہر 3:33 بجے بجلی کی زیادہ سے زیادہ مانگ 7572 میگاواٹ تک پہنچ گئی۔ یہ مئی میں اب تک کی سب سے زیادہ مانگ ہے۔ گزشتہ سال 22 اگست کو بجلی کی زیادہ سے زیادہ طلب 7438 میگاواٹ تک پہنچ گئی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

ممتا بنرجی کا ’نیتی آیوگ‘ کو ختم کرنے اور ’پلاننگ کمیشن‘ کو بحال کرنے کا مطالبہ

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے نیتی آیوگ کو ختم کرنے اور پلاننگ کمیشن کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔ ممتا بنرجی ہفتہ، 27 جولائی کو نیتی آیوگ کی میٹنگ میں شرکت کے لئے دہلی پہنچی ہیں۔ ممتا بنرجی نے موجودہ تنظیم پر تنقید کرتے ہوئے کہا، ’’نیتی آیوگ کو ہٹاؤ، پلاننگ کمیشن کو ...

نوی ممبئی میں تین منزلہ عمارت منہدم، متعدد افراد کے پھنسے ہونے کا خدشہ

نوی ممبئی یعنی نئی ممبئی میں ایک تین منزلہ عمارت 'اندرا نواس' گر گئی ہے ۔ عمارت کے ملبے تلے کئی افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ شہباز گاؤں میں اس حادثے کی اطلاع ملتے ہی این ڈی آر ایف، ممبئی پولیس، محکمہ  فائر اور میونسپلٹی کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور بچاؤ آپریشن شروع کیا۔

سونا 6700 روپے سستا، چاندی میں بھی 13000 روپے کی گراوٹ

  سونے کی قیمتوں میں مسلسل کمی دیکھنے میں آ رہی ہے اور یہ اپنی تاریخی بلند ترین سطح سے تقریباً 6700 روپے فی 10 گرام سستا ہو گیا ہے جبکہ چاندی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح سے 13000 روپے فی کلو کم ہو گئی ہے۔

شمال مغربی ہندوستان میں مانسون پھر سے سرگرم، پنجاب-ہریانہ سے دہلی اور یوپی تک بارش کا امکان

جولائی کا آخری ہفتہ جاری ہے اور مانسون ایک بار پھر سرگرم ہو گیا ہے۔ کم بارش سے پریشان شمالی ہندوستان میں اب کئی دنوں تک بارش ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ اس بار پر بھی خوب بارش ہوگی۔ محکمہ موسمیات نے دہلی سے ممبئی تک بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔

مغربی بنگال اور کیرالہ حکومتوں کا بل پینڈنگ رکھنے کے معاملہ میں سپریم کورٹ نے مرکز سے طلب کیا جواب

سپریم کورٹ نے جمعہ کے روز مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کر مغربی بنگال اور کیرالہ حکومتوں کے ذریعہ بل پینڈنگ معاملے میں داخل عرضی پر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت عظمیٰ نے مغربی بنگال اور کیرالہ کے گورنرس کے سکریٹریز سے بھی ان ریاستی حکومتوں کی طرف سے داخل علیحدہ درخواستوں کے بارے میں ...