بیرون ملک سے غیر قانونی اور نامناسب چندہ لینے کے الزامات بے بنیاد، انتخابات کی وجہ سے لگائے جا رہے: عآپ

Source: S.O. News Service | Published on 21st May 2024, 11:28 AM | ملکی خبریں |

نئی  دہلی، 21/مئی (ایس او نیوز /ایجنسی)  عام آدمی پارٹی پر بیرون ملک سے غیر قانونی اور نامناسب چندہ لینے کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔ عام آدمی پارٹی نے ان الزامات کو مکمل طور پر بے بنیاد اور جھوٹا قرار دیا ہے۔ عام آدمی پارٹی کا کہنا ہے کہ یہ برسوں پرانا الزام ہے۔ ان تمام باتوں پر عام آدمی پارٹی وزارت داخلہ، الیکشن کمیشن، ای ڈی اور سی بی آئی کو جواب دے چکی ہے۔

عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ سندیپ پاٹھک کے مطابق ان الزامات میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔ سال 2015 میں بھی ایسے الزامات کی تردید کی گئی تھی۔ اب اتنے دنوں کے بعد انتخابات کے پیش نظر دوبارہ ایسے الزامات لگائے جا رہے ہیں۔  دہلی اور پنجاب میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر اب بی جے پی کی جانب سے اس طرح کے مسائل کو مسلسل اٹھایا جائے گا۔ اس سے قبل اروند کیجریوال کو جھوٹے الزامات میں جیل بھیجا گیا تھا۔ سواتی مالیوال کا معاملہ اٹھایا گیا لیکن جب انہوں نے دیکھا کہ  دہلی اور پنجاب کے لوگ اس طرح کے الزامات سے انکار کر رہے ہیں، تو اب وہ دوسرے الزامات کے ساتھ سامنے آ رہے ہیں۔

وہیں، دہلی حکومت کی وزیر آتشی نے کہا کہ عام آدمی پارٹی نے کبھی بھی کوئی نامناسب یا غیر قانونی چندہ نہیں لیا ہے۔ پارٹی کو جو بھی فنڈز ملے، اس کی مکمل معلومات الیکشن کمیشن اور انکم ٹیکس سمیت تمام متعلقہ محکموں کو دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ عام آدمی پارٹی نے اپنے کھاتوں میں عطیہ کی ہر رقم کو درست طریقے سے دکھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب سے عام آدمی پارٹی بنی ہے، چندے کے ایک ایک روپے کا حساب لیا گیا ہے۔ یہ اکاؤنٹ مکمل شفافیت کے ساتھ الیکشن کمیشن کو دیا گیا ہے۔

آتشی نے کہا، "بھارتیہ جنتا پارٹی کی طرف سے ہم پر جھوٹے اور برسوں پرانے بیجا الزامات لگائے جا رہے ہیں لیکن  دہلی اور پنجاب کے لوگ ان الزامات کا جواب ووٹ کے ذریعے دیں گے۔ سال 2015 میں جب  دہلی اسمبلی انتخابات ہو رہے تھے، ا اس وقت بھی عام آدمی پارٹی اور اس کے لیڈروں پر ایسے ہی جھوٹے الزامات لگائے گئے تھے، لیکن دہلی کے لوگوں نے عام آدمی پارٹی کا ساتھ دیا۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

ممتا بنرجی کا ’نیتی آیوگ‘ کو ختم کرنے اور ’پلاننگ کمیشن‘ کو بحال کرنے کا مطالبہ

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے نیتی آیوگ کو ختم کرنے اور پلاننگ کمیشن کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔ ممتا بنرجی ہفتہ، 27 جولائی کو نیتی آیوگ کی میٹنگ میں شرکت کے لئے دہلی پہنچی ہیں۔ ممتا بنرجی نے موجودہ تنظیم پر تنقید کرتے ہوئے کہا، ’’نیتی آیوگ کو ہٹاؤ، پلاننگ کمیشن کو ...

نوی ممبئی میں تین منزلہ عمارت منہدم، متعدد افراد کے پھنسے ہونے کا خدشہ

نوی ممبئی یعنی نئی ممبئی میں ایک تین منزلہ عمارت 'اندرا نواس' گر گئی ہے ۔ عمارت کے ملبے تلے کئی افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ شہباز گاؤں میں اس حادثے کی اطلاع ملتے ہی این ڈی آر ایف، ممبئی پولیس، محکمہ  فائر اور میونسپلٹی کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور بچاؤ آپریشن شروع کیا۔

سونا 6700 روپے سستا، چاندی میں بھی 13000 روپے کی گراوٹ

  سونے کی قیمتوں میں مسلسل کمی دیکھنے میں آ رہی ہے اور یہ اپنی تاریخی بلند ترین سطح سے تقریباً 6700 روپے فی 10 گرام سستا ہو گیا ہے جبکہ چاندی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح سے 13000 روپے فی کلو کم ہو گئی ہے۔

شمال مغربی ہندوستان میں مانسون پھر سے سرگرم، پنجاب-ہریانہ سے دہلی اور یوپی تک بارش کا امکان

جولائی کا آخری ہفتہ جاری ہے اور مانسون ایک بار پھر سرگرم ہو گیا ہے۔ کم بارش سے پریشان شمالی ہندوستان میں اب کئی دنوں تک بارش ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ اس بار پر بھی خوب بارش ہوگی۔ محکمہ موسمیات نے دہلی سے ممبئی تک بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔

مغربی بنگال اور کیرالہ حکومتوں کا بل پینڈنگ رکھنے کے معاملہ میں سپریم کورٹ نے مرکز سے طلب کیا جواب

سپریم کورٹ نے جمعہ کے روز مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کر مغربی بنگال اور کیرالہ حکومتوں کے ذریعہ بل پینڈنگ معاملے میں داخل عرضی پر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت عظمیٰ نے مغربی بنگال اور کیرالہ کے گورنرس کے سکریٹریز سے بھی ان ریاستی حکومتوں کی طرف سے داخل علیحدہ درخواستوں کے بارے میں ...