روم میں 51ویں بار ہوں گے نڈال اور جوکووچ مدمقابل

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th May 2018, 12:54 PM | اسپورٹس |

روم ،19مئی (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) نوواک جوکووچ اور رافیل نڈال نے آخری آٹھ میں دلچسپ مقابلوں میں جیت سے اطالوی اوپن کے سیمی فائنل میں داخل ہوئے، جہاں ان کا مقابلہ ایک دوسرے سے ہو گا۔جوکووچ نے کیئی نشکوری پر2-6, 6-1, 6-3 کی جیت سے آخری چار میں جاہ بنائی جبکہ سینئر اور سابق عالمی نمبر ایک کھلاڑی نڈال نے مٹی کورٹ پر دبدبہ بناتے ہوئے اٹلی کے فیبیوکے پھوگننی کو 4-6, 6-1, 6-2 سے شکست دی۔جوکووچ نے مسلسل 12 ویں بار جاپانی کھلاڑی کو شکست دی۔وہیں وہ 51 ویں بار نڈال کے آمنے سامنے ہوں گے جس میں وہ 26-24 سے تھوڑی سی برتری بنائے ہیں۔نڈال نے 2017 میں مئی میں آخری مقابلہ میں جوکووچ کو میڈرڈ سیمی فائنل میں شکست دی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی