اترکنڑا ضلع میں آفات سماوی کامقابلہ کرنے ڈرون کیمرہ سمیت مختلف تحفظاتی آلات کی خریداری : ڈی سی

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 18th July 2019, 7:58 PM | ساحلی خبریں |

کاروار :18؍جولائی  (ایس اؤ نیوز) اترکنڑا ضلع میں آفات سماوی سے نمٹنے اور نگرانی کے لئے ضلع انتظامیہ کی جانب سے جدید ٹکنالوجی سے آراستہ ضروری اشیاء خریدنے کا فیصلہ لئےجانے کی  اترکنڑا ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ہریش کمار نے بات بتائی ۔

اس سلسلے میں ڈی سی نے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ آفات سماوی سے ہونےو الے نقصانات کو دیکھتے ہوئے جدید آلات اور اشیاء خریدی جائیں گی۔ ریاستی حکومت نے اسی زمرے ے لئے 50لاکھ روپئے خصوصی فنڈ منظور کیا ہے۔ ضلع نگراں کاروزیرآر وی دیش پانڈے نے خاص توجہ دینے سے فنڈ منظور ہونےکی بات کہی۔ ضلع انتظامیہ کی طرف سے ڈرون کیمرہ ، تابکاری ماپنے والی مشین (Radiation Measuring Machine)،موٹر سے چلنے والی کشتی وغیرہ شامل ہیں۔ ڈی سی نے بتایا کہ اشیاء کی خریداری کے لئے ٹینڈر بلایا جاچکا ہے۔

ڈی سی نے بتایا کہ پولس محکمہ کی طرف سے مطالبہ تھا کہ  آفات سماوی کے دوران ڈرون کیمرے کی ضرورت ہے، ایک معیاری اور سہولیات سے آراستہ ڈرون کیمرہ 13لاکھ روپیوں سے خریدا جارہاہے، کیمرے کو پولس محکمہ کے حوالے کیا جائے گا۔ ندی یا پانی میں  ہوئے حادثات کے موقعوں پر ان پلیٹ بوٹ کی ضرورت ہے۔ قریب 10لاکھ روپیوں کی لاگت سے بوٹ خریدی جانےکی بات کہی۔

ضلع کے کئیگا پاور پلانٹ کے اطراف والے علاقوں میں تابکاری (ریڈیئشن ) کو لےکر کئی طرح کی افواہیں گردش میں رہتی ہیں۔ پلانٹ کے جاری رہتے کسی طرح کے ریڈیئشن کی رسائی ممکن نہیں ہے، اس کے باوجود پیشگی اقدام کے طورپر تابکاری ناپنے والی مشین خریدنے کی بات کہی۔  اس کے علاوہ بقیہ حیات تحفظ جاکٹ (لائف جاکٹ)، فوری علاج کٹ(ایمرجنسی ایڈ کٹ)سمیت مختلف تحفظاتی آلات کو خریداجارہاہے۔ ٹینڈر کی کارروائی مکمل ہوگئی ہے۔ 15اگست تک تمام کارروائیاں مکمل ہوکر آفات سماوی نگراں شعبہ میں شامل ہونےکی جانکاری دی۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...